بنگالی کھانے

x boy

محفلین
پتلی دال اور چاول کھائیں ہیں۔ کوریامیں بہت بنگالی رہتے تھے۔ مچھلی بھی کھائی ہے
مگر وہ مچھلی نہ کھا سکا جو پیس کہ مصالحہ بنا کر رکھتے ہیں
خوب،،
وہ سوکھی مچھلی کا پیسٹ میں نے بہت بار کھایا ہے ہوا ٹائٹ ہوجاتی ہے اس کو کھانے کے بعد کیونکہ بہت تیز مرچوں کا استعمال کرتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اور جو بنگالی شاول موسلی اور دال کھاتے وقت کہنیوں تک دال اور پتلے شوربے سے لبریز ہوتے ہیں، ان کے متعلق کیا خیال ہے؟
 
x boy

محفلین
بنگالیوں کی سب سے فیوریٹ مچھلی ہلسا ہے
سندھیوں کی بھی پسندیدہ یہی مچھلی جو سندھ میں " پلا" کہلاتا ہے
images

images
 
الف عین

لائبریرین
کچھ بنگالی ’چ ‘کو’ س‘ کی طرح تلفظ کرتے ہیں، بطور خاص بنگلہ دیش کے۔ اس لئے چاول ساول ہو جاتا ہے، اور مچھلی، موسلی۔ مغربی بنگال میں مچھلی اور چاول نہیں بولا جاتا، مانچھ بھات کہا جاتا ہے
 
عزیزامین

محفلین
کچھ بنگالی ’چ ‘کو’ س‘ کی طرح تلفظ کرتے ہیں، بطور خاص بنگلہ دیش کے۔ اس لئے چاول ساول ہو جاتا ہے، اور مچھلی، موسلی۔ مغربی بنگال میں مچھلی اور چاول نہیں بولا جاتا، مانچھ بھات کہا جاتا ہے
آپ نے ہندوستانی کھانوں کے دھاگے میں کیوں شرکت نہیں کی؟
 
الف عین

لائبریرین
ہندوستان اور پاکستان کو دو الگ ملک نہیں سمجھتا میں۔ اسی لئے ’پاکستانی‘ کھانوں پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ ہاں، بنگالی کھانے (مغربی یا مشرقی)، پنجابی یا شمالی ہندی (مع پاکستانی) جنوبی ہندی قسم کے علاقائی تو ہو سکتے ہیں، تہذیبی اعتبار سے ہندوستانی پاکستانی کلچر ایک ہی ہے۔ ہاں، ہندو مسلم کا بھی فرق ہوتا ہے کبھی کبھی۔
 
مجھے تو ڈیشوں میں بھی کچھ فرق لگتا ہے مثال دے چکا ہوں پہلے ہی ، جو ڈیشز بتاییں تھیں وہ صرف انڈیا کی ہیں پاکستان کی نہیں
 
x boy

محفلین
بنگالی کھانو ں میں مچھلی کافی اہم ہے اور چاول سنا ہے ناریل کا استعمال بھی سبھی کھانوں میں ہوتا ہے باقی روشنی آپ ڈالیں۔

بنگالی کھانوں میں سبھی چیزیں اہم ہے بنگالی ناریل کا استعمال نہیں کرتے جبکہ فار ایسٹ میں تھائی لینڈ سنگاپور ویتنام ملائشیا انڈو نیشاء اور انڈین ساوتھ کے لوگ سریلنکن وغیرہ کثرت سے استعمال کرتے ہیں
بنگالی مچھلی کے علاوہ بڑے کا گوشت بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کو وہ لوگ " گورور گسو" کہتے ہیں یعنی گائے کا گوشت، مرغی وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم صبح کے ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ بڑے گوشت کا بھنا ہوا سالن، چکن ڈلی ہوئی دال، سبزی، کھاتے ہیں اور صبح صبح ناشتے میں "تہاری"
چاول اور گائے کے گوشت کا پلاؤ اور اس میں فی عدد بوائل انڈہ ہر فرد کے لئے رکھا جاتا ہے

دوپہر کے کھانے میں ساگھ ، دال، آلو کا برتا، تیز مرچو کی چٹنی جس میں جھینگے اور روسٹڈ سوکھی مچھلی استعمال ہوتا ہے روز کھاتے ہیں اس کے ساتھ چاول اور مچھلی کا سالن، فرائی مچھلی یا گورو گسو کا سالن ہوتا ہے۔
یہ سب باتیں مجھے دبئی میں رہ کر معلوم ہوا ہے جب بھی وہ دعوت دیتے ہیں تو اگر راستہ کشادہ ہوتو میں ان کی دعوت قبول کرلیتا ہو۔ الحمدللہ
 
Top