اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی سٹال لگانے پر دینی جماعتوں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں کا اظہار تشویش

لیکن اکثر مقامات پر ان کی مذمت ہی کی گئی ہے۔۔۔۔ قرآن میں خنزیر اور کتے کا بھی ذکر ہے۔۔۔ صرف نام لینا باعث شرف نہیں

کس نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں ذکر باعث شرف ہی ہوتا ہے۔ کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کیا اسرائیل یا یہودیت کے خلاف جو ہمارے رویہ ہیں کیا قرآنی احکامات ہیں۔۔۔۔۔
 
وَاقْتُلُوۡہُمْ حَیۡثُ ثَقِفْتُمُوۡہُمْ وَاَخْرِجُوۡہُمۡ مِّنْ حَیۡثُ اَخْرَجُوۡکُمْ وَالْفِتْنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِۚ وَلَا تُقٰتِلُوۡہُمْ عِنۡدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰی یُقٰتِلُوۡکُمْ فِیۡہِۚ فَاِنۡ قٰتَلُوۡکُمْ فَاقْتُلُوۡہُمْؕ کَذٰلِکَ جَزَآءُ الْکٰفِرِیۡنَ﴿۱۹۱﴾
اور کافروں کو جہاں پاؤ مارو (ف۳۵۱) اور انہیں نکال دو (ف۳۵۲) جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا تھا (ف۳۵۳) اور ان کا فساد تو قتل سے بھی سخت ہے (ف۳۵۴) اور مسجد حرام کے پاس ان سے نہ لڑو جب تک وہ تم سے وہاں نہ لڑیں (ف۳۵۵) اور اگر تم سے لڑیں تو انہیں قتل کرو (ف۳۵۶)کافروں کی یہی سزا ہے

(ف351)
خواہ حرم ہو یا غیر حرم۔
(ف352)
مکہ مکرمہ سے ۔
(ف353)
سال گزشتہ چنانچہ روز فتح مکہ جن لوگوں نے اسلام قبول نہ کیا اُن کے ساتھ یہی کیا گیا۔
(ف354)
فساد سے شرک مراد ہے یا مسلمانوں کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکنا ۔
(ف355)
کیونکہ یہ حرمت حرم کے خلاف ہے۔
(ف356)
کہ انہوں نے حرم شریف کی بے حرمتی کی۔

مندجہ بالا ترجمہ دعوت اسلامی کے ترجمہ اور تفصیر سے لیا گیا ہے۔۔۔۔

مندرجہ ذیل القرآن والحدیث ورژن1۔4 سے لیا ہے
وَاقْتُلُوْھُمْ (اور تم سب قتل کرو انہیں ) حَيْثُ (جہاں "سے" ) ثَقِفْتُمُوْھُمْ (تم سب پاؤ ان کو ) وَاَخْرِجُوْھُمْ (اور تم سب نکال دو انہیں ) مِّنْ (سے ) حَيْثُ (جہاں "سے" ) اَخْرَجُوْكُمْ (ان سب نے نکالا تمہیں ) وَالْفِتْنَةُ (اور فتنہ ) اَشَدُّ (زیادہ سخت ہیں ) مِنَ (سے ) الْقَتْلِ (قتل) وَلَا (اور نہ) تُقٰتِلُوْھُمْ (تم سب جنگ کرو ان سے ) عِنْدَ (نزدیک) الْمَسْجِدِ (مسجد ) الْحَرَامِ (حرام ) حَتّٰى (یہاں تک کہ) يُقٰتِلُوْكُمْ (وہ "خود"تم سب سے جنگ کریں ) فِيْهِ (اس میں ) فَاِنْ (پھر اگر) قٰتَلُوْكُمْ (وہ سب تم سے جنگ کریں ) فَاقْتُلُوْھُمْ (تو تم سب قتل کرو انہیں ) كَذٰلِكَ (اسی طرح) جَزَاۗءُ (سزا) الْكٰفِرِيْنَ (کافروں کی )

