خام خیالی گر نہیں تو ذرا سوچیے گا۔۔۔

منقب سید

محفلین
معزز منتظمین، لائبریرینز اور محفلین کو خاکسار کا سلام قبول ہو۔
اتنی حسین محفل سجانے اور اس کے حُسن کو چار چاند لگائے رکھنے پر آپ سب بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس محفل کا ہر گوشہ بے مثال اور معلومات سے بھرپور ہے۔ بے حد کوشش کے باوجود بھی خاکسار ابھی تک تمام گوشوں سے آشنائی حاصل نہیں کر سکا لیکن جہاں تک نظر گئی محفل کا حُسن آشکار ہوتا گیا۔ ایسی حسین محفل کے صاحب علم منتظمین یا محفلین کے سامنے اپنی تجویز رکھنا سورج کو چراغ دکھانا ہی ہوگا۔ :( لیکن خیر اب نئی لڑی شروع کی ہے تو کچھ تو لکھنا ہی پڑے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ معروف ادبی شخصیات کے بارے میں محفلین کے تاثرات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے۔ جس میں محفلین ان سے ذاتی ملاقاتوں یا ان کی ذات یا کام کے بارے میں اپنے ذاتی تاثرات کو چند سوالوں کے جوابات کی شکل میں بیان کریں۔ اس سے ملتا جُلتا سلسلہ ایک چل تو رہا ہے لیکن شاید وہ صرف محفلین کے لئے ہی ہے۔
یہ خیال مجھے پاک ٹی ہاؤس کے بارے میں ایک لڑی دیکھ کر آیا۔ میری ناقص رائے کے مطابق اگر کوئی نیا سلسلہ شروع کیا جائے تو اُس کا نام بھی یہی مناسب رہے گا "پاک ٹی ہاؤس"۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم سید بھائی
اچھی تجویز ہے بلاشبہ ۔۔
آپ بلا جھجھک یہ سلسلہ شروع کریں ۔ ان شاءاللہ ہم سب اس میں حصہ لیں گے ۔
بہت دعائیں
 
منقب سید

محفلین
محترم سید بھائی
اچھی تجویز ہے بلاشبہ ۔۔
آپ بلا جھجھک یہ سلسلہ شروع کریں ۔ ان شاءاللہ ہم سب اس میں حصہ لیں گے ۔
بہت دعائیں
جو بولے وہی کُنڈی کھولے؟
یہاں ماشا اللہ بہت زیادہ علم اور عمل والے سینیئر اور فعال محفلین موجود ہیں جو محفل کے تمام اسرار و رموز سے آشناء ہیں ان میں سے کسی بھی اہل کی ذمہ داری لگا دیں۔ میں تو ابھی طفل مکتب ہوں ابھی سیکھنے کا مزہ لینے دیں مجھے۔
 
اکیلے ہی نکلنا پڑتا ہے جانب منزل میرے محترم ۔۔۔۔ ہمراہی ملتے جاتے ہیں ۔ سفر کٹتا ہے سب کا ۔ چاہے طفل ہو یا کہ پیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم دوست عزیزامین کو دعوت دیتا ہوں ، وہ نئے نئے دھاگے کھولنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں ، اور ان کا کھولا دھاگہ بابرکت ہوتا ہے ۔
ویسے سیکھنے کا مزہ خود سے کر کے آتا ہے ۔۔۔ اپنا تو یہی تجربہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
جو بولے وہی کُنڈی کھولے؟
اس پر مجھے وہ مشہور لطیفہ یاد آ گیا کہ ایک صاحب کی وفات ہوئی تو محلے دار، رشتہ دار تعزیت کیلئے آئے۔ مرحوم کی بیوہ بین ڈالتے ہوئے چلا رہی تھی: شیدیا ہُن تیرے کپڑے کون پاوے گا، تو حاضرین میں سے ایک شخص بولا بہن فکر نہ کر میں پالاں گا۔ بیوہ چلائی: شیدیا تیرے جوتے کون پاوے گا، حاضرین میں سے وہی شخص اٹھ کر بولا بہن میریے میں پالاں گا۔ وہ پھر چیخی: شیدیا تیرا قرضہ کون لاوے گا، جس پر مجمع میں سے دھیمی سی آواز آئی: کوئی ہور وی تو بولے! :rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

عزیزامین

میں بھی رپیٹ کروں گا کیوں کے میرے دھا گے تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں نیم مقفل
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
شکریہ
معروف ادبی شخصیات کے بارے میں محفلین کے تاثرات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے
تجویز تو بہت اچھی ہے ۔۔لیکن۔۔معروف ادبی شخصیات ۔۔سے محفلین کی کتنی تعداد مل پائی ہو گی؟؟
 
اس پر مجھے وہ مشہور لطیفہ یاد آ گیا کہ ایک صاحب کی وفات ہوئی تو محلے دار، رشتہ دار تعزیت کیلئے آئے۔ مرحوم کی بیوہ بین ڈالتے ہوئے چلا رہی تھی: شیدیا ہُن تیرے کپڑے کون پاوے گا، تو حاضرین میں سے ایک شخص بولا بہن فکر نہ کر میں پالاں گا۔ بیوہ چلائی: شیدیا تیرے جوتے کون پاوے گا، حاضرین میں سے وہی شخص اٹھ کر بولا بہن میریے میں پالاں گا۔ وہ پھر چیخی: شیدیا تیرا قرضہ کون لاوے گا، جس پر مجمع میں سے دھیمی سی آواز آئی: کوئی ہور وی تو بولے! :rollingonthefloor:
ہا ہا ہا ہا
'شیدا' :thinking:
 
