بکرے کے گردے

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشیاء:
گردے بارہ عدد، دو دو ٹکڑے کر لیں (یا جتنے میسر ہوں )
لال مر چ کٹی ہوئی، آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ،آدھا چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پسا ہوا، ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک گھٹی، باریک کٹا ہوا
ہری مرچ دو عدد، باریک کٹی ہوئی
لیموں دو عدد
تیل آدھی پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے گردوں کو لہسن اور نمک کے پانی کے ساتھ اچھی طرح سے دھو لیں۔ پھر ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گردے ادرک ، لہسن اور نمک ڈال کر ڈھانک دیں۔ جب گردوں کا پانی خشک ہو جائے تو سارا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اوپر سے لیموں چھڑک دیں۔
 
آپ نے تو لِکھ دیا جتنے میسر ہوں، ورنہ میں تو بارہ عدد پر ہی 5 منٹ پھنسا رہا کہ 6 بکروں کے باقی گوشت کا کیا کروں گا،
یہ خیال عید بقرہ کی مناسبت سے ذہن میں آگیا، کیونکہ قصائی شاز ہی اتنی مقدار میں گردے رکھتے ہوں۔
ویسے ہم تو کلیجی کے ساتھ ہی گردوں کو فارغ کر دیتے ہیں۔

:eek:
 
اشیاء:
گردے بارہ عدد، دو دو ٹکڑے کر لیں (یا جتنے میسر ہوں )
لال مر چ کٹی ہوئی، آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ،آدھا چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پسا ہوا، ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک گھٹی، باریک کٹا ہوا
ہری مرچ دو عدد، باریک کٹی ہوئی
لیموں دو عدد
تیل آدھی پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے گردوں کو لہسن اور نمک کے پانی کے ساتھ اچھی طرح سے دھو لیں۔ پھر ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گردے ادرک ، لہسن اور نمک ڈال کر ڈھانک دیں۔ جب گردوں کا پانی خشک ہو جائے تو سارا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اوپر سے لیموں چھڑک دیں۔
جزاک اللہ خیر
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت زبردست
ایک سوال؟
گردوں میں جو ایک بو ہوتی ہے اس کو کیسے ختم کیا جائے؟
بکرے کے گوشت کی جو بو یا بساند جو ناپسند ہو، اس کو ختم کرنے کا آسان طریقہ ہے کہ رات بھر دودھ میں ڈبو کر رکھ دیں۔ صبح کُکنگ کرتے وقت تمام تر بساند مر چکی ہوگی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پانی میں لہسن اور نمک ملا کر 5 منٹ کے لئے گردوں کو بھگو دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں اس سے بھی ان کی بساند دو ر ہو جاتی ہے :)
بیسن کی لئی سی بنا کر لگانے اور پھر کچھ دیر بعد دھو دینے سے بھی بو میں فرق پڑ جاتا ہے :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جزاک اللہ سوہنی بہنا ! :) :) ۔۔۔۔ بھئی ہمیں تو ان دوستوں سے بہت ہمدردی محسوس ہوتی ہے جو بوُ سے تنگ ہیں ، کیوں کہ ہمیں تو کھانے سے ہمیشہ خوشبوُ ہی آئی ہے بوُ کو کبھی خاطر میں ہی نہیں لائے :p
 
بُو کا تعلق صفائی سے ہوتا ہے بھیا اور اگر گوشت کو اچھے طریقے سے صاف نا کیا جائے توخوشبو کا تصور بھی نہیں آتا کجا کہ خوشبو آئے :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بُو کا تعلق صفائی سے ہوتا ہے بھیا اور اگر گوشت کو اچھے طریقے سے صاف نا کیا جائے توخوشبو کا تصور بھی نہیں آتا کجا کہ خوشبو آئے :)

ویسے گُڑیا رانی میں اتنا گندا نہیں ! :( ۔۔۔۔۔ لیکن کھانے کی محبت ہی اس قدر دور دور تک بسی ہے دل میں کہ ایسی باتوں کا احساس ہی نہیں ہوا کبھی :p ۔۔۔۔۔۔۔ :D
 