527 عہد شکن ظالموں کو جہاں پاؤ قتل کرو : یعنی حدود حرم کے اندر یا باہر، جہاں بھی ان کو پاؤ ان کو قتل کرو، کہ انہوں نے اپنے کفر و شرک اور اپنی عہد شکنی کی بناء پر اپنے آپ کو اسی کے لائق بنا دیا ہے ۔ (قرطبی ، معارف وغیرہ) ۔ سو ایسوں کو حل وحرم میں جہاں پاؤ قتل کرو، تاکہ ایسے ناسوروں کی جڑیں کٹ جائیں اور اللہ کی زمین اور اس کے بندوں کو ایسے شرانگیزوں اور ان کی شرانگیزیوں سے امن و امان نصیب ہوسکے اور اللہ کی دھرتی ایسے لوگوں کے ناروا وجودوں اور ان کے بوجھ سے پاک اور صاف ہوجائے، اور یہی مقصود ہے اسلامی جہاد کا، کہ اس کی حیثیت دراصل ڈاکٹر کے اس نشتر کی ہے جسکے ذریعے وہ آپریشن کر کے مریض کی جسم کا فاسد مواد کاٹ پھینکتا ہے تاکہ باقی جسم اس کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہ سکے ۔ سو اسی طرح جہاد اسلامی سے مقصود انسانی معاشرے کو شر و فساد سے نجات دلانا ہوتا ہے تاکہ عباد و بلاد سب کا بھلا ہو اور خیر کا دور دورہ ہو اور امن و امان کے ٹھنڈے سائے سب کے سروں پر سایہ فگن ہوں - فالحمد للہ جل وعلا الذی شرفنا بہذا الدین العظیم المبارک-
528 انکو نکال باہر کرو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے : بغیر کسی جرم اور قصور کے ، محض اس بنا پر کہ تم لوگ اپنے رب پر ایمان لے آئے ، اور اسی وحدہ لاشریک کے بندے بن کررہنے کا عہد و اقرار کیا ، جس کے تم فی الواقع بندے ہو ۔ سو ایسی صورت میں ان فرزندان کفر و باطل کا جرم اور بھی زیادہ سخت اور سنگین ہو جاتا ہے۔ لہذا ایسے ظالموں کو ارض حرم کے اس بقعہ نور سے نکال باہر کرو، اس لیے کہ ملت ابراہیمی کے اصل اور حقیقی وارث تم ہو، جبکہ یہ مشرک ہیں ۔ لہذا اس گھر سے نکالے جانے کے لائق یہ لوگ ہیں نہ کہ تم ۔ پس تم ان کو وہاں سے نکال باہر کرو تاکہ وہ بقعہ نور مشرکوں اور ان کے شرک کی نجاستوں سے پاک و صاف ہو سکے ۔ وہاں سے شرک کی ظلمتیں چَھٹ سکیں اور وہاں پر توحید کا پُھریرا لہرا سکے جو کہ اس بیت عتیق کی تاسیس و تعمیر کا اصل مقصد ہے - وباللہ التوفیق لما یحب ویرید وہو الہادی الی سواء السبیل -
529 فتنہ کفر سے بھی بڑھ کر ہے : اور کفر و شرک کے اس فتنے کا ارتکاب یہ لوگ کر چکے ہیں، اور حدود ِحرم اور خانہ کعبہ کے اس بقعہ ٔنور میں جو کہ توحید کا مرکز تھا اور ہے، اور جس کی اساس و بنیاد ہی عقیدہ توحید پر استوار کی گئی ہے ۔ اس کو انہوں نے بت خانہ بنا دیا ہے، اور حق والوں کو وہاں سے نکال دیا ہے ۔ پس تم ان لوگوں سے لڑو اور بیدریغ لڑو، اور ان کو وہاں سے نکال باہر کرکے، اس پاکیزہ مقام کو ان کے کفر و شرک کی غلاظتوں اور نجاستوں سے پاک و صاف کر دو ، تاکہ ان کو فتنہ انگیزی کے اپنے جرم کی سزا بھی ملے اور یہ آئندہ راہ حق سے روکنے کی جرات و جسارت نہ کرسکیں اور سربلندی حق اور اہل حق ہی کی ہو کہ یہ انہی کا حق ہے{ و کلمتہ اللہ ہی العلیا } سو " اشہر حرم " اور " حدود حرم " میں لڑنا اور قتل و قتال کا ارتکاب کرنا اگرچہ بڑی سنگین بات ہے لیکن اللہ کے بندوں کو دین حق سے روکنا، اور محروم کرنا اور انکو محض انکے دین و ایمان کی بناء پر انکے گھروں سے باہر نکال دینا اور ان پر طرح طرح سے ظلم و ستم ڈھانا، اس سے کہیں بڑھ کر ہولناک اور سنگین جرم ہے - والعیاذ باللہ العظیم - اور ظلم کو مٹانا اور اس کے خلاف علم جہاد بلند کرنا عقل و نقل دونوں کا تقاضا ہے۔ تاکہ حق کا بول بالا ہو

