آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
B0ooCcNCQAA_QdS.jpg
 

زرقا مفتی

محفلین

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کےعام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔

سابق وفاقی وزیر میاں زاہد سرفراز اور جسٹس ریٹائرڈ شاہد صدیقی کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن کمیشن، نادرا، پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ناقص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل ممکن نہیں رہا اور پورا انتخابی عمل غیر شفاف ہوگیا۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اس کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کےعام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کرے گا۔
 
ایبٹ آباد کے اس گراؤنڈ کی تصویر جہاں آج ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اپنا " انقلابی دھرنا " دیں گے، بمشکل ایک ہزار کرسیاں رکھی گئی ہیں مگر قادری صاحب کی برکات سے شام کو انشاء اللہ جناب محترم معید پیرزادہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود ، جناب فواد چوہدری ، جناب ارشد شریف، جناب حسن نثار اور نئے پاکستان کے وزیر اطلاعات جناب مبشر لقمان صاحبان جیسی روحانی شخصیات اس چھوٹی سی جگہ پر لاکھوں لوگ اکٹھا کر کے دکھا دیں گے ۔:atwitsend:


1234853_681651405266748_9214018267401978571_n.jpg
کل میں ہری پور میں تھا تو کزن کا نمبر ملانے پر پتہ چلا وہ ایبٹ آباد جلسے کی لائیو کوریج کے سلسلے میں بزی تھا، اس نے اپنی آبزوریشن اور دیگر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ہزارہ میں پنجابیوں کے بارے میں تشویش اور تکلیف محسوس کر رہا ہوں، کیوں کہ جلسے کو ایبٹ آباد میں ہونا ہے اور بندے سارے باہر سے ساتھ آ ئے ہوئے ہیں اور ان کے نعروں کو ایبٹ آباد سپورٹ نہیں کرتا اس لیے لوگ پسند نہیں کر رہے یہ نعرے ایبٹ آبادیوں کے نام پر لگیں، اتنی چھوٹے جلسے میں بھی بمشکل 10٪ بھی شاید ایبٹ آباد سے ہوں گے۔
 
Top