کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کے صارف ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 8 80.0%
  • نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • صارف ہے لیکن متحرک نہیں

    Votes: 2 20.0%

  • Total voters
    10
بہت کم ہی پاکستانی اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ ان کے پاس موجود معلومات کس قدر اہمیت کی حامل ہے۔

آپ جو بھی کچھ جانتے ہیں، اسے انٹرنیٹ کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے، جو لاتعداد زندگیوں اور واقعات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، جبکہ اس سے پاکستانی ٹاپکس کے حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی پھیلائی جاسکتی ہے۔

اور یہ کام آج کے دور میں سب سے زیادہ آسانی سے وکیپیڈیا کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

وکیپیڈیا، جو ایک آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے، تقریباً ہر ٹاپک پر معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اور اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ مفت ہے، نان کمرشل ہے، اور تقریباً ہر ممکن سبجیکٹ پر اتھارٹی کا درجہ رکھتی ہے۔ دنیا کی تقریباً 300 زبانوں میں دستیاب یہ انسائیکلوپیڈیا دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کا عزم لیے ہوئے ہے۔

لیکن وکیپیڈیا بھلے ہی بے پناہ وسعت کا حامل ہے، پر اس پر کام اب بھی جاری ہے۔

کیا آپ نے وکیپیڈیا کے لوگو، جو دنیا کی شکل کا ہے، میں غیر مکمل پزل نہیں دیکھا؟ یہ لوگو غیر مکمل پزل کی شکل کا اسی لیے ہے، کہ وکیپیڈیا اب بھی نامکمل ہے۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ یہ ویب سائٹ ابھی صرف شروعاتی مراحل میں ہے، تو غلط نہیں ہوگا، اور اسے مکمل ہونے میں شاید آئندہ کئی دہائیاں درکار ہوں گی۔

پاکستان کے 3 کروڑ انٹرنیٹ صارفین میں وکیپیڈیا بہت مشہور ہے۔ ہم میں سے لاکھوں لوگ اسے روزانہ وزٹ کرتے ہیں۔ لیکن وکیپیڈیا سے ہمارے اس لگاؤ کے باوجود اس ویب سائٹ پر پاکستان سے متعلق مضامین بہت تھوڑی تعداد میں ہیں۔

ہر ماہ انگلش وکیپیڈیا میں دنیا بھر سے 30 لاکھ ایڈیٹنگ کی جاتی ہیں، جن میں سے صرف 8000 پاکستان سے ہوتی ہیں۔

کیوں؟ کیونکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ بھی وکیپیڈیا میں آسانی سے تعاون کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان دنیا کے دوسرے ممالک سے کافی پیچھے ہے۔ پاکستان سے متعلق وکیپیڈیا پر 20،000 کے قریب آرٹیکل موجود ہیں، جن میں سے 50 سے بھی کم اچھی کوالٹی کے قرار دیے جاسکتے ہیں۔

زیادہ تر آرٹیکل بہت چھوٹے ہیں، ٹھیک سے لکھے نہیں گئے، جبکہ ان میں متوازن اور قابلِ بھروسہ معلومات کی بھی کمی ہوتی ہے۔ دوسری جانب سب سے اچھے لکھے گئے آرٹیکلز کے پڑھنے والے بھی اسی حساب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ "پاکستان" پر آرٹیکل دنیا بھر سے ہر سال تقریباً 30 لاکھ لوگ پڑھتے ہیں۔

اس کے علاوہ زبان کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ ہمارے ملک کے زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین وکیپیڈیا انگلش میں استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اردو وکیپیڈیا بھی مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان بھر سے وکیپیڈیا کے تمام وزٹس کا صرف ایک فیصد ہی اردو وکیپیڈیا پر جاتا ہے۔ زیادہ تر ایڈیٹنگ پاکستان سے باہر موجود لوگ کرتے ہیں، حالانکہ یہ ظاہر ہے کہ پاکستان میں موجود لوگوں کو ملک کے بارے میں زیادہ تفصیلی اور صحیح معلومات ہوں گی۔

اس کے مقابلے میں انڈیا سے متعلق آرٹیکلز زیادہ بہتر انداز میں اور تفصیل سے لکھے ہوئے ہیں۔

انڈیا میں موجود وکیپیڈیا کے ایڈیٹرز نے اپنے ملک کو انٹرنیٹ پر پاکستان سے زیادہ نمایاں کر رکھا ہے۔ مثال کے طور پر 2008 کے ممبئی حملوں سے متعلق وکیپیڈیا پر ایک درجن سے زیادہ آرٹیکلز موجود ہیں، جبکہ 18 اکتوبر 2007 کے کراچی حملے سے متعلق صرف ایک آرٹیکل موجود ہے، اور وہ بھی بہت چھوٹا لکھا ہوا ہے۔ حالانکہ دونوں واقعات میں ایک ہی جیسے نقصانات ہوئے ہیں۔

