یوبنٹو (اوبنٹو) اور ونڈوز 8 کا ساتھ۔۔۔ مشکل یا ناممکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم۔۔۔
میرے گھر کے لیپ ٹاپ (HP Pavilion DV6)میں ونڈوز 8 انسٹال ہے۔۔ جب میں نے یوبنٹو (یا اوبنٹو) کا ورژن 14 اسکے ساتھ انسٹال کرنے کی کوشش کی تو پہلے تو اس نے جوا ب ہی نہیں دیا، ۔۔دوسری تیسری دفعہ ریسٹارٹ کرنے پر اس نے اس ڈسک کی آئی ڈی نمبر دکھا کر بوٹ کرنے سے انکار کر دیا جس پر اوبنٹو 14 انسٹال کی تھی۔۔۔۔اور سیدھا گرب(http://en.wikipedia.org/wiki/GNU_GRUB) کے پوائینٹر میں چلا گیا۔۔
انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کے بعد، ایک سافٹ وئیر boot-repair | Free software downloads at SourceForge.net کی مدد سے بوٹ سیکٹر کو واپس درست کرنے سے ونڈوز واپس آگئی۔۔۔
پھر میں نے یہ ٹویٹوریل (http://www.everydaylinuxuser.com/2013/09/install-ubuntu-linux-alongside-windows.html)دیکھا اور اسکے مطابق انسٹال کرنے کی کوشش کی، مگر وہی مرغے کی ایک ٹانگ۔۔۔
اسکے بعد مختلف پارٹیشنس پر بھی انسٹال کرنے سے یہی حال رہا ۔۔۔ انٹرنیٹ پر مختلف فورمز پر تلاش کرنے پر پتا چلا کہ ونڈوز 8 نے کچھ فائل سسٹم اور بوٹ سسٹم میں ایسی تبدیلیاں کر ڈالی ہیں جو لائنکس وغیرہ کو انسٹال ہونے سے روکتی ہیں۔۔۔۔
اگر کسی صاحب کو ونڈوز 8 کے ساتھ یوبنٹو انسٹال کرنے کا کامیاب تجربہ ہوا ہو، تو برائے مہربانی وہ چیزیں مجھے بھی سکھائیے گا۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
یو ای ایف آئی "سیکیور بوٹ" سے متعلق کچھ مزید معلومات اس مضمون میں بھی ہیں۔
http://www.howtogeek.com/175641/how-to-boot-and-install-linux-on-a-uefi-pc-with-secure-boot/
اس کے علاوہ یہ بھی بتا دیں کہ آپ کی ہارڈ ڈسک کی پارٹیشننگ سکیم GPT والی ہے یا MBR والی یا Hybrid؟
مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک دوست کے کمپیوٹر پر ونڈوز 8 کے ساتھ فیڈورا انسٹال کرنے کی پہلی کوشش ناکام ہونے کے ساتھ ساٹھ ونڈوز میں بنائی گئی ایک پارٹیشن بھی ونڈوز میں سے غائب ہو گئی تھی، اگرچہ لینکس میں قابلِ استعمال تھی (فیڈورا کی لائیو سی ڈی میں۔ انسٹال کی ہوئی تو بوٹ کنفیگریشن کے درست طور پر نہ بننے کے سبب بوٹ ہونے کے بجائے اسی طرح گرب پرامپٹ پر لے جاتی تھی)۔ جہاں تک سمجھ آئی، اس کی وجہ پارٹیشن ٹیبل کا مخلوط (hybrid) ہونا تھا جو کہ نہ پوری طرح جی پی ٹی تھا، نہ ایم بی آر۔ ایسی سکیم کے مسائل کا کچھ تذکرہ آپ اس مضمون میں پڑھ سکتے ہیں۔ چنانچہ پارٹیشن کو ریکور کرنے کے بعد ہم نے یہ کیا کہ تمام ڈیٹا کی بیک اپ نقل بنا کر ہارڈ ڈسک کو نئے سرے سے ایم بی آر سکیم کے ساتھ پارٹیشن کیا۔ اور اس کے بعد ای ایف آئی کے بجائے پرانے (legacy) طریقے سے دونوں آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیے۔ تب جا کے دونوں چل گئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز 7 کے ساتھ فیڈورا نے بہت تنگ کیا تھا۔ پھر ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی مدد سے فیڈورا چلایا تھا۔ مسئلہ یہ تھ ادونوں الگ الگ فزیکل ہارڈ ڈسک پر تھے پھر بھی ونڈوز 7 چلنے سے انکار کر دیتی تھی یا فیڈورا گم ہو جاتا تھا۔ اس تھرڈ پارٹی پروگرام کی مدد سے کام بنا۔ لیکن ونڈوز 8 کے بارے کچھ کہنے سے معذور ہوں
پروگرام کا نام اب یاد نہیں ہے لیکن کہیں تو یاد کر سکتا ہوں :)
 
