ہم تم کنٹینر میں بند ہوں ، انقلاب آ جائے۔۔۔ زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
اس دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں اچھے اور برے ، اچھے تو سب کی نظر میں اچھے ہی ہوتے ہیں ، کئی لوگ تو اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ دنیا والوں کی زبان پر ہر وقت ان کا نام ہوتا ہے ، جیسے اچھا قصائی، اچھا گجر، اچھا نائی، اچھا پان شاپ، اچھا ملک شاپ، یہ وہ اچھے لوگ ہیں جو خاندانی طور پر اچھے ہیں چاہے وہ کتنے ہی برے کام کیوں نہ کرتے ہوں ، اسی طرح برے لوگ ہیں وہ چاہے جتنے مرضی شریف ہوں لیکن برے ہی رہتے ہیں جیسے نواز شریف، شہباز شریف ، یہ لوگ جتنے مرضی شریف ہوں لیکن دنیا کی نظر میں برے ہی رہیں گے حالانکہ ان سب کے چہروں سے شرافت ہر وقت ٹپکتی ہے، آج کل مارکیٹ میں ایک نیا براںڈ متعارف ہوا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو دور سے دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں لیکن قریب جائیں تو برے لگتے ہیں جیسے عمران خان ، طاہر القادری ، ان کو ٹی وی پر دیکھیں تو لگتا ہے کوئی بہت پڑھے لکھے بندے ہیں لیکن جب قریب سے دیکھیں تو بندے کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور انقلاب شدت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے ، ایسے لوگوں کا کسی کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ اصل میں ہیں کیا ، اس وقت ملک کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جس میں یہ تینوں خوبیاں موجود ہوں اور میرے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم "الماس بوبی" کو ہونا چاہیئے ایک تو وہ اچھا ہے کیوں کہ اس کو دیکھ کر کچھ کچھ ہوتا ہے ، دوسرا وہ شریف بھی ہے اور وہ دور سے بھی اچھا لگتا ہے اور پاس سے تو بہت ہی اچھا لگتا ہے ،الماس بوبی اس ملک کی عوام کے دل کی آواز ہے اور میرے خیال میں ہم سب کے اندر بھی ایک الماس بوبی موجود ہے جس کا کام صرف تالیاں بجانا اور ٹھمکے لگانا ہے چاہے اس ملک کا ستیا ناس ہی کیوں نہ ہوجائے لیکن اس کو کوئی پرواہ نہیں :)
 
۔۔۔، اس وقت ملک کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جس میں یہ تینوں خوبیاں موجود ہوں اور میرے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم "الماس بوبی" کو ہونا چاہیئے ایک تو وہ اچھا ہے کیوں کہ اس کو دیکھ کر کچھ کچھ ہوتا ہے ، دوسرا وہ شریف بھی ہے اور وہ دور سے بھی اچھا لگتا ہے اور پاس سے تو بہت ہی اچھا لگتا ہے ،الماس بوبی اس ملک کی عوام کے دل کی آواز ہے اور میرے خیال میں ہم سب کے اندر بھی ایک الماس بوبی موجود ہے جس کا کام صرف تالیاں بجانا اور ٹھمکے لگانا ہے چاہے اس ملک کا ستیا ناس ہی کیوں نہ ہوجائے لیکن اس کو کوئی پرواہ نہیں :)
 
Top