آلو بھری مرچیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہری مرچ کھانے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری :p

اشیاء:
بڑی ہری مرچ آدھا پاؤ
آلو(چھوٹا) ایک عدد(ابال لیں)
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
بیسن آدھا پاؤ
پانی حسب ضرورت
املی کا گودا حسب ضرورت
کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کرنے کیلئے
ترکیب:
سب سے پہلے ابلے ہوئے آلوؤں کو میش کر کے اس میں لال مرچ، چاٹ مصالحہ ،نمک، املی کا گودا اور زیرہ ملا دیں۔ ہری مرچوں میں بیچ میں کٹ لگا کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد آلوؤں والا مکسچر ان مرچوں میں بھر دیں۔ بیسن میں پانی ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کر لیجئے۔ اس کے بعد کوکنگ آئل گرم کر یں۔ مرچوں کو بیسن میں ڈپ کر کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں اور مزے لے کر کھائیں۔
 

atta

محفلین
یہ سلوک پہلے کریلوں اور بینگنوں سے کیا جاتا تھا....چلو تبدیلی تو @ رہی ہے آہستہ آہستہ.
 
Top