پاکستان کے شمال مغرب میں جاری حالیہ جنگ، جس کے پس منظر کے طور پر 50،000 سے زائد سویلین اموات اور بہت کچھ ہے، کی کوریج سب سے زیادہ غیر تسلی بخش ہے۔

یہ بات دھیان میں رکھیے، کہ یہ وکیپیڈیا کی غلطی نہیں ہے۔ مسئلہ ہمارے، یعنی ہم پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ہے جو ملک کے کلچر، تاریخ، لوگوں، اور جیوگرافی کے بارے میں سب سے بہتر معلومات رکھتے ہیں، لیکن اپنی معلومات شیئر کرنے کے لیے قدم نہیں بڑھاتے۔

وکیپیڈیا پر موجود تمام آرٹیکلز دنیا کے تمام ملکوں میں موجود اس کے صارفین کی وجہ سے ہیں۔ مجھ جیسے آپ جیسے لوگ، جو اسے بہتر بنانے کے لیے مفت میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اور ایسا اس لیے کیا جاتا ہے، کیونکہ انہیں "مفت معلومات سب کے لیے" کے نظریے سے محبت ہے، اور اس لیے کہ وکیپیڈیا پر کوئی بھی انٹرنیٹ صارف ایڈیٹنگ کرسکتا ہے۔

میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس عالمی پراجیکٹ میں حصہ لیں، اپنی معلومات کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں، تاکہ دنیا ہمارے ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکے۔

کس آرٹیکل میں تعاون کرنا ہے، اس کا فیصلہ آپ کریں گے، لیکن شرط یہ ہے کہ معلومات درست اور متوازن ہونی چاہیئں۔ اگر آپ مدد حاصل کرنا چاہیں، تو کمیونٹی میں موجود ممبران آپ کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

مفت معلومات، اور پاکستان کے متعلق معلومات کو انٹرنیٹ پر ڈال کر محفوظ کردینا ایک اہم پراجیکٹ ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اور اگر آپ بھی مفت میں اس پراجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں، تو پھر یہ کام نہ کرنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

اگر آپ کو معلومات شیئر کرنا پسند ہے، یا آپ وکیپیڈیا پر پہلے سے موجود کسی آرٹیکل کے مواد سے مطمئن نہیں ہیں، تو پلیز آپ وکیپیڈیا جوائن کریں، اور خود یہ کام کر ڈالیں۔ آپ یہ رجسٹر ہوئے بغیر بھی کرسکتے ہیں، لیکن رجسٹریشن فوری، پرائیویٹ، اور آسان ہے، اور اس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں موجود ایڈیٹرز سے باآسانی رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ ایک اچھی سماجی اور تعلیمی ایکٹیویٹی ہوسکتی ہے، اور پاکستان کے بارے میں درست انفارمیشن دنیا بھر تک پہنچانے کے لیے اس سے بہتر ذریعہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ماخذ
:) :)
 
arifkarim

معطل
میں وکی پیڈیا کا صارف نہیں طالب علم ہوں :)۔ اسکول کے 16 سال نے اتنا علم نہیں دیا جتنا وکی پیڈیا کے چند مہینوں نے دے دیا۔ جن کو حوالوں پر اعتراض ہو وہ ہر حوالہ وہاں جا کر پڑھ سکتے ہیں :)
نوٹ: وکی پیڈیا مسلمانوں کیلئے نہیں ہے کہ وہاں لکھے گئے غیرجانبدارانہ مضامین مختلف حوالوں کی وجہ سے انکے اسلامی جذبات کومجروح کرسکتے ہیں۔ اپنی ذمہ داری پر اسکا استعمال کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

وکی کی غیر جانبداری سیاست سے ہٹ کر تو مانتا ہوں لیکن سیاسی بنیادوں پر لکھے گئے بہت سارے مضامین ضروری نہیں کہ غیر جانبدار بھی ہوں :)
ابھی کچھ ہفتے قبل ہی وکی نے امریکی سرکاری دفاتر کے آئی پی ایڈریسز بلاک کئے تھے :)
 
مثال کے طور پر مسلمان زبانوں میں اسرائیل کا مضمون دیکھ لیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مثال کے طور پر مسلمان زبانوں میں اسرائیل کا مضمون دیکھ لیں :)
مجھے بڑی ہنسی آئی تھی اردو میں اسرائیل پر مضمون دیکھ کر :)
زرداری کے مضمون پر اس طرح کی زبان کو میں نے بھی ہٹانے کی کوشش کی تھی لیکن موڈریٹرز نے کہا کہ حوالہ مانگ کر نہ ملنے کی صورت میں متن ہٹایا جائے َ)
جب بينظير بهٹو وزيراعظم بنيں تو ان کے شوہرآصف على زردارى كا متعدد خواتين کے ساته نام ليا گیا وه شادى سے پہلے كراچى ميں پلے بوائے مشہور تهے اور بينظير كى وزارت عظمى کے باعث انہوں نے اپنى اس شہرت كو ان مقامات پر بهى كيش كروايا جہاں پہلے ان کے چیک باؤنس ہوتے رہے کہا جاتا ہے صدر صاحب كى دو نمبر كار گزاريو ں کے باعث وزير اعظم کے اندرونى حصے میں متعدد بار پانى پت كى جنگیں بهى ہوئيں جن میں محترمہ پر سختى بهى كى گئى تاہم كئى مرتبہ مرد اول كو اسلام آباد سے نكلنا پڑااور وه لاهور جا كرپنجاب کے ايک چيف سيكرٹرى كى بيٹى اور كراچى جا كر وينا حيات اور ديگر دوستوں سے غم غلط كرتےرہے۔