اور میری سمجھ (understanding)کے مطابق

اور (دورانِ جنگ) انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی تم انہیں پاؤ اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے تمہیں انہوں نے نکالا تھا۔ اور فتنہ قتل سے زیادہ سنگین ہوتا ہے۔ اور ان سے مسجد حرام کے پاس قتال نہ کرو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں قتال کریں۔ پس اگر وہ تم سے قتال کریں تو پھر تم اُن کو قتل کرو۔ کافروں کی ایسی ہی جزا ہوتی ہے۔
 
یہی رویہ ہے جناب، کہ اپنوں کے کئے ہوئے مظالم پر ہم خاموش ہوتے ہیں۔ دوسروں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم میں ہمیں ہٹلر اور مسولینی اور پتہ نہیں کون کون دکھائی دے جاتا ہے :)
تاہم وہ مشہور تصویر تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی جس میں سعودی شاہی خاندان کی طرف سے اسرائیل کے بارے برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے کا متن موجود تھا؟ کیا ابھی بھی سعودی عرب کا ان مظالم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے؟ "عالم اسلام کے ٹھیکیدار" سعودی عرب نے اسرائیل کے خلاف زبانی یا عملی طور پر کیا کر لیا ہے ابھی تک؟ یاد رہے کہ فلسطینی خود کو عرب پہلے اور مسلمان بعد میں مانتے ہیں :)
آپ پہلے اور بعد میں مذمت کی شرط کیوں لگا رہے ہیں؟
جو بھی ظلم کرے چاہے وہ سعودی یا اسرائیلی یا جو بھی مسلمان یا غیر مسلم ان سب کی مذمت کرنی چاہئے۔
میں تو ان لوگوں میں شامل نہیں جو سعود حکومت کو عالم اسلام کا ٹھیکیدار مانتا ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اخلاقی اعتبار سے سب سے پہلے اپنی برائی دور کرنی چاہیئے، ورنہ بات کا کیا اثر ہوگا؟ امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ رہے ہیں :)
 
اخلاقی اعتبار سے سب سے پہلے اپنی برائی دور کرنی چاہیئے، ورنہ بات کا کیا اثر ہوگا؟ امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ رہے ہیں :)
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم اس قابل ہیں کہ سعودی ظلم کو روک سکیں!
ہم صرف زبانی افسوس اور مذمت ہی کر سکتے ہیں جو کرتے رہتے جس کا بھی جب بھی سامنے آئے ۔ دہشت گرد ہوں یا کوئی ظالم ریاست
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم اس قابل ہیں کہ سعودی ظلم کو روک سکیں!
ہم صرف زبانی افسوس اور مذمت ہی کر سکتے ہیں جو کرتے رہتے جس کا بھی جب بھی سامنے آئے ۔ دہشت گرد ہوں یا کوئی ظالم ریاست
اس کا سب سے آسان حل تو یہ ہے کہ ہم سعودی حکومت اور اس کے حلیف ممالک کا بھی اسی طرح معاشی ناطقہ بند کریں جیسا کہ ہم اسرائیل کا کرنا چاہتے ہیں۔ آج بھی اگر متذکرہ بالا عرب ممالک سے غیرملکی نکل جائیں تو یہ ممالک دھڑام سے نیچے گر جائیں گے۔ لیکن بات وہی ہے کہ "صرف اسرائیل کے خلاف بات کرنا زبان کے چٹخارے اور "فیشن" میں شامل ہے"، جبکہ اپنے مسلمان ممالک پر وہی بات فٹ آتی ہے جو امریکی صدر نے ایک بار ایک آمر کی شان میں فرمائی تھی :)
 
حسینی

محفلین
پرمزاح کی ریٹنگ اسرائیل کو ناجائز ریاست کہنے پر دی ہے۔ اگر مناسب سمجھیں تو ہمارے پاکستان کی پیدائش کو ہی تفصیل سے ڈسکس کر لیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی نظر میں کیسے جائز ہے؟ :)
پاکستان کی پیدائش اور اسرائیل کی پیدائش میں کوئی وجہ مشترک نہیں ہے۔۔۔
پاکستان نے کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی ناجائز تعمیرات کی ہیں۔۔۔ اور نہ ہی کسی کو ان کے مقدس مقامات سے روکا ہے۔۔۔ اور نہ ہی ان مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ہے۔۔۔
موضوع پر آتے ہیں۔۔۔ کہ جب پاکستان کی ریاست نے "مقبوضہ فلسطین " کو بطور ملک قبول نہیں کیا تو۔۔۔ کیا اس ملک کی سرکاری یونیورسٹی کو اس ملک کی ثقافت کو پروموٹ کرنا چاہیے؟
کیا یہ ریاست پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں؟؟؟
 
