مبارکباد میٹھی عید مبارک اچھی محفل :)

عینی شاہ

محفلین
صبح اٹھے نماز پڑھی، پھر میں نے اور بی بی جان نے مل کر سویاں بنائیں اور کچن کا تھوڑا سا کام کیا۔ پھر ہم سب نے سویاں کھائیں، میں نے چائے بنائی اور بسکٹ کیک رسک وغیرہ ک ساتھ ہمارا ناشتہ مکمل ہوا ۔ :)
اس کے بعد بی بی جان نے تو مٹن کڑاہی کی تیاری شروع کی (سب کی بہت فرمائش تھی کہ آپ کے ہاتھ کی ہی کھانی ہے) اور میں نے چند ایک کالز کیں، کپڑے پریس کیئے، تیار ہو گئی۔ پھر سعودیہ سے کال آ گئی سو ہم وہاں باتیں کرتے رہے ۔ یوں کافی وقت گزر گیا۔ پھر کھانا ریڈی کیا، وہ کھایا اور تھوڑی دیر محفل گردی۔ پھر میری نند آ گئیں اپنے بچوں کے ساتھ تو ان کے ساتھ ٹائم سپینڈ کیا، وہ میرے لئیے عید گفٹ کے طور پر دو جوڑے لائی تھیں ، ان کی فرمائش پر وہ چینج کیا۔ پھر شام کو ہم دونوں نے مل کر کھانے کی تیاری کی۔ کھانا کھایا۔ ان کے ایک بچے کا برتھڈے کیک کاٹا گیا (جو کہ ہماری آمد کا منتظر تھا، ورنہ برتھڈے تو گزر گئی تھی)۔ پھر وہ لوگ چلے گئے، میں نے اور بی بی نے تھوڑا کچن کا کام کیا، گھر کی سیٹنگ کی تھوڑی۔ پھر میں نے مہندی گائی، اور وہیں سو گئی۔۔۔۔ :)
واوووووووووو بہت زبردست دن سپینڈ کیا بھئی تم نے تو ماہی :) ویسے میرا بھی آض کا دن بہت اچھا تھا نانی ماں کے گھر سارا دن گزار کے ابھی واپسی ہوئی ہے وہاں سے بہت بہت بہت مزا کیا وہاں خالہ کے بچوں کے ساتھ مل کر خوب شرارتیں کیں سب کو خوب تنگ بھی کیا اور عیدیاں بھی لیں :p:p:p ان دا اینڈ خالہ اتنا تنگ ہوئیں کہ کہنے لگیں کہ ہن بس عید ختم ہو گئی تسی اپنے اپنے گھر جاؤ ہن :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
eid1_zps06d77169.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم :)
جن محفل ممبرز کے ہاں عید ہے ان کو
میٹھی عیدمبارک
eid-mubarak-400-x-400.gif

singing-happy-smiley-emoticon.gif

اب ذرا جن کے ہاں عید ہے
اپنی اپنی عید مصروفیات سے ذرا آگاہ تو کریں
کیا بنایا، کیا کھایا، کیا کیا سارا دن وغیرہ وغیرہ

وعلیکم السلام ماہی!! آپ کو بھی میٹھی عید مبارک ہو۔ :)
عید کا دن خاصا مصروف اور گہما گہمی میں گزرتا ہے۔ دراصل ہمارے گھر کے دائیں، بائیں، آگے، پیچھے، اوپر، نیچے غرض کہ آس پاس کے چھ گھروں میں ہمارے اپنے رشتہ دار بستے ہیں۔ ہماری فیملی میں یہ رواج ہے کہ عید کی نماز کے بعد سب گھروں کے مرد حضرات اکٹھے ہو کر باری باری سب گھروں کا وزٹ کرتے ہیں اور خوب رونق لگاتے ہیں۔ اسی طرح فیملی کی تمام لڑکیاں بھی اکٹھی ہو کر سب گھروں کا وزٹ کرتی ہیں۔ عید والے دن کسی کو چوں چراں کرنے اور سستی سے گھر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ :oops: پھر سہ پہر میں تمام بزرگ حضرات خراماں خراماں ایک دوسرے کے گھر عید ملنے کے لیے آتے جاتے ہیں۔ اسی لیے عید کا پہلا دن خاصا مصروف گزرتا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین

الاقارب کالعقارب :)
 
وارث بھائی، ہم بھی پُرمزاح کی ریٹنگ دیتے لیکن افسوس کہ ہمیں پورا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ :)
ہم ترجمہ کی کوشش کرتے ہیں

الاقارب یعنی اقربا یا رشتہ دار
عقرب بمعنی بچھو

جملے کا ترجمہ : رشتہ دار بچھو کی مانند ہوتے ہیں۔
( دروغ بر گردنِ فلان و فلان)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم ترجمہ کی کوشش کرتے ہیں

الاقارب یعنی اقربا یا رشتہ دار
عقرب بمعنی بچھو

جملے کا ترجمہ : رشتہ دار بچھو کی مانند ہوتے ہیں۔
( دروغ بر گردنِ فلان و فلان)
ہاہاہاہا۔۔ کچھ رشتہ داروں پہ یہ مثال بالکل صادق آتی ہے۔ :grin:
بہت شکریہ محمد خلیل الرحمٰن سلامت رہیے :)
 
Top