سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات مکمل

زرقا مفتی

محفلین
ناکام حکومت کے حامی بتائیں کہ شریف برادران نے انتخابات کے دوران بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔انہیں حکمران بنے ایک سال دو مہینے ہوئے پولیس یا عدالتوں نے کیا کیا۔
عوام اب نہیں اُٹھے گی تو حشر کا انتظار ہی کرے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین

آپ پتہ نہیں کس دور کی بات کر رہی ہیں کہ جب سوشل میڈیا نامی ایک عفریت کھل چکا ہے۔ سیاست دان انتخابی وعدے کرتے وقت شاید 1980 کی دہائی میں تھے :)
 
تو پھر عوام کو انہیں واپس 80 کی دہائی میں دھکیل دینا چاہیئے جب نواز شریف کو بابر مارکیٹ کے سینڈوچ اور مال پر نان چنے کھانے کا شوق تھا اور شہباز شریف اتفاق فاونڈری کے ملازمین کے کس بل نکال کر خوش رہتا تھا
 
صائمہ شاہ

محفلین
وزیر اعلی کی ذمہ داری کیا ہے ؟ لا علم رہنا ۔ سوئے رہنا ۔[/QUOTE
اچھا تو یہ بتایئے آپ کی خوش گمانیاں کیا کہتی ہیں
اور یہ بھی بتا دیجئے کہ گولی چلانے کا حکم کون دے سکتا ہے اور کن حالات میں دے سکتا ہے ۔ ریاست کا داؤ پرکیا لگا تھا کہ نہتی عورتوں پر فائر کھولا گیا۔
کسی بھی باشعور انسان کے لیے ان سوالات کے جواب مشکل نہیں ہیں مگر ان کرپٹ حکمرانوں کو آگے لانے والے اور سپورٹ کرنے والے کرپٹ حواریوں کے بےشعور ذہن ایسی باتیں نہیں سمجھتے
 
صائمہ شاہ

محفلین
میری ذاتی رائے میں قادری صاحب یا ادارہ منہاج القرآن بھی قصور وار ہیں اس حد تک کہ مردوں کے ہوتے ہوئے عورتوں کو دروازے پر کیوں کھڑا کیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ
کیا پولیس کے پاس آنسو گیس نہ تھی
زنانہ پولیس کہاں تھی؟
جلدی کس بات کی تھی زنانہ پولیس بلائی جاتی وہ لاٹھی چارج کرتی خواتین کو ہٹا دہتی ۔ جس طرح گمشدہ افراد کی رشتہ دار خواتین کو زنانہ پولیس نے ہٹایا گرفتار کیا
گولی کیوں چلائی گئی؟
مگر اُن خواتین اور نہتے لوگوں کا خون معاف نہیں کیا جا سکتا
ابوو آل سب جانتے ہیں کہ خواہ ساری قوم پر ہی گولیاں کیوں نہ چلوا دیں یہاں کوئی پکڑ نہیں ہے کسی پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی کوئی کونسیکونیس نہیں ہے ایسے حادثات کے بعد
 
آخری تدوین:
اچھا تو یہ بتایئے آپ کی خوش گمانیاں کیا کہتی ہیں
اور یہ بھی بتا دیجئے کہ گولی چلانے کا حکم کون دے سکتا ہے اور کن حالات میں دے سکتا ہے ۔ ریاست کا داؤ پرکیا لگا تھا کہ نہتی عورتوں پر فائر کھولا گیا۔
اس سانحے کا فیصلہ خوش گمانیوں یا بدگمانیوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔
ظلم تو ہوا ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر کون کتنا ذمہ دار ہے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
اگر کوئی کہے کہ طاہرالقادری اس معاملے میں بالکل بے قصور اور لا تعلق ہیں تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ کیا طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو وڈیو لنک پر جان لڑانے اور شہادت لینے پر اکسایا نہیں تھا؟
بہرحال پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کے جواب میں سیدھی فائرنگ نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ اور جو بھی ذمہ داران ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے۔
کیا ایسے خطرناک معاملات میں عورتوں کو ملوث کرنے والوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے؟
 
وزیر اعلی کی ذمہ داری کیا ہے ؟ لا علم رہنا ۔ سوئے رہنا ۔
نہیں اسے 24 گھنٹے جاگتے رہنا چاہئے۔ کیونکہ اسے آرام کا کوئی حق نہیں۔ البتہ کبھی کبھار لندن میں جا کر وہاں کے" ماحول" سے لطف انداز ہوسکتا ہے کیونکہ کپتان کے دوست اس بات پر اعتراض نہیں کرینگے ۔
 
تخت لاہور کے شہزادے ہیں رات کے دو بجے یلغار کا حکم دے سکتے ہیں معصوم انسانوں کی جان لے سکتے ہیں اور پھر لا علمی کا دعوی بھی سچ کر کے دکھا سکتے ہیں۔ کیونکہ قربانی کے بکرے با آسانی دستیاب ہیں۔تخت لاہور کے شہزادوں کے لئے تو ڈیفنس میں ہی کئی لندن ہیں جہاں ماحول بھی بنتے ہیں اور دل بستگی کے سامان بھی ہوتے ہیں پھر نو سو چوہے کھا کر حج کو چلے جاتے ہیں پچھلے کھاتوں کی سلیٹ دُھلا کر آ جاتے ہیں آخر شرافت کی لاج بھی تو رکھنی ہے نا
 
