عشق کا عین از علیم الحق حقی سےکچھ یاد گار باتیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
"اچھا الٰہی بخش ! یہ بتاؤ قہر اور جبر رحمت کیسے ہیں ؟ " شاہ فرید نے پوچھا ۔

"اللہ کی صفات تو رحمت ہی رحمت ہیں۔ فرض کرلیں میں نے اپنے دل میں کسی برائی کا ارادہ کیا اللہ کے حکم سے میرے بچے کے پیٹ میں درد اٹھا ،مجھے بچے سے محبت ہے تو میں ارادہ بھول کر اس کے دوا دارو میں لگ جاؤں گا ۔ یہ جبر ہے بچے کے پیٹ میں درد کی وجہ سے میں ارتکاب گناہ سے بچ گیا ۔ فرض کر لیں میں پھرباز نہ آیا ، وہ گناہ کرنے نکلا ۔ اس بار اللہ کے حکم سے مجھے کسی شبہے میں پولیس نے پکڑا ، تھانے میں مار پڑی مگر بالاخر جان چھوٹ گئی ۔ مگر میں ارتکاب گنا ہ نہ کر سکا یہ بھی جبر ہے ۔۔۔۔ اور اللہ کی رحمت ،یہ پہلے سے زیادہ جبر ہے ۔ اس لیے کہ پہلے مرحلے میں میرا ارادہ تھا ،تو جبر بھی ہلکا تھا ۔ مگر اب گناہ کے ارادے سے نکل کھڑا ہوا ہوں تو جبر بھی بڑھ گیا ۔مجھے قید کر لیا اور مہلت دی کہ باز آجاؤں لیکن میں باز نہ آیا اور گناہ کے لیے نکل کھڑا ہوا تو راستے میں حادثہ ہوگیا میری ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ لیکن پختہ ارادے کے باوجود گناہ سے تو بچ گیا ۔یہ جبر ہے اور رحمت ہے ۔ اللہ نے بندے کو گنا ہ سے بچانا تھا اس نے قہر کر کے رحمت کی ۔ اور اس کے اعمال نامہ کو سیاہ ہونے سے بچایا اور پھر دنیاوی تکلیفیں آخرت کی سزا میں کمی کا موجب بنتی ہیں ۔"

اَسیر اب تک ہوں میں اپنی اَنا کا
مجھے تُو اپنے رستے میں بچھا لے ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ باجی یہ دھاگہ میری اس نوول سے نا پسندیدگی کی بناء پر شروع کیا ہے نا؟ :p

نہیں لالہ یہ تو کافی دیر سے سوچ رہی تھی کہ یہ سب شئیر کروں گی ۔ آپ کی ناپسندیدگی کی بناء پر شروع نہیں کیا بلکہ اس سے تو مجھے یاد آگیا کہ میں نے یہ کام بھی کرنا تھا ۔:)
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں لالہ یہ تو کافی دیر سے سوچ رہی تھی کہ یہ سب شئیر کروں گی ۔ آپ کی ناپسندیدگی کی بناء پر شروع نہیں کیا بلکہ اس سے تو مجھے یاد آگیا کہ میں نے یہ کام بھی کرنا تھا ۔:)

:) اچھا کام کیا ہے آپ نے۔۔۔۔ اچھے اقتباسات ہیں بہت۔۔
 
Top