تعارف خاکسار عاجز کا تعارف

واصل محمود

محفلین
خاکسار کا بسیرا پیارے وطن جان سے عزیز پاکستان میں ہے۔میں ایک پرائیویٹ جاب کرتا ہوں۔انٹرنیٹ سے منسلک جاب ہونے کی وجہ سے دن کا زیادہ تر حصہ اسی پر صرف ہوتا ہے۔کمپیوٹر سے چھوٹی عمر سے ہی وابستگی رہی ہے۔کمپیوٹر خراب کرنا اور خراب کرکے ٹھیک کرنا اور دوسروں کے مریض دیکھنا بھی ایک مشغلہ رہا ہے یا یہ کہیں کہ مجبوری رہی ہے۔لیکن ہاں خدمت خلق کا ایک ذریعہ ہے۔محبوب مشغلہ ہا ئیکنگ ہے کیونکہ وطن سے محبت اور اس کے خوبصورت شمالی علاقہ جات اپنی کشش کی بنا پر خود ہی ہر سال کھینچ کر لیجاتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں خوش عام دید۔۔۔۔ امید ہے آپ کی رفاقت علم و عمل میں اضافے کا سبب بنے گی۔

خاکسار کا بسیرا پیارے وطن جان سے عزیز پاکستان میں ہے۔میں ایک پرائیویٹ جاب کرتا ہوں۔انٹرنیٹ سے منسلک جاب ہونے کی وجہ سے دن کا زیادہ تر حصہ اسی پر صرف ہوتا ہے۔
پاکستان میں کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر بتانا چاہیں تو۔۔ :)

کمپیوٹر سے چھوٹی عمر سے ہی وابستگی رہی ہے۔کمپیوٹر خراب کرنا اور خراب کرکے ٹھیک کرنا اور دوسروں کے مریض دیکھنا بھی ایک مشغلہ رہا ہے یا یہ کہیں کہ مجبوری رہی ہے۔لیکن ہاں خدمت خلق کا ایک ذریعہ ہے۔
چھوٹی سی عمر میں لگ گیا روگ ۔۔۔ کہتے ہیں لوگ۔۔۔ :p

محبوب مشغلہ ہا ئیکنگ ہے کیونکہ وطن سے محبت اور اس کے خوبصورت شمالی علاقہ جات اپنی کشش کی بنا پر خود ہی ہر سال کھینچ کر لیجاتے ہیں۔
ہائیکنگ۔۔۔۔ کہاں کہاں جاتے ہیں ہائیکنگ کے لئے۔ اب تک کون کون سے ٹریک کر چکے ہیں؟ کچھ معلومات میں اضافہ فرمائیں۔ اگر چاہیں تو۔ :)
 

واصل محمود

محفلین
خاکسار کاغان ویلی میں کچ گلی ٹریک،دودی پت سر ٹریک اور سیرن ویلی،نیلم ویلی میں رتی گلی ٹریک،چٹا کتھا لیک ٹریک اس کے علاوہ مری و گلیات،ساری نیلم ویلی،لوئر کشمیر باغ،راولہ کوٹ تڑال کھل،بنجوسہ،سدھن گلی،چکار،گلگلت میں فیری میڈوز ٹریک،استور ویلی،گلگت،پھنڈر،یاسین ویلی،نلتر ویلی وغیرہ دیکھ چکا ہوں۔اور آپ؟
 

واصل محمود

محفلین
تمام احباب کا نہا یت شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس نئے وارد کو چند لمحات خوشی بخشے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء
باقی قیصرانی صا حب ان شاء اللہ جلد ٹریکس کی تصویر آپ سے شئر کروں گا۔
ایک خاکسار نے چھوٹی سی ویب سائٹ بنا ئی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے اپ ڈیٹ نہیں کرسکا۔
https://stalionhikers.wordpress.com
اور فیس بک پر
hikingfan ایک پیج ہے ہمارا اس پر بھی اس حوالہ سے تصاویر موجود ہیں۔
 

واصل محمود

محفلین
السلام علیکم احباب اردو محفل فورم
خاکسار اس فورم پر نیا ہے یا شاید اس فورم کے بڑوں کو ہماری تحریر پسند نہیں آئی۔شاید کہ یہ فورم آزاد نہیں ہے ۔
خاکسار نے جمعرات کو ایک تحریر "محرم الحرام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان" ایک مضمون شئیر کیا تھا لیکن وہ اس فورم پر پبلش نہیں ہوا۔کیا کوئی صا حب بتا سکتے ہیں کہ کس طرح تحریر کو شئیر کیا جاسکتا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
محترم بھائی اک رکن اردو محفل کے طور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے خدشات مکمل طور پر غلط فہمی پر مبنی ہیں ۔

خاکسار اس فورم پر نیا ہے یا شاید اس فورم کے بڑوں کو ہماری تحریر پسند نہیں آئی۔شاید کہ یہ فورم آزاد نہیں ہے ۔
یقین رکھیں کہ اگر آپ کی تحریر کسی طور " معیوب متنازغہ " موضوع کی حامل نہیں ہو تو کوئی بھی مدیر اسے پبلش کرنے میں پس وپیش سے کام نہیں لیتا ۔
اپنی تحریر کے موضوع اور شریک محفل کرنے والے مقام پر نظرثانی کرنا بہتر ہوگا ۔۔۔۔ کچھ زمرے ایسے ہیں محفل اردو پر جہاں تحریر " خاصی چھان پھٹک " سے گزرتی ہے ۔
بہت دعائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم احباب اردو محفل فورم
خاکسار اس فورم پر نیا ہے یا شاید اس فورم کے بڑوں کو ہماری تحریر پسند نہیں آئی۔شاید کہ یہ فورم آزاد نہیں ہے ۔
خاکسار نے جمعرات کو ایک تحریر "محرم الحرام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان" ایک مضمون شئیر کیا تھا لیکن وہ اس فورم پر پبلش نہیں ہوا۔کیا کوئی صا حب بتا سکتے ہیں کہ کس طرح تحریر کو شئیر کیا جاسکتا ہے؟
مذہب اور سیاست سے متعلق پوسٹس موڈریشن کے عمل سے گذر کر پوسٹ ہوتی ہیں۔ دوسرا یہ بھی کہ شاید آپ نے کسی ایسے زمرے میں تحریر بھیجی ہو جہاں ایک نئے رکن کو رسائی ہوتی ہے اور اسے وہاں سے منتقل کیا گیا ہو تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ بہرحال صبر کیجئے، جلد ہی کچھ نہ کچھ خبر آ جائے گی :)
شاید آپ کچھ زیادہ ہی عجلت پسند ہیں کہ ایک 8 پوسٹس اور سوا دو ماہ کے بعد فورم کی آزادی اور فورم کے بڑوں پر طنز فرمانے لگ گئے ہیں؟ :)
 
Top