ایک تجویز

السلام علیکم۔
میری ایک تجویذ ہے کہ تمام لڑیوں اور کامنٹس کی ایڈیٹنگ کا آپشن ہمیشہ کے لئے باقی رکھا جائے۔ فی الوقت یہ آپشن شاید صرف ایک آدھ روز کے لئے ہی رہتا ہے اور اُس کے بعد بند ہو جاتا ہے۔ یہ نیا طریقہ کار حال ہی میں فیس بک پر بھی متعلقہ انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کبھی کوئی ممبر اپنی پوسٹ میں کوئی ترمیم کرنا چاہے تو با آسانی کسی وقت بھی کر سکتا ہے، نیز کامنٹس کے سلسلے میں بھی بعض اوقات کچھ غلط ٹائپ ہو سکتا ہے یا کبھی کوئی نا مناسب بات بھی ہو سکتی ہے۔
اس لئے میری رائے ہے کہ منتظمین ِمحفل خصوصاً ابن سعید صاحب یا دیگر ایڈمنز اِس سلسلے میں غور کریں۔
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام!
مشورے کا بے حد شکریہ۔ عموماً غلطیاں درست کرنے کے لیے ایک یا دو دن کا وقفہ کافی ہوتا ہے۔ لیکن کوئی مسئلہ بعد میں نظر آئے تو اس پیغام کو رپورٹ کر کے مدیران کی مدد سے ترمیم کرائی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
تدوین کا دائمی اختیار دینے میں یہ مسئلہ ہے کہ لوگ کسی بات پر دلبرداشتہ ہو جائیں تو اپنی ماضی کی تحریروں کو مدون کر کے ضائع کرنے پر آتر آتے ہیں۔ یا پھر الٹی سیدھی باتیں لکھ کر سبھی کے پڑھ لینے کے بعد انھیں مدون کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
ذوالفقار بھائی آپ کی تجویز سر آنکھوں پر، لیکن ماضی میں اراکین نے اس کا بہت ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، اس لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

تدوین کا وقت ختم ہونے پر آپ مراسلہ رپورٹ کر دیں، کوئی نہ کوئی عہدیدار آپ کی رپورٹ پر عمل کر دے گا۔
 
اہو۔۔۔ مجھے یہ علم نہ تھا ۔۔۔ چلئے، اس لڑی کا پھر کوئی فائدہ نہیں۔ اسے حذف کر دیجے ابن سعید بھائی
حذف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ یہیں ٹھیک ہے۔ دیگر احباب جنھیں ان باتوں کا علم نہیں وہ اس میں موجود معلومات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top