توانائی معاہدے : چینی کمپنیاں 50 فیصد تک سود لیں گی

x boy

محفلین
چین نے کوئی غلطی نہیں کی، کچھ دیگا تو کچھ تو لیگا،
موگامبو کی قوم ہے آئے گے تو کچھ تو لے جائنگے۔:D
 
dxbgraphics

محفلین
میرے چھوٹے بھائی کی دبئی میں لیپ ٹاپ ریپئرنگ اند مینٹننس کمپنی ہے۔ وہ خود انجینئر ہے۔ ہر تین مہینے بعد چائنا جانا پڑتا ہے۔ اور ہر دفعہ چائنہ جانے کے لئے سپانسر لیٹر 1700 سے لیکر 2000 درہم تک خریدنا پڑتا ہے۔ ایک دفعہ تو چائنا ایمبیسی میں اس کی بحث بھی ہوگئی تھی کہ انڈین کو بغیر سپانسر شپ کے چائنا کا ٹورسٹ ویزہ دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بارے میں ایمبیسی نے یہ جواب دیا کہ Pakistanies are not allowed as tourist in china۔ ایک طرف پاک چائنا دوستی کے کھوکھلے نعرے اور دوسری طرف انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب ہونے کے باوجود ان کو صرف ڈھائی سو درہم کے عوض چائنا کے ٹورسٹ ویزے دیئے جارہے ہیں۔ اور یہاں دبئی میں چائینیز لوگوں کا پاکستانیوں سے رویہ اور بھی دوغلا اور دشمنوں والا۔
اس کے برعکس نیو ایئر کے موقع پر چھوٹے بھائی نے امریکہ کے ویزے کے لئے اپلائی کیا تو اس کو بی ون اور بی ٹو کا پانچ سال کا ویزہ ملا۔ نیویارک میں 10 دن گزار کو واپس آیا تو جو اس کا مشاہدہ تھا وہ کافی تسلی بخش تھا چائنا کے مقابلے میں۔لہذا میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ چائنا کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا
 
قیصرانی

لائبریرین

سوا ارب کی آبادی کے ملک کو اگر آپ ان دو مثالوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے آپ متحدہ عرب امارات سے شروع کیجئے کہ وہاں ٹورسٹ کے لئے کیا قوانین ہیں؟ :)
میں یورپی شہریت رکھتے ہوئے دبئی سے گذرا تھا۔ غلطی میری تھی کہ میں نے پاکستانی پاس پورٹ کو آنے جانے کے لئے استعمال کیا تھا۔ براہ راست فن لینڈ سے میری فلائٹ اتری۔ اس کے باوجود انہوں نے مجھے کہا کہ چونکہ میں پاکستانی پاس پورٹ پر پہلے دبئی آ چکا ہوں، اس لئے مجھے اپنی آنکھ کی پتلی کا سکین کرانا ہوگا۔ ورنہ مجھے ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ تک کی اجازت نہیں دی جائے گی :)

تاریخ دیکھ لیجئے۔ چینیوں کی پچھلی نسل کے لیڈروں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھا ہے اور دکھایا بھی ہے۔ پھر بھی پاکستان سے امریکی جہاز یا امریکیوں کے لئے کی گئی جاسوسی اور ہمارے سیاست دانوں کے کردار ایسے امور ہیں جو اچھے سے اچھے دوست کو بھی ناراض کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود دیکھ لیجئے کہ ابھی تک ہمارے دفاع کا بہت بڑا حصہ اب چین پر انحصار کر رہا ہے :)
 
قیصرانی بھائی امارات کا ٹورسٹ قوانین انڈیا اور پاکستان کے لئے یکساں ہے جبکہ چین اس معاملے میں بہت ہی دوغلہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی امارات کا ٹورسٹ قوانین انڈیا اور پاکستان کے لئے یکساں ہے جبکہ چین اس معاملے میں بہت ہی دوغلہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
دوغلا نہیں، پاکستانیوں کے بیرون ملک جا کر گم ہو جانے کے واقعات شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوں۔ دوسرا سنکیانگ میں جو پاکستان سے تربیت یافتہ مذہبی دہشت گردوں نے کیا ہوا ہے، اس کے پیش نظر چین کا رویہ انتہائی مناسب ہے۔ پاکستان کے بارے یہ رویہ تو شاید پوری دنیا کے ممالک میں ایسا ہی ہے :(
 