کہیں وہ EasyBCD تو نہیں تھا؟
 
اس کا تعلق کہیں اس مکالمے والے مسئلے سے تو نہیں؟ کہ ونڈوز اور لینکس کی دو الگ الگ ای ایف آئی بوٹ پارٹیشنز بن جانے کی وجہ سے بوٹ لوڈر کنفیوز ہو جاتا ہو؟
http://askubuntu.com/questions/197708/best-partition-scheme-for-ubuntu-windows-with-efi-and-gpt
 
ایک دوست کو سسٹم اپ گریڈ کرنا تھا، پینٹئم تھری سے جدید ترین۔ مدر بورڈ، پروسیسر، ریم، ہارڈ ڈسک، ڈی وی ڈی ڈرائیو اور پاور سپلائی بدل دی، "باقی" سب کچھ وہی رہا۔ ایک ٹیرا بائٹ کی ڈسک پر پہلے ڈوئل بوٹ کی کوشش کی، ونڈوز اور فیڈورا کو باری باری پہلے انسٹال کر کے۔ مسئلہ حل نہیں ہوا کہ ہر بار ایک آپریٹنگ سسٹم کام چھوڑ جاتا تھا۔ یو ایس بی کی کنگفریشن، فرنٹ پر یو ایس بی اور آڈیو کی سیٹنگ، عجیب گڑبڑ تھی۔ پھر تنگ آ کر میں نے پرانی ہارڈ ڈسک پر ونڈوز ایکس پی کو فارمیٹ کیا اور دو ڈسکس لگا کر کوشش کی تو بھی یہی مسئلہ رہا۔ پھر میں نے مدر بورڈ سے ایک وقت میں ایک ہارڈ ڈسک ان ایبل کر کے کوشش کی کہ جیسے ایک ڈرائیو کو ان ایبل کر کے انسٹال کیا اور پھر کمپیوٹر ری سٹارٹ کر کے اسے ڈس ایبل کیا اور دوسری فزیکل ڈسک کو ان ایبل کر کے کوشش کی، لیکن ناکامی ہوئی :(
 
فرخ

محفلین
سعد بھائی۔ شکریہ
اب میں سوچ رہا ھوں کہ ونڈوز دوبارہ انسٹال کی جائے اور اسکے ساتھ ھی یوبنٹو بھی..
پیلے یوبنٹو کے لئیے ext4یا ext2 فائل سسٹم استعمال کرنے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نھیں ھوئی.
اب کیا فائل سسٹم رکھیں اور کس ترتیب سے انسٹال کریں؟ میرا خیال ھے پیلے لائنکس اور پھر ونڈوز؟ مگر شائید NTFSسے جان چھڑانی پڑیگی؟
.
یو ای ایف آئی "سیکیور بوٹ" سے متعلق کچھ مزید معلومات اس مضمون میں بھی ہیں۔
http://www.howtogeek.com/175641/how-to-boot-and-install-linux-on-a-uefi-pc-with-secure-boot/
اس کے علاوہ یہ بھی بتا دیں کہ آپ کی ہارڈ ڈسک کی پارٹیشننگ سکیم GPT والی ہے یا MBR والی یا Hybrid؟
مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک دوست کے کمپیوٹر پر ونڈوز 8 کے ساتھ فیڈورا انسٹال کرنے کی پہلی کوشش ناکام ہونے کے ساتھ ساٹھ ونڈوز میں بنائی گئی ایک پارٹیشن بھی ونڈوز میں سے غائب ہو گئی تھی، اگرچہ لینکس میں قابلِ استعمال تھی (فیڈورا کی لائیو سی ڈی میں۔ انسٹال کی ہوئی تو بوٹ کنفیگریشن کے درست طور پر نہ بننے کے سبب بوٹ ہونے کے بجائے اسی طرح گرب پرامپٹ پر لے جاتی تھی)۔ جہاں تک سمجھ آئی، اس کی وجہ پارٹیشن ٹیبل کا مخلوط (hybrid) ہونا تھا جو کہ نہ پوری طرح جی پی ٹی تھا، نہ ایم بی آر۔ ایسی سکیم کے مسائل کا کچھ تذکرہ آپ اس مضمون میں پڑھ سکتے ہیں۔ چنانچہ پارٹیشن کو ریکور کرنے کے بعد ہم نے یہ کیا کہ تمام ڈیٹا کی بیک اپ نقل بنا کر ہارڈ ڈسک کو نئے سرے سے ایم بی آر سکیم کے ساتھ پارٹیشن کیا۔ اور اس کے بعد ای ایف آئی کے بجائے پرانے (legacy) طریقے سے دونوں آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیے۔ تب جا کے دونوں چل گئے۔
 
