ایک سکرپٹ میں مدد درکار

السلام علیکم، ہم نے ابھی اردو ویکیپیڈیا پر ایک سکرپٹ فارسی ویکی سے لی اور سٹرنگز کا اردو ترجمہ کرنے کے بعد اسے استعمال کررہے ہیں تو وہ کام نہیں کررہی ہے، جبکہ فارسی والی بدستور کام کررہی ہے۔ احباب سے معاونت کی درخواست!
اردو سکرپٹ
فارسی سکرپٹ

یہ دونوں سکرپٹ کے روابط اپنی جے ایس فائل میں یہاں رکھے ہیں، لیکن فارسی والی کام کررہی ہے tofawiki پر کلک کرنے سے، جبکہ tourwiki پر کلک کرنے سے کام کچھ نہیں ہورہا۔ ڈائلاگ باکس ہی نہیں کھل رہا، غیر فعال ربط۔
ابن سعید ، زیک ، سید ذیشان ، اسد
 

اسد

محفلین
میرے پاس common.js والے صفحے پر کوئی سکرپٹ کلک ایبل نہیں ہے۔ ویکیپیڈیا پر آپ کے اختیارات زیادہ ہیں یا آپ کا صفحہ ہے اس لئے آپ ان پر کلک کر سکتے ہیں۔
میرے خیال میں مسئلہ سکرپٹ کا نہیں بلکہ اس کی انسٹالیشن کا ہو گا۔
 
اوپر موجود دونوں سکرپٹ کو انگریزی ویکی کے اپنے صفحہ common.js میں رکھیں، اور پھر یہ صفحہ کھولیں، اوپر جہاں edit, history وغیرہ کے آپشنز ہوتے ہیں، وہاں دو آپشنز مزید آئیں گے۔ tourwiki اور tofawiki
 
Top