آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
BwJWSB8CMAAcgny.jpg
 
کہاں گئی پارلیمنٹ کی بالا دستی
کہاں گئی آپ کے بادشاہ سلامت کی بصیرت
کہاں گیا اُن کا تجربہ
فوج اور پولیس نے مظاہرین پر تشدد سے انکار کر دیا
بالکل لاچار ہو کر بادشاہ سلامت سپہ سلار سے امداد کے طلبگار ہو گئے
اب آپ سر پیٹیں یا تالی
نواز شریف نے تیسری بار اپنی نا اہلی ثابت کر دی
Nawaz Sharif is unfit to lead the nation

نواز نے جو ثابت کیا سو کیا
عمران اور قادری نے ثابت کردیا کہ وہ کس کی کٹھ پتلی ہیں
 
آج کا دن کسی کی فتح کا دن نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت کا ایک سیاہ باب ہے۔ سارے سیاستدان اپنا مسئلہ حل کرانے آرمی کے دربار میں پیش ہوگئے۔ جسے چند سال پہلے بڑی مشکل سے نکالا تھا سیاست سے اب کس منہ سے آئندہ جمہوریت کے لئے جد جہد کرینگے؟
 
اتنا ہی سچا تھا تو قائم رہتا ناں اپنی بات پہ
لے لیتا ٹکر ۔ ہونہہ
عزت پلیٹ میں رکھ کے مل رہی تھی تو سمجھ نہیں آرہی تھی
اب جو کہا جائے گا وہ ماننا پڑے گا ۔
باعزت واپسی بذریعہ بےعزتی
#فنی پاکستانی
 

سید زبیر

محفلین
چلو کچھ لوگ تو پہچانے گئے ۔
آسف زرداری سے لے کر قادری تک سب غریبوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ چولہا غریب کا ٹھنڈا ہوتا ہے ۔ کوئی سیاستدان غریب نہیں ہوا ،کسی نے جائداد کارخانے نہیں بیچے ، بنکوں میں گروی رکھوائے قوم کے پیسوں سے قرضہ لیا ، الیکشن لڑا اور قرضے معاف کرائے ۔ آج یہ فوج کو ثالث کر رہے ہیں کل کیا خبر بیوروکریسی کو ثالث بنائیں ۔قادری نے تو ائرپورٹ سے ہی کور کمانڈر کو پکارنا شروع کردیا تھا مگر وہ نہیں آیا مگر عمران جس کے دروازے پر وزیر اعظم خود گیا اب اس تک وفاقی وزرا کی بھی پہنچ نہیں تھی وہ بھی خوشی سے دیوانہ ہو کر فورا رات ہی کو چل پڑا ۔ نہ جانے اس کی گردن کا سریا کیسا نکلا ۔
شائد ایوب خان نے اسی وجہ سے سیاتدنوں پر ایبڈو کے تحت چھے سال کے لئے پابندی لگا دی تھی8 ۔ یہ منافق سیاستدان پاکستان کولوٹنے میں متحد ہوتے ہیں اپنی باری کا انتظار بھی گراں گزرتا ہے جب مسئلے کے حل کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے ، سیکورٹی کونسل نامی ایک ادارہ ہے تو حکومت کی آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست ۔۔۔چہ معنی دارد، فوج تو حکومت کے حکم کی تابع ہے ،، واہ زمانے کی نیرنگیاں۔
یہ غلاموں کے تاجر ہیں ۔ جس دن سیاسی ورکر نے اپنے قائد کی غلاط بات سے بغاوت کی اس دن انقلاب آئے گا ۔ اندھی تقلید ، قائد کی ناجائز باتوں کی حمایت میں قتل و غارت کرنا انہی غلام روحوں کا شیوہ ہے ۔ یہی غلام روحیں میڈیا میں گشت کر رہی ہیں ۔ ہنس ہنس کر مباحثہ کر رہے ہیں ۔ الفاظوں کی مو شگافییاں ہو رہی ہیں ۔ جلتی پر تیل ڈال کر ریٹنگ حاصل کر رہے ہیں ۔
مستنصر حسین تارڑ نے سات آٹھ سال پہلے ایک کالم میں لکھا تھا کہ جب کوئی بڑا آدمی مرتا ہے تو کالم نویس کے دل میں لڈو پھوٹتے ہیں کہ تین چاردن کا مواد مل گیا واہ کیا بات ہے لکھاریوں کی ۔
بس اب تو یہی دعا کہ اللہ ظالموں کا عبرت ناک انجام دکھا دے ۔اس ملک کو ظالموں سے پاک کردے تو ہی بہتر تدبیر کرنے والا ہے ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
فوج کی ضمانت کے باوجود فریقین اپنے موقف پر قائم

ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل میں بری فوج کے سربراہ کے ضامن بننے کے باوجود تنازع کے فریقین ابھی تک اپنے اپنے مؤقف بھی بظاہر مضبوطی سے قائم دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ رات شروع ہونے والے ان مذاکرات کے بارے میں معلومات رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب فوجی سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے شہباز شریف کے استعفے کی ضرورت پر زور دیا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/...ad_lock_army_tk.shtml?ocid=socialflow_twitter
 
Top