ایپلیکیشن۔۔۔۔۔

السلامُ علیکم!

میں بہت عرصے سے گوگل پر سرچ کر رہا تھا کہ مجھے اُردو کے متعلق اچھی سائٹ مل جائے اور اب ماشاءاللہ مجھے ایک دوست کی مدد سے اردو محفل کے نام سے سائٹ ملی جس کا میں اب ممبر بھی ہوں اور یقین مانیے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے....
میری خواہش ہے کہ جس طرح اس پر ورکنگ ہو رہی ہے اور اردو کو فروغ مل رہا ہے یہ بہت اچھی کاوش ہے اس کے بنانے والے کون ہیں میں نہیں جانتا مگر دعا ہے کہ اللہ انہیں ہمیشہ شاد و آباد رکھیں اور ہاں خواہش بتانا تو میں بھول ہی گیا وہ یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح آپ سب جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ کا دور ہے میرا مطلب ہر کسی کے پاس اینڈرائیڈ موبائل ہے اور اگر آپ تھوڑی محنت کریں اور اس سائٹ کی ایک اپلیکیشن بنا دیں جو آسانی سے پلے سٹور سے مل جائے اور ہم اس سے استفادہ کر سکیں امید ہے آپ میری بات پر غور کریں گے اور مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا....
 
برادرم توصیف صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید! :) :) :)

ہر موبائل پلیٹ فارم کے لیے علیحدہ ایپلیکیشن بنانا، اردو کی بورڈ شامل کرنا اور ان کو مینٹین کرنا اپنے آپ میں ایک بڑا کام ہے۔ فی الحال محفل کا انٹرفیس ریسپونسیو ڈیزائن کے اصولوں پر مبنی ہے جس کے باعث یہ ایک ہی ایپلیکیشن ہر اسکرین سائز پر آسانی سے کام کرتا ہے اور دستیاب رئیل اسٹیٹ کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے۔ ڈیویلپر کمیونٹی میں اسٹینڈ الون ایپلیکیشن اور ریسپونسیو ڈیزائن میں سے کسی ایک کے انتخاب پر بے شمار بحثیں موجود ہیں اور دونوں کے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ :) :) :)
 
شکریہ جناب آپ کا مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے۔۔۔
 
Top