داعش سے متعلق کچھ سوالات۔۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
داعش کے حمائیت کرنے والے اور اس کے متعلق علم رکھنے والے اصحاب سے سوالات کے جوابات درکارہیں۔۔۔
  1. خلافت سے متعلق یہ بھی ایک سوال ہے کہ خلیفہ کا انتخاب کیا زبردستی کیا جاتا ہے یا اس معاشرے میں موجود علماء اکرام کے مشورے اور تجاویز کی روشنی میں ہوتا ہے؟ نیز یہ کہ کیا یہ سچ ہے کہ داعش کے موجودہ خلیفہ امریکی قید میں رہے ہیں؟
  2. یہ فرمائیے کہ داعش کا فلسطین، اسرائیل اور امریکہ اور اسکے حواریوں کے خلاف جنگ کا کیا ارادہ ہے اور ابھی تک کیا کررہے ہیں اس سلسلے میں؟ کیونکہ ابھی تک ہم نے داعش کی جانب سے اسرائیل کی غزا پر دھشت گردی اور قتل عام کے جواب میں کچھ بھی نہیں سنا اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے داعش پر اسرائیلی کی تنظیم ہونے کا الزام درست ہو۔
  3. داعش نے اپنے آغاز سے لیکر آج تک کون کون سی فتوحات غیر مسلم قابض افواج کے خلاف حاصل کی ہیں اور جو جواب آپ دیں گے، ان کی تصدیق کیسے ہوسکتی ہے؟
  4. ہم نے کچھ وڈیوز میں یہ بھی دیکھا ہے کہ داعش کے افراد نے اپنے زیر قبضہ آنے والے قیدیوں کو اور ان لوگوں کو جو داعش سے نہیں لڑے تھے اور وہ فوجی جو اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے داعش کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے، کو قیدی بنانے کے ، بے دردی سے قتل کیا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے اور خاص طور پر فتح مکہ کے واقعات سے ہمیں اس سنت کا اچھی طرح پتا ہے کہ زیر قبضہ آنے والے قیدی اور جو ہم نے نہ لڑیں، ان سے اچھا سلوک کیا جاتا رہا ہے اور اسکے نتیجے میں ان لوگوں کے لئے بھی دین کا راستہ آسان ہوتا نظر آیا ہے۔۔ تو داعش ان سنتوں پر عمل پیراء ہوتی نظر نہیں آرہی۔۔۔۔
سوالات تو شائید اور بھی ہوں، مگر فی الحال ان کے مصدقہ جوابات فراہم کردیں،
جزاک اللہ خیرا
 

x boy

محفلین
ہمیشہ سے یہی ہواکہ کسی ملک میں نظام درھم برھم ہوجانے کے بعد سول وار چلتا ہے
کسی کے نزدیگ جناب صدام حسین اچھا اور کسی کے نزدیگ خراب تھا
اسی طرح جناب قدافی بھی تھا وہاں کے لوگ انکو یاد کرتے ہیں انکے زمانے میں بہت امن تھا
ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو لیبیاء سے تجارت کرتا تھا امن کے(جنرل قدافی) زمانے میں
اس کا بزنس بہت اچھا تھا اور لیبیا میں کریڈٹ مال بھیج دیتا تھا اس بد امنی کی وجہ سے
اس کا ملین درھم نقصان ہوا ہےاسکے لیبین کسٹمر اب بھی کہتے ہیں کہ ان شاء اللہ امن آجائے تو
ہم ایک ایک پیسہ دے دینگے ، اسی طرح عراق کا مسئلہ ہے امریکہ نے ایسے کمبخت کو بٹھادیا
جس نے ملک کو بہت لوٹا اوروہاں ایک کمنیٹی جو اکثریت میں اب بھی ہے ان کے ساتھ
بہت برا کیا چنانچہ پتھر کا جواب ملنا شروع ہوگیا ہے
کوئی اتفاق کرے یا ناکرے حکومتی کمنیٹی اور انکے لوگ جو اقلیت میں ہیں انکا امریکہ نے
بال بھی بیکا نہیں کیا۔
ایکشن ری ایکشن۔
 

حسینی

محفلین
1۔ خلیفہ کے تعین کے طریقہ کار میں بہت زیادہ اختلاف ہے۔۔ البتہ اتنی سی بات واضح ہے کہ بغدادی جیسا دہشت گرد کبھی بھی مسلمانوں کا خلیفہ نہیں ہوسکتا۔۔۔ اور وہ بھی جبری خلیفہ۔
2۔ داعش کے جہاد کا دائرہ صرف اسلام اور مسلمان ہیں۔۔۔ یا کچھ نہتے اقلیت میں موجود مسیحی یا ایزدی فرقے کے لوگ۔ اسرائیل کے بارے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ہم نے ان سے نہیں لڑنا۔ غزہ اتنے دن محاصرے میں رہا۔۔ لیکن شام میں موجود داعش کے ہتھیار کا رخ کبھی بھی اسرائیل کی طرف نہ ہوسکا۔۔ حالانکہ بارڈر قریب ہے۔
3۔داعش نے صرف مسلمانوں کو ذبح کیا ہے، صرف مسلمانوں کا خون پیا ہے۔۔ اور کچھ اقلیتی فرقے۔ جیسے مسیحی اور ایزدی۔
4۔نہ صرف قیدیوں کو ذبح کیا ہے، بلکہ بے چاری خواتین کو کنیز بنا کر یا تو خود اپنی شہوت پوری کرتے ہیں یا سر عام بازار میں بولی لگا کر صرف سو سو ڈالر میں عورت فروخت کرتے ہیں۔ ان کے شنیع افعال کو سنت رسول کے ساتھ ملانا یا سنت رسول میں مثال ڈھونڈنا اک لا حاصل کام ہے۔۔۔ سو ان دہشت گردوں پر لعنت بھیج کر ان سے برائت کریں تو ہی کافی ہے۔
 
Top