جی نکتہ بہ نکتہ
1۔ پاکستان جس سرزمین پر قائم ہوا، وہ اس کی اپنی نہیں تھی جبکہ اسرائیل جس سرزمین پر قائم ہوا، وہ فلسطینیوں سے قبل ان کی اپنی تھی
2۔ مقدس مقامات سے روکا جانا سے کیا مراد ہے؟ کیا غیر مسلم اقلیت اپنے مذہبی مقامات پر بے خوف جا سکتی ہے؟ بلکہ آج کل تو مسلمان بھی جمعہ نماز بندوقوں کے سائے تلے پڑھنے میں عافیت سمجھتے ہیں :)
3۔ مقدس مقامات کی بے حرمتی؟ اچھا لطیفہ گھڑا ہے جناب۔ اقلیتوں کو تو چھوڑ دیا، اکثریتی مذہب کی عبادت گاہیں کتنی محفوظ ہیں، ذرا ایک نظر ڈال لیجئے :)
یہ ہرگز موضوع نہیں ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر بات کی جائے۔ یہ ایک حقیقت ہے جو شاید اندھے کو بھی دکھائی دے جائے کہ "غیر تسلیم شدہ" اسرائیل نہ صرف اس وقت موجود ہے بلکہ اس وقت پوری دنیا کو اپنی ٹھوکر پر رکھے ہوئے ہے۔ دنیا بھر والے جتنے تمغے جیت سکتے ہیں، جیت لیں اسرائیل کو نہ مان کر :)
 
حسینی

محفلین
جی نکتہ بہ نکتہ
1۔ پاکستان جس سرزمین پر قائم ہوا، وہ اس کی اپنی نہیں تھی جبکہ اسرائیل جس سرزمین پر قائم ہوا، وہ فلسطینیوں سے قبل ان کی اپنی تھی
۔
یہ کس نے کہا۔۔۔ پاکستان کی سرزمین اس کی اپنی تھی۔۔۔ تقسیم ہند سے پاکستان کے حصے میں یہ سرزمین آئی ہے۔۔۔ کسی سے نہیں چھینی۔۔۔ سالوں سے یہ پاکستانی اسی زمیں پر جی رہے تھے۔۔۔ یا جو لوگ ہجرت کر کے آئے ان کی ہندوستان کی زمین کے بدلے یہاں پاکستان میں زمین دی گئی۔
جی نکتہ بہ نکتہ
2۔ مقدس مقامات سے روکا جانا سے کیا مراد ہے؟ کیا غیر مسلم اقلیت اپنے مذہبی مقامات پر بے خوف جا سکتی ہے؟ بلکہ آج کل تو مسلمان بھی جمعہ نماز بندوقوں کے سائے تلے پڑھنے میں عافیت سمجھتے ہیں :)
آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں۔۔۔ اک جرم دوسرے کے لیے باعث توجیہ نہیں بن سکتا۔۔۔ مان بھی لیں دہشت گردوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔۔۔ امن نہیں۔۔ غیر مسلم اقلیت کے لیے مسائل ہیں۔۔
تو کیا ان باتوں کی وجہ سے اسرائیل کے مظالم جائز ہوجائیں گے؟؟
مقدس مقامات سے روکنے سے مراد مسجد اقصی سے مسلمانوں کو روکنا ہے۔۔۔ اکثر وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔۔۔اور پھر نیچے سے کھود کھود کر اسے کوکھلا کر دیا ہے۔۔۔لیکن اپنے آباواجداد کے کوئی آثار نہیں ملے۔
اور جہاں تک بے حرمتی کی بات ہے۔۔۔ اسرائیلی فوجیوں کی بوٹوں سمیٹ مسجد اقصی میں جانے کی تصویریں اور ویڈیوز آپ نے بھی دیکھی ہوں گی۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کس نے کہا۔۔۔ پاکستان کی سرزمین اس کی اپنی تھی۔۔۔ تقسیم ہند سے پاکستان کے حصے میں یہ سرزمین آئی ہے۔۔۔ کسی سے نہیں چھینی۔۔۔ سالوں سے یہ پاکستانی اسی زمیں پر جی رہے تھے۔۔۔ یا جو لوگ ہجرت کر کے آئے ان کی ہندوستان کی زمین کے بدلے یہاں پاکستان میں زمین دی گئی۔

آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں۔۔۔ اک جرم دوسرے کے لیے باعث توجیہ نہیں بن سکتا۔۔۔ مان بھی لیں دہشت گردوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔۔۔ امن نہیں۔۔ غیر مسلم اقلیت کے لیے مسائل ہیں۔۔
تو کیا ان باتوں کی وجہ سے اسرائیل کے مظالم جائز ہوجائیں گے؟؟
مقدس مقامات سے روکنے سے مراد مسجد اقصی سے مسلمانوں کو روکنا ہے۔۔۔ اکثر وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔۔۔اور پھر نیچے سے کھود کھود کر اسے کوکھلا کر دیا ہے۔۔۔لیکن اپنے آباواجداد کے کوئی آثار نہیں ملے۔
اور جہاں تک بے حرمتی کی بات ہے۔۔۔ اسرائیلی فوجیوں کی بوٹوں سمیٹ مسجد اقصی میں جانے کی تصویریں اور ویڈیوز آپ نے بھی دیکھی ہوں گی۔۔۔
مجھے اچھی طرح علم ہے کہ اوپر والی پوسٹ میں عرب ممالک کے ساتھ ایران کا تذکرہ نہ ہوتا تو آپ میرے نکات کی تعریف کرتے نہ تھکتے۔ برادر، یہ جذباتیت ہو یا جانبداری، کتابوں میں ہی اچھے لگتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں ان سے محض نقصان ہی ہوتا ہے
اب آتے ہیں کہ تقسیم ہند سے یہ سرزمین پاکستان کے حصے میں آئی تھی، کیا یہ ہندوستان کا حصہ نہیں تھی جسے کاٹ کر الگ سے پاکستان بنایا گیا ہے؟ کیا انڈیا اسی وجہ سے پاکستان کے قیام کو "ناجائز" قرار دے دے کہ پاکستان اسے کاٹ کر بنایا گیا ہے؟
میرے کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ "جائز" اور "ناجائز" کی بحث سے نکل کر حقیقت کو تسلیم کر کے ہی آپ اس دنیا میں رہ سکتے ہیں۔ ورنہ خواب میں ہی رہنا ہے تو پھر تو بستر سے بھی اٹھنے کی ضرورت نہیں :)
 
زیک

مسافر
مقدس مقامات سے روکنے سے مراد مسجد اقصی سے مسلمانوں کو روکنا ہے۔۔۔ اکثر وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔۔۔اور پھر نیچے سے کھود کھود کر اسے کوکھلا کر دیا ہے۔۔۔لیکن اپنے آباواجداد کے کوئی آثار نہیں ملے۔
واقعی صرف خوبصورتی نہیں بلکہ حقائق بھی دیکھنے والے کی نظر ہی میں ہوتے ہیں
 
