سروائیول ٹریننگ

قیصرانی

لائبریرین
شاید آپ میں سے کچھ اراکین کو سروائیول ٹریننگ کا شوق ہو، تو میں یہاں اسی سے متعلق مختلف وڈیوز لگانا چاہتا ہوں۔ آپ بھی جو وڈیو مناسب سمجھیں، یہاں لگا سکتے ہیں

اس وڈیو میں آپ آگ جلانے کے مختلف طریقے دیکھیں گے اور یہ بھی کہ ماچس، لائٹر یا دیگر جدید ذرائع کے نہ ہوتے ہوئے بھی رگڑ کی مدد سے آگ کیسے جلائی اور پھر بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس میں اگر کوئی بات آپ کو سمجھ نہ آئے تو پوچھ سکتے ہیں :)

arifkarim

معطل

کیا یہ پیسے بنانے کے گُر بھی سکھاتے ہیں؟ آجکل کے نفسا نفسی کے دور میں اوزاروں سے زیادہ اس بین الاقوامی گُر کو سمجھ لینے کے بعد آپ کہیں بھی survive کر سکتے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر یہ ویڈیو شایع ہوئی تھی، مجھے خاصی دلچسپ لگی.
اس بندے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ خوامخواہ کی بکواس میں وقت نہیں گزارتا، اس کی کسی وڈیو میں نہیں دیکھا کہ اس نے ایک لفظ بھی بولا ہو۔ آسٹریلیا سے ہے شاید
 
زیک

مسافر
ایمزون میں جہاں ہم گئے تھے ان کا جنگل میں سروائیول کیمپ بھی ہوتا ہے مگر میری بیگم کا موڈ نہ تھا۔
 
Top