dxbgraphics

محفلین
لیکن قیصرانی بھائی دبئی میں ایک کمپنی کا مالک جو انویسٹر ویزے کا حامل ہو اور وہ بھی دبئی سے جارہا ہو وہاں یہ رویہ اچھا نہیں۔ جیسا کہ میں یہاں سے ملائشیا کے لئے اپلائی کیا اور ایک سال کا وزٹ ویزہ صرف 200 درہم میں ملا۔ جبکہ پاکستان سے اگر میں اپلائی کرتا ہو کچھ اور بات تھی۔ یہاں سے سعودی کا ویزہ فری اور اپنی گاڑی میں آنے جانے میں کا خرچہ بمشکل ایک ہزار درہم تک پہنچتا ہوگا۔ صرف اور صرف دبئی میں ریزیڈنٹ ویزے کی بنیاد پر۔ جبکہ چائنہ اس معاملے میں بھی وہی دوغلہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اس کے علاوہ جے ایف سیونٹین تھنڈر کے حوالے سے بھی کچھ معلومات حاصل ہوئیں جب پچھلی بار پاکستان چھٹیوں میں گیا تھا۔ تو ان معلومات کی بنیاد پر تو چائنا پاکستان کو اپنا دوست نہیں سمجھتا ۔ بلکہ چائنا کی سلامتی کے لئے پاکستان کی سلامتی ضروری ہے اسی لئے دفاع میں جو تھوڑا بہت ان کا کردار ہے وہ چائنا کی مجبوری ہے۔ اس کے علاوہ اس کو گوادر پورٹ تک رسائی چاہئے جس کے بغیر وہ اپنی معیشت کو ترقی کی اونچائی پر نہیں لے جاسکتا
آپ کا موقف اپنی جگہ پر اور میں اس کا احترام کرتا ہوں لیکن میرے ذاتی تجربے کی بنیاد پر میں چائنا کو پاکستان کو چھپا دشمن سمجھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اس میں کوئی شک نہیں کہ چین ہمارا چھپا دشمن ہے
اچھا تو پھر یہ کیا ہے:
In 2010, when a US delegate confronted a Chinese diplomat about Beijing's uncompromising support for Pakistan, the Chinese reportedly responded: "Pakistan is our Israel."​
http://en.wikipedia.org/wiki/China–Pakistan_relations

کاروبار کی دنیا ہے جناب۔ اگر اگلا کسی مشکوک مالی حیثیت کے ملک کو ادھار دیتا ہے تو سب سے پہلے اپنے پیسے کو محفوظ بنائے گا۔ پھر اس کے بعد آپ کے بارے سوچے گا :)
محض 30 سالوں میں پوری دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے :)
http://www.dailymail.co.uk/news/art...ion-America-falls-second-place-time-1872.html

دوغلا نہیں، پاکستانیوں کے بیرون ملک جا کر گم ہو جانے کے واقعات شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوں۔ دوسرا سنکیانگ میں جو پاکستان سے تربیت یافتہ مذہبی دہشت گردوں نے کیا ہوا ہے، اس کے پیش نظر چین کا رویہ انتہائی مناسب ہے۔ پاکستان کے بارے یہ رویہ تو شاید پوری دنیا کے ممالک میں ایسا ہی ہے :(
یہ تو خود پاکستانی حکومت (مشرف دور) کا شرف ہے جب سے یہ امریکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حصہ ڈالا تھا۔

آپ کا موقف اپنی جگہ پر اور میں اس کا احترام کرتا ہوں لیکن میرے ذاتی تجربے کی بنیاد پر میں چائنا کو پاکستان کو چھپا دشمن سمجھتا ہوں۔
آپکے سمجھنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/China–Pakistan_Economic_Corridor
 
حسینی

محفلین
بہرحال اتنا تو ثابت ہے۔۔۔ بجلی کے تمام معاہدوں میں ،چاہے جس کمپنی یا جس ملک سے بھی سے بھی ہو، عوام کے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولا گیا۔
رینٹل پاور کے تمام کیسز ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ اس حکومت کی کارستانیاں بھی جلد منظر عام پر آئیں گی۔
اور ان تمام معاہدوں اور ان پر سود کا تمام بوجھ بے چاری عوام ٹیکسز کی صورت میں اٹھاتی ہے۔
ابھی بجلی کے بل دیکھ کر لوگ خودکشی بھی کرنے لگے ہیں۔۔۔
جبکہ سب سے سستا ذریعہ پن بجلی کا ہے۔۔۔۔ جس کی طرف توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔
صرف دریائے سندھ پر بلتستان سے لے کر بشام تک تقریبا ۷۰۰ کلو میٹر کے فاصلے میں پانی کو اونچائی سے گرا کر ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
Top