حسینی

محفلین
مجھے اچھی طرح علم ہے کہ اوپر والی پوسٹ میں عرب ممالک کے ساتھ ایران کا تذکرہ نہ ہوتا تو آپ میرے نکات کی تعریف کرتے نہ تھکتے۔ برادر، یہ جذباتیت ہو یا جانبداری، کتابوں میں ہی اچھے لگتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں ان سے محض نقصان ہی ہوتا ہے
اب آتے ہیں کہ تقسیم ہند سے یہ سرزمین پاکستان کے حصے میں آئی تھی، کیا یہ ہندوستان کا حصہ نہیں تھی جسے کاٹ کر الگ سے پاکستان بنایا گیا ہے؟ کیا انڈیا اسی وجہ سے پاکستان کے قیام کو "ناجائز" قرار دے دے کہ پاکستان اسے کاٹ کر بنایا گیا ہے؟
میرے کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ "جائز" اور "ناجائز" کی بحث سے نکل کر حقیقت کو تسلیم کر کے ہی آپ اس دنیا میں رہ سکتے ہیں۔ ورنہ خواب میں ہی رہنا ہے تو پھر تو بستر سے بھی اٹھنے کی ضرورت نہیں :)
میری طرف سے بھی گزارش یہی ہے کہ۔۔۔ جذباتیات کو چھوڑ کر حقائق کے ساتھ بات کریں۔۔۔
تھریٹ کا موضوع دیکھیں۔۔۔ نہ ایران موضوع ہے نہ سعودی عرب۔۔۔ ایران کے حوالے سے دوسرے دھاگے میں جہاں بات ہو رہی ہے جو چاہے بات کر لیں۔ لیکن آپ یہاں جذباتی ہو رہے ہیں۔۔۔
یہاں اسرائیل اور اسلامک یونیورسٹی میں لگایا اسٹال موضوع ہے۔
بنیادی بحث پر بار بار لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔ لیکن جب بھی اسرائیل کا ذکر آتا ہے ۔۔۔ آپ سعودی عرب ، ایران، پاکستان کی مثالیں دے کر اس کے افعال کی توجیہ کرتے ہیں۔۔ اسی طرح موضوع بحث کو بھی۔
اب یہ کہاں کا انصاف ہے۔۔۔ پاکستان کو اسرائیل سے جا کر ملایا۔۔۔
پاکستان اک بھرپور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا۔۔۔ دو ملکوں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوا۔۔۔ زمین تقسیم ہوئی۔۔۔ دریا تقسیم ہوئے۔۔۔ پیسے تقسیم ہوئے۔۔۔ لوگ بھی آزاد تھے۔۔ جس نے جس طرف رہنا ہے۔
جبکہ اسرائیل کی بنیاد اور توسیع میں مظلوم فلسطینیوں کا خون ہے۔۔۔ 1947 میں اسرائیل کا نقشہ دیکھیں۔۔۔ اور آج کا نقشہ دیکھیں۔۔۔ سب کچھ واضح ہوگا۔۔۔
ساری دنیا کے یہودیوں کو اک عالمی سازش کے تحت اس قطعہ میں آباد کیا گیا۔۔۔ تاکہ وہ لوگ خود ان کے شر سے محفوظ ہوں۔
البتہ یہ بات مانتا ہوں۔۔۔۔ کہ اس میں ہمارے حکمرانوں کا بھی برابر کا حصہ ہے۔۔۔ آج بھی عالم اسلام کے ٹھیکیدار بننے والے اسرائیل کے ساتھ خفیہ رابطے رکھتے ہیں۔۔۔ انہی سے اسلحہ خریدتے ہیں۔۔۔ ان کے ساتھ معاہدے کرتے ہیں۔۔۔ اسرائیل کو گیس بھی اسلامی ملک دیتا ہے۔۔۔ واقعا شرمناک ہے۔۔
 
جب بھی اسرائیل کا ذکر آتا ہے ۔۔۔ آپ سعودی عرب ، ایران، پاکستان کی مثالیں دے کر اس کے افعال کی توجیہ کرتے ہیں۔۔ اسی طرح موضوع بحث کو بھی
قیصرانی بھائی اکثر کسی نا کسی دلیل سے ہمیں اسرائیل کی مذمت سے روکتے ہیں۔
 
images

احتجاج کرنا چاہیے جیسے ہر انسان کرتا ہے۔ افسوس ہے پاکستانیوں پہ کہ اتنی بھی سمجھ نہیں کہ ظالم کی مذمت کرتے ہیں
اسلامی یونی ورسٹی میں اس ملک کی ترویج جس کو پاکستان تسلیم نہیں کرتا جس کی حکومت ہزاروں مسلمانوں کے قتل کی مجرم ہے۔ افسوس۔
 
اسرائیل کا وجود ہی ناجائز
اسرائیل کا وجود کب سے ہے ؟ اور کب ناجائز قرار پایا؟ برائے مہربانی دلیل کیساتھ سوال کا جواب چاہیئے۔ جذبات کے ساتھ نہیں ۔

سوال نمبر 2
شیطان سے زیادہ بھی کوئی ظالم ہے ؟(یہ دوسری بات ہے کہ ہم نے بطور انسان شیطان کو بھی مات دے دی ہے۔) کیا شیطان کا وجود بھی ناجائز ہے؟
 
بڑے ہی "شیطانی" سوالات ہیں

ناجائز وہ وہ ملک ہے جو دوسروں کو بے دخل کرکے، دوسروں کے حق مار کر قائم ہو۔ اسرائیل بطور مملکت وجود میں آنا ہی فلسطینوں کو بے دخل کرنا، ان کا حق مارنا ہے
 
Top