آپ کی زاتی تراکیب اور ڈشیز

شمشاد

لائبریرین
بالکل کرتے تھے جب اکیلے رہتے تھے لیکن گھر والی آ گئی ہے تو باورچی خانے کا راستہ بھی بھول گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ چند دوستوں نے ملکر بہت سے دوستوں کی افطاری کروائی تھی۔

مالٹوں کا جوس نکال کر اس میں بیسن گھولا گیا تھا۔

مرچ مصالحوں کے علاوہ اس میں آلو، بینگن، ثابت ہری مرچیں ڈالنے کے علاوہ پھلوں کے ٹکڑے بھی ڈالے گئے تھے۔
 

عزیزامین

محفلین
ایک دفعہ چند دوستوں نے ملکر بہت سے دوستوں کی افطاری کروائی تھی۔

مالٹوں کا جوس نکال کر اس میں بیسن گھولا گیا تھا۔

مرچ مصالحوں کے علاوہ اس میں آلو، بینگن، ثابت ہری مرچیں ڈالنے کے علاوہ پھلوں کے ٹکڑے بھی ڈالے گئے تھے۔
پھلوں کے ٹُکڑے یہ کیسے کیسے جوڑ نکال رہے ہیں؟ آپ پاکستان ماسٹر شیف میں ٹرای کریں
 

x boy

محفلین
مشروم اور ٹونا سولڈ وتھ سن فلاور آئل یا اولف آئل جو کین میں دستیاب ہے
اکثر جب اکیلا ہوتا ہوں تو یہ ریسپی اچھی لگتی ہے
ایک کین ٹونا، ایک کین مشروم کو چار حصوں میں کاٹ لیں۔

پیاز ایک بڑی سائز باریک کاٹ لیں
لہسن کے تین جوے پیسٹ
ادرگ تھوڑا سا پیسٹ
ہری مرچ تیز چھ عدد باریک کتر لیں
ہرا دھنیا چھ ساتھ ڈنڈی باریک کترلیں
تیل تو اس میں ہے
نمک حسب منشا
ہلدی آدھا چائے چمچ

ٹونا کا کین کھول کر تیل الگ نکال لیں
اس کو پین میں گرم کریں
اس میں پیاز ڈال دیں ہلکا کریملائز کریں
پھر اس میں ادرگ اور لہسن کا پیسٹ ڈال دیں
اس میں نمک اور ہلدی شامل کرلیں
ٹونا اور مشروم ڈال کر کچھ دیر پکائیں
اس کے بعد ہرا دھنیا اور مرچ ڈال دیں
کچھ دیر مزید پکائیں
اور مزیدار ٹونا مشروم روٹی ، بریڈ ، چاول یا نوڈل کے ساتھ کھائیں
میری ریسیپی۔




images


images
 
Top