آسان عروض کے دس سبق

اس شعر کی تقطیع فرمائیں دیکھیں کتنی بحروں میں ہوتی ہے:)

میں قیدِ جفا میں ہوں کہ وہ ہیں
میں دامِ بلا میں ہوں کہ وہ ہیں

میرے دماغی کمپیوٹر کی تقطیعات:
۱۔ فعولن فعولن مفاعیلن
۲۔ مفعول مفاعیل فعولن
۳۔ مفعول مفاعلن فعولن
۴۔ فعولن مفاعیلن فعولن
۵۔ مفعول مفاعیل فعِلن
۶۔ مفاعلتن مفاعلتن
۷۔ مفاعلتن فعولن فعو

مزمل شیخ بسمل بھائی ان میں سے جو مستعمل ہیں ان کے روایتی نام بتادیجیے اور جو رہ گئی ہیں وہ بھی بتا دیجیے۔

بھئی بتا دونگا۔ ذرا استاد جی کی نظر تو پڑ جائے۔
اور بھی کچھ لوگ ذرا کوشش کر لیں۔ پھر بتانے میں مزا آئے گا۔
مزمل بھائی! جواب۔۔۔۔۔؟
 
اس شعر کی تقطیع فرمائیں دیکھیں کتنی بحروں میں ہوتی ہے:)

میں قیدِ جفا میں ہوں کہ وہ ہیں
میں دامِ بلا میں ہوں کہ وہ ہیں

اس میں ذہن فوری طور پر تو جاتا ہے "مفعول مفاعلن فعولن" کی طرف اور میں سمجھتا ہوں کہ غزل کی ذاتی بحر بھی یہی رہی ہو گی۔

دوسری بات جو مجھے محسوس ہو رہی ہے، یہ شعر "بنایا" گیا ہے۔ "قیدِ جفا" اور "دامِ بلا" دونوں مصرعوں صرف یہی لفظی فرق ہے، باقی سب متماثل۔
ان میں بھی زیر پر اشباع کی گنجائش موجود ہے۔ باقی الفاظ میں بھی دوہرے دوہرے امکانات ہیں۔ میں ہجائے کوتاہ یا بلند، اسی طرح میں، اسی طرح ہوں، کہ کو ترجیحاً ہجائے کوتاہ کہہ لیجئے؛ وہ میں بھی دونوں امکان، اور ہیں ہجائے بلند اس لئے کہ مصرع کا آخری لفظ ہے۔ ممکنہ بحروں کی کل تعداد ہوئی : دو کی قوت پانچ یعنی بتیس (32)۔ ان بتیس میں کون کون سی مانوس نکلتی ہیں، کون کون سی غیرمانوس، کون کون سی محض جواب برائے جواب؛ یہ کھیل بھی خاصا دل چسپ رہے گا۔ میں تو یہاں (بشرطے کہ غزل کی ذاتی بحر یہی ہو) "مفعول مفاعلن فعولن" کو ترجیح دوں گا، کہ میں ویسے بھی سہل پسند واقع ہوا ہوں۔

بہت محبت اور دعائیں، آپ دوستوں کی، جو میرا سرمایہ ہے۔
 
غلطی کی نشاندہی کا شکریہ۔ :)

میں یہ ڈکشنری استعمال کر رہا ہوں: www.urduencyclopedia.org

اس میں لفظ "بلا" کی تعریف دیکھ لیجئے۔ اگر لغت ہی مکمل نہ ہو تو میں اس سلسلے میں بے بس ہوں۔

کتابوں پر اعتماد اچھی بات ہے، تاہم جہاں کوئی شک پیدا ہو جائے وہاں مزید کتابیں دیکھنی پڑ جاتی ہیں۔ یعنی؟ پھر بھی کتابیں!! o_O
 
اس شعر کی تقطیع فرمائیں دیکھیں کتنی بحروں میں ہوتی ہے:)

میں قیدِ جفا میں ہوں کہ وہ ہیں
میں دامِ بلا میں ہوں کہ وہ ہیں

https://www.dropbox.com/s/39bcidp36dr423a/sheron ka intikhab.jpg?dl=0

10606358_541922679284528_5228765966109740439_n.jpg
 
السلام علیکم جناب میں بھی اپناکلام دوستوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں برائے مہربانی مجھے طریقہ بتا دیں کیسے اپنا کلام بھیج سکتا ہوں
محمد مجیب صفدر بھائی! اس کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ بزمِ سخن میں مندرجہ ذیل زمروں میں اپنے کلام کے لیے مناسب زمرہ چن کر اس پر کلک کیجیے
اصلاحِ سخن
آپ کی شاعری ( پابندِ بحور شاعری)
آپ کی نثری شاعری( بحور سے آزاد)

اب جو صفحہ نمودار ہوگا، اس کے بائیں ہاتھ اوپر کی جانب ’’ نئی لڑی ارسال کریں‘‘ پر کلک کیجیے اور وہاں پر اپنا کلام مرحمت فرمادیجیے۔اللہ اللہ خیر صلا
 
دونوں احباب کا بہت شکریہ۔
 
Top