صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

x boy

محفلین
دوپہر بخیر
الحمدللہ ، بہت تیزی سے 17 رمضان گزر تا چلا جارہا ہے
کل کچھ لڑکوں کو مسجد کے باہر امام کے گھرکے سامنے کرسیوں میں گپ شپ لگاتے دیکھا جب میں عشاء اور بیس رکعت تراویح پڑھ کر نکلا تھا
یہ وہی جگہ ہے جہاں اس رمضان سے پہلے دو صاحب نظر آتے تھے نماز سے قبل میں بھی ان کے ساتھ بیٹھتا تھا کبھی کبھار، ان دونوں صاحب کے
جنازے میں اور قبر تک جانے کی سعادت مجھے حاصل ہوئی ، الحمدللہ،
ہم سب لوگ پیچھے ہیں الحمدللہ
اللہ پاک نے اس رمضان میں بھی یہ سعادت دی کہ پرہیز گاری اختیار کیا جائے۔ الحمدللہ
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وقت گزرتا چلا جاتا ہے آتا ہے اور جاتا ہے بس انسان گزر جاتا ہے
یہ دنیا کے میلےکبھی کم نہ ہونگے افسوس ہم نہ ہونگے۔
اسلئے اللہ پاک کی دی ہوئی قسمت اور وقت کو ہم سب کیش کرلینا چاہئے۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے ، آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
و علیکم السلام

کیا حال ہیں فرحت، خیریت سے ہیں اور کہاں ہیں ان دنوں جڑواں شہروں میں یا گھر؟
الحمد اللہ۔ میں ٹھیک۔
شگفتہ جڑواں شہر ہی اب سب کا مستقل ٹھکانہ بن چکے ہیں اس لیے یہی ہوںگھر پر۔ آپ کہاں گم ہو جاتی ہیں۔
 
Top