علیم الحق حقی صاحب کی تصانیف - گفتگو

محمداحمد

لائبریرین
ان کی کچھ تصانیف دائجسٹ سسپنس میں بھی چھپی تھیں جیسا کہ بیلے کا سیاہ پھول، قصہ ایک داما د کا
بہت خوب لکھتے تھے۔

پہلی باقاعدہ ناول جو میں نے اپنی زندگی میں پڑھی تھی وہ "عشق کا عین" تھی۔

"بیلے کا سیاہ پھول" میں نے ڈائجسٹ میں پڑھی تھی اتنا تو یاد ہے کہ لاجواب چیز تھی لیکن اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں ۔ نہ تو کہانی، نہ کردار، نہ کہانی کا پلاٹ اور نہ کوئی اور بات۔

"قصہ ایک داماد کا" نام دلچسپ ہے لیکن میں نے پہلے کبھی نہیں سنا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اُن کی سب تحریریں پڑھیں ہیں۔ مرحوم بہت مثبت خیالات کے حامل تھے۔ اسلام اور اسلامی قدروں سے عشق تھا۔ اللہ اور نبیﷺ کی محبت پر بہت سی کہانیاں لکھیں۔ قاری اُن کی محبت سے محبت کرنے لگتا تھا۔ مجھے اں کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ اُن کی " اِسمِ اعظم" سے میں نے "شُکر" ادا کرنا سیکھا۔ عشق کا عین سے میں نے سیّدوں سے محبت محسوس کی۔ وطن سے محبت تو میری اور اُن کی ایک ہی ہے۔اُن کی ایک سفرنامہ +کہانی سے شُمالی علاقہ جات کا سفر اختیار کیا۔
اُن کی کئی کتابیں اُن کے آٹو گراف کے ساتھ میرے پاس ہیں۔ ان کے گھر پہ جولائی 2001 میں پہلی اور آخری مُلاقات ہوئی۔ بہت اچھے انسان تھے۔ اللہ ان کے پسماندگان کا والی وارث ہو۔ آمین!

"عشق کا عین" کا وہ حصہ مجھے اکثر یاد آتا ہے جس میں الہٰی بخش کا باپ (پیر بخش) اپنے بیٹے کو خدا کی محبت کے بارے میں سمجھاتا ہے کہ محبت کیوں کی جاتی ہے اور خدا سے محبت کا کیا جواز ہے۔

لیکن "عشق کا عین" کا پہلا ورژن ہی مجھے قابلِ قبول رہا۔ ترمیم شدہ ایڈیشن مجھے پسند نہیں آیا۔
 
mfdarvesh

محفلین
پہلی باقاعدہ ناول جو میں نے اپنی زندگی میں پڑھی تھی وہ "عشق کا عین" تھی۔

"بیلے کا سیاہ پھول" میں نے ڈائجسٹ میں پڑھی تھی اتنا تو یاد ہے کہ لاجواب چیز تھی لیکن اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں ۔ نہ تو کہانی، نہ کردار، نہ کہانی کا پلاٹ اور نہ کوئی اور بات۔

"قصہ ایک داماد کا" نام دلچسپ ہے لیکن میں نے پہلے کبھی نہیں سنا۔ :)

قصہ ایک داماد کا مزاحیہ تحریر تھی جو ایک داماد کے گر د ہی گھومتی تھی
 
جاسمن

لائبریرین
"عشق کا عین" کا وہ حصہ مجھے اکثر یاد آتا ہے جس میں الہٰی بخش کا باپ (پیر بخش) اپنے بیٹے کو خدا کی محبت کے بارے میں سمجھاتا ہے کہ محبت کیوں کی جاتی ہے اور خدا سے محبت کا کیا جواز ہے۔

لیکن "عشق کا عین" کا پہلا ورژن ہی مجھے قابلِ قبول رہا۔ ترمیم شدہ ایڈیشن مجھے پسند نہیں آیا۔
مجھے بھی پہلا ورژن ہی اچھا لگا۔
 
