صائمہ شاہ

محفلین
آپ کی پوسٹ کافی معلوماتی ہے۔ شکریہ :)
ابھی تو منصوبے بن رہے ہیں کہ کس نے کہاں منتقل ہونا ہے، کب ہونا ہے، شادی کے لئے ڈریسز کا انتخاب، شادی ادھر ہو، اُدھر ہو کہ پاکستان ہو، وغیرہ وغیرہ۔ سردیاں تو انہی چکروں میں نکل جائیں گی :)
گیسٹ لسٹ بن گئی ؟ کیا ہمارا نام بھی شامل ہے مہمانانِ گرامی میں ؟ :):)
 
کیا آپ کے ایک جمع ایک میں اردو کی بورڈ نہیں؟ یا محفل کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا؟
اینڈرائڈ فون میں اردو کی بورڈ کا مسئلہ کئی برسوں قبل حل ہو چکا تھا۔ خاص کر تھرڈ پارٹی کی بورڈ کی سپورٹ کے چلتے کئی اچھے کی بورڈ موجود ہیں، لیکن کبھی اردو کی بورڈ نصب کر کے باقاعدہ استعمال نہیں کیا، نہ تو کمپیوٹر میں نہ ہی فون میں۔ اردو ایڈیٹر کی موجودگی کے باعث اکثر اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔ البتہ اینڈرائڈ کے کروم فار موبائل میں عرصہ سے یہ دقت پیش آتی ہے کہ اس میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا۔ ہم نے حال ہی میں مشاہدہ کیا ہے کہ کسی لفظ کے وسط میں کہیں کرسر رکھ کر ٹائپ کیا جائے تو تبدیلی ہوتی ہے لیکن لفظ کے اخیر میں یا علیحدہ لفظ کے طور پر ٹائپ کریں تو متوقع تبدیلی نہیں ہوتی۔ ہمارا خیال ہے کہ جاوا اسکرپٹ گیٹ سیلیکشن رینج کے آس پاس کا کوئی بگ ہوگا جو یہ مسئلہ کر رہا ہے۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
گیسٹ لسٹ بن گئی ؟ کیا ہمارا نام بھی شامل ہے مہمانانِ گرامی میں ؟ :):)
لسٹ تو نہیں بنی یا کم از کم فائنل نہیں ہوئی، لیکن محفل کے جو بھی اراکین تشریف لانا چاہیں گے، ان کے نام ایڈ ہو جائیں گے۔ آپ، زیک ، ابن سعید بھائی اور دیگر احباب بائی ڈیفالٹ شامل ہیں، یعنی اگر نہ آئے تو ڈیفالٹر قرار پائیں گے :)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
لسٹ تو نہیں بنی یا کم از کم فائنل نہیں ہوئی، لیکن محفل کے جو بھی اراکین تشریف لانا چاہیں گے، ان کے نام ایڈ ہو جائیں گے۔ آپ، @زیک، ابن سعید بھائی اور دیگر احباب بائی ڈیفالٹ شامل ہیں، یعنی اگر نہ آئے تو ڈیفالٹر قرار پائیں گے :)
زیک آپ کو بھی اعزازی دعوت مل گئی ہے :) اب تو آپ کو لندن آنا ہی پڑے گا
 
لسٹ تو نہیں بنی یا کم از کم فائنل نہیں ہوئی، لیکن محفل کے جو بھی اراکین تشریف لانا چاہیں گے، ان کے نام ایڈ ہو جائیں گے۔ آپ، @زیک، ابن سعید بھائی اور دیگر احباب بائی ڈیفالٹ شامل ہیں، یعنی اگر نہ آئے تو ڈیفالٹر قرار پائیں گے :)
اس جمعہ کو دوران سفر لندن میں ڈیڑھ دو گھنٹے کا لے اوور ہے، اگر اسی دوران یہ فریضہ انجام دے لیں تو اخراجات سے بچ جائیں گے ورنہ مور کے قصے کی ابتدا میں ہی شرائط بیان کر دی گئی تھیں۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
آپ کی پوسٹ کافی معلوماتی ہے۔ شکریہ :)
ابھی تو منصوبے بن رہے ہیں کہ کس نے کہاں منتقل ہونا ہے، کب ہونا ہے، شادی کے لئے ڈریسز کا انتخاب، شادی ادھر ہو، اُدھر ہو کہ پاکستان ہو، وغیرہ وغیرہ۔ سردیاں تو انہی چکروں میں نکل جائیں گی :)
ہیں؟ یہ کسکی شادی کی بات ہو رہی ہے؟ :sneaky:
 
Top