مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی شیف"

ملائکہ

محفلین
درمیان میں ٹانگ اڑانے کے لیے معذرت لیکن گڑ والی جلیبیاں ہوتی ہیں ان میں بس جلیبیوں کے آٹے میں ہی ایک مقدار میں گڑ شامل کرکے گوندھ لیا جاتا ہے اور جلیبیاں تل لی جاتی ہیں اور ان کو بعد میں شیرہ یا قوام جو بھی ہوتا ہے اس میں غسل نہیں دیا جاتا:)
مجھے تو یہ پتہ ہی نہیں تھا ویسے مزے کی تو بالکل بھی نہیں ہوتی ہونگی
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ اردو محفل پر میرے پسندیدہ اراکین میں سے ایک ہیں. میرا ان کے بارے میں ہمیشہ سے ایک بہت اچها سا تاثر رہا ہے اور ابھی بهی ویسا ہی ہے.

یہ تو یاد نہیں کس دھاگے پر بات چیت شروع ہوئی لیکن جب جب بات ہوئی بہت اچها محسوس ہوا.

ملائکہ کا قرینے اور مہذب انداز میں گفتگو کرنا.


بہت کچھ. خصوصاً کچن کارنر کی تراکیب.



بہت خوش رہیں ملائکہ. آپ کی کامیابیوں، خوشیوں اور ہر لحاظ سے سکون و اطمینان کے لیے بہت ساری دعائیں.
زندگی کے ہر فیز کو بھرپور انجوائے کریں اور امید کو کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیں. :)
بہت شکریہ فرحت کیانی آپی خوش رہیں ہمیشہ :)
 
Top