جاسمن

لائبریرین
اُن کی کتاب "شناخت" سے ایک کہانی" مسلم پاکستانی" سے آخری اقتباس
"اس بڑے قبرستان میں ایک قبر ایسی ہے۔جس کے اطراف میں پھول ہی پھول کھلے ہیں۔ اس کے پاس سے گذرتے ہوئے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہو گا۔۔۔۔۔۔ٹھنڈک اور طمانیت کا۔آپ کا جی چاہے گا کہ آپ وہاں ٹھہر کر فاتحہ پڑھیں۔ آپ کُتبے پہ نظر ڈالیں گے۔
"یہاںمسلم پاکستانی ابدی نیند سو رہا ہے،اسے چوروں صوبوں نے پالا اور ایثار پیشہ مہاجروں نےاسے تعلیم و تربیت دی۔ اس نے ساری زندگی کسی سے نفرت نہیں کی،کسی کو دکھ نہیں پہنچایا،یہ سراپا محبت تھا۔اس کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھتے وقت،اس کی مغفرت کی دعا کرتے وقت جان لیجئےکہ سب سے اچھی پہچان مسلم پاکستانی ہونا ہے،اس سے ہٹ کر ہم سوچیں تو قدم بہ قدم خود کو چھوٹا اور محدود کرتے چلے جاتے ہیں ،یہ شخص انجمنِ محبانِ پاکستان کا بانی تھا۔جس کے ہم سب رکن ہیں ،تسلیم کریں یا نہ کریں۔
قبرستان سے نکل کر آپ اس مہربان اور مہمان نوازشہر میں گھومیں گے تو آپ کو طمانیت کا احساس ہو گا،یہ کشادہ دامن ،کشادہ دل شہر آپ کے لئے اللہ کی رحمتوں اور نعمتوں کا مظہر ہے۔۔۔۔۔۔۔اللہ جو رزاق و رزاق ہے۔
اس مہربان اور مہمان نواز شہر کے کسی ہسپتال میں۔۔۔۔۔۔۔اس کی کسی بستی کے ایک کچے گھر میں آپ کو کوئی اُجڑی لڑکی نظر آجائے تو اس کے سر پر ہاتھ رکھ دیجئے گا۔ وہ لڑکی بھی ایک قبر ہے،اس کے دِل کا کُتبہ پڑھئے گا،جس پر خوشبو میں رچی ہوئی یادیں لِکھی ہیں۔۔۔۔۔۔آنسوؤں کی روشنائی ہے۔
اور اس شہر سے جاتے وقت دعا کیجئے گا کہ اللہ اسے اپنی رحمتوں اور امن کے سائے میں رکھے اور ہمیں ۔۔۔۔ہم سب کو اچھا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔
 
عباس اعوان

محفلین
میرے خیال میں 'عشق کا عین 'موصوف کی تمام تصنیفات سے بلند تر ہے۔ عشق کا شین بھی بہت کمال لکھا انہوں نے،اگرچہ کہ نا مکمل ہے۔
اور میری رائے میں موصوف کو تراجم کرنے میں بھی ملکہ حاصل تھا، مثلاً 'دو بوندیں ساون کی' اور مزید ایک درآمد کردہ 'دجال'۔
کیا کوئی دوست ان کی تاریخِ وفات بتا سکتا ہے ؟؟
میں تو ابھی تک ان کو حیات سمجھتا آیا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے خیال میں 'عشق کا عین 'موصوف کی تمام تصنیفات سے بلند تر ہے۔ عشق کا شین بھی بہت کمال لکھا انہوں نے،اگرچہ کہ نا مکمل ہے۔
اور میری رائے میں موصوف کو تراجم کرنے میں بھی ملکہ حاصل تھا، مثلاً 'دو بوندیں ساون کی' اور مزید ایک درآمد کردہ 'دجال'۔

بلاشبہ عشق کا شین کے بارے میں کچھ بتائیے کیا یہ بھی "عشق کا عین" کی طرح ہی ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
یہ میرے سامنے ہے عشق کا شین۔ اس پہ علیم صاحب کا آٹو گراف بھی ہے۔ 2011۔10۔19کو اُنہوں نے مجھے یہ کتاب بک پوسٹ کی تھی۔ ایک سکھ بچّہ
اپنی ماں کے بجائے مسلم مزارع کی بیوی کا دودھ پیا اور ساری زندگی دو ماؤں کے سائے میں زندگی گذاری۔ مسلم ماں کا بہت اثر ہؤا۔ پاکستان بننے سے پہلے وہ اپنی پڑھائی کی
غرض سے شہر میں ایک مسلمان گھرانے میں جا کر رہتا ہے۔وہاں اسلام سے مزید متاثر ہوتا ہے۔ اُس کے اسلام لانے،ہندوؤں اور مسلمانوں کی باہمی چپقلش،پاکستان بننے اور بعد کی صورتحال،اسلام کے حوالے سے اُس کی داخلی کیفیات،مسلمان گھرانے کی دو بیٹیوں میں اُس کی ذات کے لئے کشمکش اور اُس کا اپنا جھکاؤ۔۔۔
یہ عشق کا شین کا پہلا حصہ اوّل۔پہلا حصہ دوئم ہے۔ دوسرا حصہ مجھے نہیں معلوم آیا یا نہیں۔ کافی عرصہ سے رابطہ نہ تھا۔ اور اب۔۔۔۔انا للہ و انا علیہ راجعون۔ ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔
 
ساتھ میں علیم الحق حقی صاحب کا طرزِ بیان بھی لاجواب ہے۔
ابتدائے انسان کے متعلق بہت خوب لکھا ہے انہوں نے۔ ساتھ میں مختلف موضوعات میں انہوں نے قرآن پاک کی آیات کا بھی حوالہ دیا۔
جیسے کہ عشق کا عین آپ نے پڑھا، عشق کا شین بھی عشق کو ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہے اور حسبِ سابق آپ کو لاجواب اور ان پہلوؤں سے روشناس کرواتا ہے جو کہ پہلے کسی کے خیال میں نہ آئے۔
کتاب کا دوسرا حصہ بھی شائع ہو چکا ہے، لیکن دوسرے حصے میں بھی کتاب نامکمل ہے۔ دوسرے حصے سے معلوم پڑتا ہے کہ تیسرا حصہ آخری ہو گا۔
اب معلوم نہیں کہ انہوں نے تیسری کتاب لکھی یا نہیں۔
 
Top