اوشو

لائبریرین
میں نے کبھی لینکس باقاعدہ طور پر استعمال تو نہیں کی لیکن جو مسئلہ یہاں بیان کیا جا رہا ہے میرا خیال ہے DOS میں اس کا حل ہو سکتا ہے۔
 
دوست

محفلین
ونڈوز 7 کے بعد ڈائنامک پارٹیشن (جو ونڈوز 7 اور 8 میں ہوتی ہے) کی وجہ سے لینکس پارٹیشن کی پہچان نہیں کر پاتا تھا۔ پھر ایکس پی کی سی ڈی سے دوبارہ پارٹیشن کیں۔ سی ڈی پرائمری باقی ایکسٹنڈڈ۔ سیون کےساتھ تو ٹھیک چلتاتھا لیکن 8 کے ساتھ کئی مسائل سنے ہیں۔ اب ڈوئل بوٹ کو دل نہیں کرتا۔ لیپ ٹاپ کو ہائبر نیٹ کیا ہوتا ہے اور ویسے ہی چلا کر کام کر کے پھر بند کر دیتا ہوں۔ عرصے سے خواہش ہے کہ اینڈ لینکس کا 64 بٹ ورژن آ جائےتو ونڈوز کے اندرہی سارا لینکس نصب ہو سکے۔ پر کئی برسوں سے یہ وہیں اڑا ہوا ہے چاہے سال بعد ویب سائٹ پر چلے جاؤ۔لینکس ویلے دنوں کی یاد رہ گیا ہے اب تو۔
 
محمد سعد

محفلین
سعد بھائی۔ شکریہ
اب میں سوچ رہا ھوں کہ ونڈوز دوبارہ انسٹال کی جائے اور اسکے ساتھ ھی یوبنٹو بھی..
پیلے یوبنٹو کے لئیے ext4یا ext2 فائل سسٹم استعمال کرنے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نھیں ھوئی.
اب کیا فائل سسٹم رکھیں اور کس ترتیب سے انسٹال کریں؟ میرا خیال ھے پیلے لائنکس اور پھر ونڈوز؟ مگر شائید NTFSسے جان چھڑانی پڑیگی؟
.
پہلے ونڈوز کی ہی انسٹالیشن کرنی پڑے گی۔ کیونکہ ونڈوز نظام، بگڑے ہوئے امیرزادوں کی طرح، کسی اور آپریٹنگ سسٹم کا خیال رکھنے کا عادی نہیں ہے۔ ونڈوز میں تو بس FAT اور NTFS ہی چلا سکتے ہیں آپ (شاید ایک تیسرا بھی ہے)۔ لینکس پر درجنوں فائل سسٹم چل سکتے ہیں جن میں سے EXT4 اچھا انتخاب ہے۔ مجھے ونڈوز 8 والے تجربے کی پوری تفصیل تو یاد نہیں۔ شاید ونڈوز 8 انسٹالیشن کے لیے نارمل موڈ (بغیر یو ای ایف آئی) میں بھی ایک بوٹ پارٹیشن بنانی پڑتی ہے، جبکہ لینکس کے لیے اس صورت میں بوٹ پارٹیشن لازمی نہیں ہوتی۔
 
Top