MySQL کی اردو ڈیٹا بیس کے بیک اپ کو ری سٹور کرنے کا مسلہ

سلام دوستو!
میں نے پی ایچ پی اور مائی ایس کی ایل کے ذریعے ایک اردو ویب سائیٹ بنائی ہے ویب سائیٹ تو بن گئی اور ٹھیک کام کر رہی ہے لیکن جب ڈیٹا بیس کا بیک اپ ری سٹور کرتا ہوں تو ویب پیج میں اردو نظر نہیں اتی بلکہ عجیب حروف نظر اتے ہیں کوئی دوست بتا سکتا ہے اردو دیٹا کو کیسے ری سٹور کیا جاتا ہے
ٹیبل کی Collation
utf8_unicode_ci ہے
 
رانا

محفلین
MySQL سے تو میں سخت الرجک ہوں لیکن اب پی ایچ پی کے ساتھ لوگوں کو ملتا ہی یہ ہے۔:) اسکا کچھ بھی آئیڈیا نہیں ہے لیکن ایک خیال زہن میں آیا ہے کہ شائد آپ بیک اپ اس کے کسی براوزر بیس ٹول سے لے رہے ہوں جیسے phpMyAdmin شائد ایسا ہی کچھ نام تھا۔ تو وہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایک ٹیکسٹ فائل بناتا ہے بیک اپ کی۔ ہوسکتا ہے اس وجہ سے اردو خراب ہورہی ہو۔ اگر آپ بیک اپ اور ریسٹور کے لئے کوئی ڈیسک ٹاپ ٹول استعمال کریں تو امید ہے یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔ یہ صرف اندازہ ہی لگا رہا ہوں صحیح حل تو MySQL استعمال کرنے والے ہی بتا سکیں گے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
میرے پاس تو unicode_general_ci ہے۔ اور اس میں اردو ٹھیک ہے۔ باقی صرف ڈیٹا بیس کا شائد مسئلہ نہ ہو۔ آپ پی ایچ پی کی ٹیکسٹ اینکوڈنگ کو بھی دیکھ لیں، اس کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
 
اپ کا اندازہ بلکل ٹھیک ہے کچھ ایسا ہی کر رہا تھا ۔ اور یقینا بنے والی ٹیکسٹ فائل یونی کوڈ نہیں ہو گی اسی لیے اردو کی شکل بگڑ جاتی ہے
 
زیک سید ذیشان @ ۔فی الحال مسلہ حل ہو گیا ہے میں نے پی ایچ پی مائی ایڈمن کے ذریعے سکرپٹ جنریٹ کیا اور اسے براہ راست دوسری سرور کے پی ایچ پی مائی ایڈمن میں پیسٹ کر دیا تو ڈیٹا درست اپ لوڈ ہو گیا جیسا کہ محترم رانا نے کہا میں سکرپٹ کی ٹیکسٹ فائل استعما ل کر رہا تھا جو یقینا یونی کوڈ فارمیٹ میں نہیں ہو گی
 
میرے پاس تو unicode_general_ci ہے۔ اور اس میں اردو ٹھیک ہے۔ باقی صرف ڈیٹا بیس کا شائد مسئلہ نہ ہو۔ آپ پی ایچ پی کی ٹیکسٹ اینکوڈنگ کو بھی دیکھ لیں، اس کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اپ یونی کوڈ ڈیٹا سٹور اور ری ٹریو کیسےکر رہے ہیں کیا مہربانی فرما کر اپنے کوڈ کی دو چار لائنیں پیش کریں گے ؟
 
سید ذیشان

محفلین
اپ یونی کوڈ ڈیٹا سٹور اور ری ٹریو کیسےکر رہے ہیں کیا مہربانی فرما کر اپنے کوڈ کی دو چار لائنیں پیش کریں گے ؟

میں تو اے ایس پی اور سی شارپ ہی استعمال کرتا ہوں، یونیکوڈ کے لئے string سے ہی کام چل جاتا ہے۔ پی ایچ پی کا مجھے تجربہ نہیں کہ اس میں کیسے ہوتا ہے۔
 
میں بس اپنا شک دور کرنا چاہ رہا تھا لیکن آپ تو مائیکروسافٹ کی دنیا کے بندے نکلے :) خیر کوئی بات نہیں
 
Top