پچیس اگست دو ہزار آٹھ کو اپنی پارٹی کے ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہمسلم لیگ نواز کے ساتھ معاہدے ہیں لیکن یہ ’ حدیث اور قرآن نہیں ہیں‘

یہ فرمان قوم کے لیےمشعل راہ ہے زبان کی کوئی اہمیت نہیں ہے الہزآپ جھوٹ بولا کریں وعدے کی خلاف ورزی بھی کیا کریں یہ اچھی بات ہے بجلی اور توانائی کا بحران۔ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں مٰیں دن بدن آضافہ ۔بے روزگاری ۔ملکی میں امن سامتی وغیرہ کے سلسلے میں جو بھی وعدے کریں گے وہ سب پورے نہیں ہوسکے کیونکہ یہ سب عوام کے ساتھ وعدے تو ہیں لیکن یہ ’ حدیث اور قرآن نہیں ہیں
 
arifkarim

معطل
ویسے مسلمان زبانیں کون سی ہیں اور کافر کون سی اور مرتد بھی ہیں؟
عربی،فارسی،ترکی،اردو،پشتو،سندھی یعنی وہ زبانیں جو زیادہ تر مسلمان استعمال کرتے ہیں۔
کافر زبانوں میں انگریزی، ہندی،چینی،فرانسیسی، جرمن، عبرانی پائی جاتی ہیں۔
 
معلوماتی مضمون اور مترجم نے بہت عمدہ، رواں اور سلیس ترجمہ کیا ہے۔
شکر ہے کہ ویکیپیڈیا میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اس مضمون کا مطالعہ نصیب ہوا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی مضمون اور مترجم نے بہت عمدہ، رواں اور سلیس ترجمہ کیا ہے۔
شکر ہے کہ ویکیپیڈیا میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اس مضمون کا مطالعہ نصیب ہوا۔ :)
کون سا مضمون؟ ویسے آپ مضمون کے تاریخچے سے جان سکتے ہیں کہ کس نے کیا مضمون لکھا یا چھاپا :)
 
کون سا مضمون؟ ویسے آپ مضمون کے تاریخچے سے جان سکتے ہیں کہ کس نے کیا مضمون لکھا یا چھاپا :)
جی، میرا اشارہ شعیب بھائی کے پیش کردہ مضمون ’’پاکستان میں ویکیپیڈیا‘‘ کی طرف تھا۔ اُنھوں نے آخر میں ڈان کی ویب سائٹ پر موجود اصل انگریزی مضمون کا حوالہ دیا ہے۔
 
انگریزی میں یہ مضمون پاکستانی ویکیمیڈیا کے ذمہ دار ثاقب قیوم صاحب نے لکھا ہے اور ترجمہ اردو ویکیپیڈیا کے کسی صارف نے :) :)
 
میں وکی پیڈیا کا صارف نہیں طالب علم ہوں :)۔ اسکول کے 16 سال نے اتنا علم نہیں دیا جتنا وکی پیڈیا کے چند مہینوں نے دے دیا۔ جن کو حوالوں پر اعتراض ہو وہ ہر حوالہ وہاں جا کر پڑھ سکتے ہیں :)
نوٹ: وکی پیڈیا مسلمانوں کیلئے نہیں ہے کہ وہاں لکھے گئے غیرجانبدارانہ مضامین مختلف حوالوں کی وجہ سے انکے اسلامی جذبات کومجروح کرسکتے ہیں۔ اپنی ذمہ داری پر اسکا استعمال کریں۔
اب آپ ویکیپیڈیا کے اس احسان کو کسی حد تک چکانے کی کوشش کریں:) :)
 
وکی کی غیر جانبداری سیاست سے ہٹ کر تو مانتا ہوں لیکن سیاسی بنیادوں پر لکھے گئے بہت سارے مضامین ضروری نہیں کہ غیر جانبدار بھی ہوں :)
ابھی کچھ ہفتے قبل ہی وکی نے امریکی سرکاری دفاتر کے آئی پی ایڈریسز بلاک کئے تھے :)
کیوں بلاک کیے گئے تھے؟؟
 
Top