جزاک اللہ سوہنی بہنا ! :) :) ۔۔۔۔ بھئی ہمیں تو ان دوستوں سے بہت ہمدردی محسوس ہوتی ہے جو بوُ سے تنگ ہیں ، کیوں کہ ہمیں تو کھانے سے ہمیشہ خوشبوُ ہی آئی ہے بوُ کو کبھی خاطر میں ہی نہیں لائے :p
بہت زبردست
ایک سوال؟
گردوں میں جو ایک بو ہوتی ہے اس کو کیسے ختم کیا جائے؟

عام دنوں میں قصائی سے چاہے پورا بکرا گھر لے آئیں وہ مزہ نہیں آ سکتا
جو قربانی کے گوشت، کلیجی، گردے وغیرہ کی بو، بساند ہوتی ہے، اسی کی وجہ سے قربانی کا مزہ ہے
 
عام دنوں میں قصائی سے چاہے پورا بکرا گھر لے آئیں وہ مزہ نہیں آ سکتا
جو قربانی کے گوشت، کلیجی، گردے وغیرہ کی بو، بساند ہوتی ہے، اسی کی وجہ سے قربانی کا مزہ ہے
لیکن میں نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ قربانی کا گوشت نہیں کھاتے۔۔۔ کہتے ہیں عجیب سی بو آتی ہے۔
 
ناعمہ بٹیا، آپ عید کے موقع پر بارہ عدد گردے کہاں سے اکٹھا کریں گی؟ ہمارے یہاں بکروں دنبوں اور دیگر قربانی کے ناوروں کے فقط دو ہی گردے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ بٹیا، آپ عید کے موقع پر بارہ عدد گردے کہاں سے اکٹھا کریں گی؟ ہمارے یہاں بکروں دنبوں اور دیگر قربانی کے ناوروں کے فقط دو ہی گردے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
اسی لئے ہی تو ساتھ میں لکھاہے کہ جتنے میسر ہوں :)
ویسے لوگ ایک سے زیادہ بھی قربانی کرتے ہیں تو ایسی صورت میں گردوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے بھیا :)
 
اسی لئے ہی تو ساتھ میں لکھاہے کہ جتنے میسر ہوں :)
ویسے لوگ ایک سے زیادہ بھی قربانی کرتے ہیں تو ایسی صورت میں گردوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے بھیا :)
ایک سے زائد قربانی یقیناً کرتے ہیں لیکن اس طرح تو یہ پکوان فقط ان صاحبان ثروت کے لیے مخصوص ہو جائے گا جن کے یہاں کم از کم چھ قربانیاں ہوتی ہوں۔۔۔ اور چھ قربانیاں سبھی کے بس کی بات نہیں۔ ہم ایسا کرنے کی کوشش کریں گے کہ محلے میں "آپ کے گردہ قربانی کا مستحق ترین ادارہ، جامعہ نعمت کدہ ناعمی" کے پوسٹر لگوا دیں گے۔ یوں جیسے لوگ چرم قربانی مستحق اداروں کو دے آتے ہیں اسی طرح گردے ہمارے ہاتھ لگ جائیں گے۔ :) :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک سے زائد قربانی یقیناً کرتے ہیں لیکن اس طرح تو یہ پکوان فقظ ان صاحبان ثروت کے لیے مخصوص ہو جائے گا جن کے یہاں کم از کم چھ قربانیاں ہوتی ہوں۔۔۔ اور چھ قربانیاں سبھی کے بس کی بات نہیں۔ ہم ایسا کرنے کی کوشش کریں گے کہ محلے میں "آپ کے گردہ قربانی کا مستحق ترین ادارہ، جامعہ نعمت کدہ ناعمی" کے پوسٹر لگوا دیں گے۔ یوں جیسے لوگ چرم قربانی مستحق اداروں کو دے آتے ہیں اسی طرح گردے ہمارے ہاتھ لگ جائیں گے۔ :) :) :)
منظور :p
 
Top