منقب سید

محفلین

arifkarim

معطل
شاید شیدا ہو۔ ہمنے اپنے والدین سے شیدیا ہی سنا ہے۔ میرے دادا جان مرحوم کا کہنا تھا کہ یہ سچا واقعہ ہے لیکن مجھے شبہ ہے کہ کہیں یہ انکے اپنے ساتھ کسی زمانہ میں نہ پیش آیا ہو۔کیونکہ انکی ساری عمر قرض اتارنے اور پلاٹوں کے انتقال کرواتے گزر گئی یہاں تک کہ اپنا انتقال ہو گیا :)
 
کہیں آپ یہ تو نہیں کہہ رہے کہ شیدے کے قرضوں کی ذمہ داری آپ کے دادا جان مرحوم نے اُٹھائی تھی؟
خیر مزاق سے ہٹ کر۔۔۔۔۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین
 
منقب سید

محفلین
ضرور شروع کیجیے منقب سید بھائی۔ اچھی تجویز ہے۔ ہمتِ مرداں مددِ خدا
محمد خلیل الرحمٰن بھائی تجویز کو پسندیدگی کا درجہ دینے پر آپ کا مشکور ہوں لیکن اس دھاگے کو شروع کرنے کے لئے کسی صاحب علم کی ضرورت ہے جن کا ذاتی ملاقاتوں کا تجربہ زیادہ ہو۔ اور محفل میں بھی حلقہ احباب وسیع ہو ورنہ کسی نئے محفلین کی جانب سے شروع کی گئی لڑی کو ملاحظہ کرنے والوں کی تعداد اس لڑی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد سے کئی گُنا زیادہ ہوتی ہے۔
 
قیصرانی

راشد اشرف
فاتح بھائی
الف عین

کے بارے تو کنفرم ہوں کہ انہوں نے ایک سے زیادہ ادبی شخصیات سے "ملاقاتاں" کی ہوئی ہیں، بذاتِ خود بھی ادبی شخصیات ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شاید شیدا ہو۔ ہمنے اپنے والدین سے شیدیا ہی سنا ہے۔ میرے دادا جان مرحوم کا کہنا تھا کہ یہ سچا واقعہ ہے لیکن مجھے شبہ ہے کہ کہیں یہ انکے اپنے ساتھ کسی زمانہ میں نہ پیش آیا ہو۔کیونکہ انکی ساری عمر قرض اتارنے اور پلاٹوں کے انتقال کرواتے گزر گئی یہاں تک کہ اپنا انتقال ہو گیا :)
ایک ہی نام ہے شیدا یا شیدیا، صرف فقرے کے سیاق و سباق سے فرق ہو جاتا ہے :)
 
راشد اشرف
فاتح بھائی
الف عین

کے بارے تو کنفرم ہوں کہ انہوں نے ایک سے زیادہ ادبی شخصیات سے "ملاقاتاں" کی ہوئی ہیں، بذاتِ خود بھی ادبی شخصیات ہیں :)
درست فرماتے ہیں قیصرانی بھائی۔ خاص طور پر جبکہ راشد اشرف بھائی کی موجودہ تھیم ہی مشہور لکھاریوں کی سوانح ہے۔
 
شاید شیدا ہو۔ ہمنے اپنے والدین سے شیدیا ہی سنا ہے۔ میرے دادا جان مرحوم کا کہنا تھا کہ یہ سچا واقعہ ہے لیکن مجھے شبہ ہے کہ کہیں یہ انکے اپنے ساتھ کسی زمانہ میں نہ پیش آیا ہو۔کیونکہ انکی ساری عمر قرض اتارنے اور پلاٹوں کے انتقال کرواتے گزر گئی یہاں تک کہ اپنا انتقال ہو گیا :)
ایک ہی نام ہے شیدا یا شیدیا، صرف فقرے کے سیاق و سباق سے فرق ہو جاتا ہے :)
اصل میں arifkarim پنڈی کے رہائشی رہے ہیں تو میرا دھیان ایک اور شخصیت کی طرف گیا تھا۔۔۔خیر الحمدللہ وہ تو ابھی دنیا میں رونق افروز ہیں ۔۔ لیکن موضوع کیونکہ کچھ اور طرح کا ہے سو ان کے بارے میں مزید گفتگو نہ ہی کی جائے، تو بہتر رہے گا ورنہ دھاگے میں ہی نئے، پرانے کی بات شروع ہو جائے گی۔ سائینگ آف۔۔;)
 
منقب سید

محفلین
محفل گردی کرتے ہوئے علم میں آیا کہ میری اس تجویز کو اس سے قبل بھی پیش کیا جا چُکا ہے میرا مشورہ یہ ہے کہ اس تجویز کو پیش کرنے والی بہن (جاسمن ) ہی اس نئی لڑی کی ابتدا کریں تو بہتر ہے کیوں کہ پہلا حق ان کا بنتا ہے۔

ہم میں سے کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جو بہت اچھا تبصرہ بھی کر سکتے ہوں گے۔
اگر ایک ایک شخص ایک ایک ادیب یا شاعر پہ تبصرہ کرے تو کیا اچھا ہو۔
 
Top