:confused3:
اللہ دا واسطہ جے
 
زرقا مفتی

محفلین
اس سانحے کا فیصلہ خوش گمانیوں یا بدگمانیوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔
ظلم تو ہوا ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر کون کتنا ذمہ دار ہے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
اگر کوئی کہے کہ طاہرالقادری اس معاملے میں بالکل بے قصور اور لا تعلق ہیں تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ کیا طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو وڈیو لنک پر جان لڑانے اور شہادت لینے پر اکسایا نہیں تھا؟
بہرحال پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کے جواب میں سیدھی فائرنگ نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ اور جو بھی ذمہ داران ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے۔
کیا ایسے خطرناک معاملات میں عورتوں کو ملوث کرنے والوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے؟
آپ پہلے بھی کئی سوال نظر انداز کر چکے ہیں
مگر پھر بھی یہ بتائیے کہ کونسا خطرناک معاملہ در پیش تھا۔
فرض کر لیتے ہیں کہ منہاج القرآن کے باہر غیر قانونی روکاوٹیں تھیں ۔ ایل ڈی اے کا عملہ دن کی روشنی میں غیر قانونی تجاوزات گرا سکتا تھا۔ اس کے لئے رات دو بجے سات تھانوں کی پولیس کے ساتھ دھا وا بولنے کی کیا ضرورت تھی یہ کوئی دہشت گردی کا اڈہ تھا ۔عورتیں اگر جذباتی ہو کر ادارے کے دروازے پر روکاوٹ بن کر کر کھڑی ہوگئیں تو کیا سیدھا گولی داغنا حکومت کا حق تھا۔ ایسی کیا ایمر جنسی تھی کہ روکاوٹیں ہٹانے کے لئے گولیاں چلانی پڑیں۔ 14-16 انسان کیڑے مکوڑوں کی طرح مار دئیے اور ذمہ دار بھی مرنے واے ہی ٹھہرائیں جائیں
اسے کہتے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج
کون ذمہ دار ہے ؟ انصاف تو کہتا ہے کہ حاکم ذمہ دار ہے اب اگر آپ کا ضمیر حاکموں کو عوام کی جان لینے کا اختیار دیتا ہے تو انا للہ و انا الیہ راجعون
ہم تو سمجھتے ہیں کہ حکمرانی صرف ذمہ داری کا نام ہے بادشاہت کا نہیں۔

'دریائے دجلہ و فرات کے کنارے کوئی پیاسا کتا بھی مرگیا تو پکڑ تو عمر رضی اللہ عنہ کی ہوگی
 
اصولاً تو یہ بات درست ہے کہ بالآخر حکمران ہی ذمہ دار ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص حکمران کی اجازت کے بغیر گولیاں چلا دے تو ایسے نافرمان شخص کو سزا ملنی چاہئے۔
گولیاں ہر گز نہیں چلنی چاہئیں تھیں۔ جو بھی ذمہ دار ہے اس کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے۔
لیکن لگتا یوں ہے کہ سیاسی مخالفین کو انصاف سے زیادہ اس سانحے سے زیادہ سے زیادہ سیاسی فائدہ اٹھانے کا شوق ہے۔ منہاج القرآن والے اور بھی ٹریبیونل سے تعاون نہیں کر رہے۔
14-16 افراد کی موت کی تصدیق شدہ آپ کے پاس ہے کیا؟ ہم نے تو اخبارات میں8-10 افراد کی موت کی خبر پڑھی تھی۔ برائے مہربانی تصدیق شدہ خبر شریک کر دیں 14-16 کی موت کی۔
 
پہلے آپ میرے سوالات کا جواب تو دیں ۔ پھر ادارہ منہاج القرآن جا کر گنتی پوچھ لیجیے۔ سانحے کے بعد ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے آپ کی نظر میں مقتول نہیں کیا؟
 
اس سانحہ کے دو ذمہ دار ہیں

ایک شہباز شریف
دوجا طاہر القادری
ان دونوں کو جیل میں ڈال کر مقدمہ چلاو سب پتہ پڑجائے گا

عوام کیوں بے وقوف بنتی ہے۔ سامنے کی بات ہے کہ عوام کو ان دونوں سیاست دانوں سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے
 
پہلے آپ میرے سوالات کا جواب تو دیں ۔ پھر ادارہ منہاج القرآن جا کر گنتی پوچھ لیجیے۔ سانحے کے بعد ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے آپ کی نظر میں مقتول نہیں کیا؟
اپنے سوالات دہرا دیجئے پلیز
کافی دن بعد آیا ہوں یاد نہیں ہیں۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
24862518_1572420236168824_6848083527331620686_n.png
 
Top