جی میل صارفین کے لئے غلطی سے بھیجی گئی ای میل کو واپس لانا ممکن

جی میل صارفین کے لئے غلطی سے بھیجی گئی ای میل کو واپس لانا ممکن
16 نومبر 2014 (19:32)
  • news-1416144129-4160.jpg
نیویارک (نیوز ڈیسک) بعض اوقات ہم کسی سے اظہار ناراضگی، اظہار محبت یا کوئی درخواست کرنے کیلئے ای میل کا سہارا لیتے ہیں لیکن جونہی Send کا بٹن دباتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شاید کچھ غلط ہوگیا مگر تیر کمان سے نکل چکا ہوتا ہے۔ ہم سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی ضرور ایسا ہوجاتا ہے اور ہم یہ ای میل Send کرنے کے بعد سوچ رہے ہوتے ہیں کہ کاش اسے کینسل کیا جاسکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھیجی گئی ای میل کو کینسل کرنا واقعی ممکن ہے لیکن یہ بات کسی کسی کو ہی معلوم ہے۔ اب اگر آپ کوئی بھی ای میل کینسل کرنا چاہیں تو یہ طریقہ اچھی طرح نوٹ کرلیں۔
٭.... سکرین کے دائیں طرف اوپری کونے کے قریب گراری (Gear) کا نشان ہے، اس پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں Settings پر کلک کریں۔
٭.... اوپری قطار میں ظاہری ہونے آپشنز میں سے Labs پر کلک کریں۔
٭.... اب قدرے نیچے جاکر Undo Send کے سامنے لکھے Enable کا انتخاب کریں۔
٭.... Save Changes بٹن پر کلک کردیں۔
٭.... اب اگر آپ ای میل Sendکریں گے تو "Your Message has been Sent" کے پیغام کے ساتھ Undo بھی لکھا ہوگا اور 10 سیکنڈ کے دوران اس پر کلک کرکے آپ ای میل کو جانے سے روک سکتے ہیں۔
٭.... ای میل روکنے کا وقت 10 سے 30 سیکنڈ تک کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آپشن استعمال کریں۔
Go to Setting> General> Undo Send یعنی ان بٹنوں کو ایک کے بعد ایک کرکے کلک کریں اور دورانیہ تبدیل کریں۔

  • news-1416148025-2630.JPG
  • news-1416148042-6112.JPG
  • news-1416148057-6728.JPG
 
Top