حیوانات کا ولن خنزیر !

x boy

محفلین
حیوانات کا ولن خنزیر !

یہ خنزیر کا نام لے کر کیوں حرام کیا گیا ھے ؟

اس وجہ کو لے کر افواھوں کا بازار گرم ھے !

" کتا "نام لے کر حرام نہیں کیا گیا یہ خنزیر نے کونسا 302 کر دیا ھے کہ نام لے کر حرام کیا گیا ! جن کو تجربہ ھے وہ تو بات کو خنزیر کی چادر اور چار دیواری تک لے گئے ھیں کہ : یہ بڑا بے غیرت جانور ھے " پھر یورپی معاشرے سے اس کی مثالیں دی جاتی ھیں کہ وھاں بے حیائی کا طوفان اصل میں خنزیر کھانے کی وجہ سے ھے !
حالانکہ اپنے یہاں جو بے حیائی کا طوفان ھے وہ غالباً " بیل " کھانے کی وجہ سے نہیں ھے !!

کہیں اس کا نام لینے سے چالیس دن زبان پلید رھنے کی بات ھے ،حالانکہ قرآن میں اس کا نام ھی ھر جگہ لیا گیا ھے ! اسی فتوے کو بنیاد بنا کر لوگوں نے اس کے Nick Names رکھ لیئے ھیں !

1- چوفڑی والا ( چھوٹی دم والا ) یہ پہاڑیئے کہتے ھیں !

2- باھرلا ،، ( باھر کی چیز ) یہ بھی پنجاب میں عام ھے !

3- تھُنی والا ( لمبوترے منہ والا )

4- پہیڑا ( برا )

انسانی فطرت ھمیشہ نے بہیمہ انعام ،،گائے بکری اونٹ بھیڑ وغیرہ تو حلال کیئے ھیں جو سبزی خور جانور ھیں ! اور ان کے بارے میں انسان یکسو رھا ھے ،لہذا آسمان والے نے بھی ایکسٹرا مداخلت نہیں فرمائی !

اور انسانی فطرت میں ھی گوشت خور درندے کتے ،بلے گیدڑ بھیڑیئے وغیرہ کے لئے ایک کراھت رکھی گئ ھے اور وہ ھمیشہ ان کو کھانے سے کتراتی رھی ھے ! الا یہ کہ کسی کی فطرت مسخ ھو جائے !!

یہ صدیوں سے ایک طے شدہ بات تھی جسے انسانی فطرت مکمل طور پر قبول کرتی چلی آ رھی تھی ،، اس لئے اسے قرآن نے خواہ مخواہ اپنا موضوع نہیں بنایا ،،

البتہ خنزیر میں چونکہ " ڈبل کِٹ " لگی ھوئی تھی ،، یہ گھاس بھی بڑے شوق سے کھاتا تھا یوں بہیمہ جانوروں ،بکری بھیڑ کے ساتھ شمار ھوتا تھا ،، دوسری جانب یہ گوشت کا بھی بڑا اعلی ذوق رکھتا تھا ،، اور ھر قسم کا گوشت کھا جاتا تھا ،،لہذا کتے اور بھیڑیئے کے مشابہ تھا ،، اس کے بارے میں انسان ھمیشہ "ڈبل مائینڈڈ اور کنفیوزڈ " رھا لہذا ھر آسمانی کتاب میں اللہ پاک نے اس کا نام ذکر کر کے اسے حرام کیا اور فائنل اتھارٹی میں اسے بھیڑیئے اور کتے کے گروہ میں شمار کیا !

صرف یہ وجہ ھے اس کا نام لینے اور کتے کا نام نہ لینے کی !

اور جہاں بھی اس کا ذکر کیا ھے " لحمَ خنزیر " خنزیر کا گوشت حرام کیا گیا ھے ' کا جملہ استعمال فرمایا ھے ،، کیوں کہ مسئلہ ھی اس کا گوشت کھانے نہ کھانے کا درپیش تھا ،میڈیکل تحقیق موضوع ھی نہیں تھا !

باقی کمی اب کمنٹس والے پوری کر دیں گے !
 

شمشاد

لائبریرین
آپ جہاں سے بھی نقل کرتے ہیں، یہاں چسپاں کرنے سے پہلے اس کو پڑھ کر اس کی املاء درست کر لیا کریں۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------

اللہ تعالٰی نے اس کا گوشت حرام قرار دیا ہے تو بس حرام ہے۔ بحث میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حیوانات کا ولن خنزیر !

یہ خنزیر کا نام لے کر کیوں حرام کیا گیا ھے ؟

اس وجہ کو لے کر افواھوں کا بازار گرم ھے !

" کتا "نام لے کر حرام نہیں کیا گیا یہ خنزیر نے کونسا 302 کر دیا ھے کہ نام لے کر حرام کیا گیا ! جن کو تجربہ ھے وہ تو بات کو خنزیر کی چادر اور چار دیواری تک لے گئے ھیں کہ : یہ بڑا بے غیرت جانور ھے " پھر یورپی معاشرے سے اس کی مثالیں دی جاتی ھیں کہ وھاں بے حیائی کا طوفان اصل میں خنزیر کھانے کی وجہ سے ھے !
حالانکہ اپنے یہاں جو بے حیائی کا طوفان ھے وہ غالباً " بیل " کھانے کی وجہ سے نہیں ھے !!

کہیں اس کا نام لینے سے چالیس دن زبان پلید رھنے کی بات ھے ،حالانکہ قرآن میں اس کا نام ھی ھر جگہ لیا گیا ھے ! اسی فتوے کو بنیاد بنا کر لوگوں نے اس کے Nick Names رکھ لیئے ھیں !

1- چوفڑی والا ( چھوٹی دم والا ) یہ پہاڑیئے کہتے ھیں !

2- باھرلا ،، ( باھر کی چیز ) یہ بھی پنجاب میں عام ھے !

3- تھُنی والا ( لمبوترے منہ والا )

4- پہیڑا ( برا )

انسانی فطرت ھمیشہ نے بہیمہ انعام ،،گائے بکری اونٹ بھیڑ وغیرہ تو حلال کیئے ھیں جو سبزی خور جانور ھیں ! اور ان کے بارے میں انسان یکسو رھا ھے ،لہذا آسمان والے نے بھی ایکسٹرا مداخلت نہیں فرمائی !

اور انسانی فطرت میں ھی گوشت خور درندے کتے ،بلے گیدڑ بھیڑیئے وغیرہ کے لئے ایک کراھت رکھی گئ ھے اور وہ ھمیشہ ان کو کھانے سے کتراتی رھی ھے ! الا یہ کہ کسی کی فطرت مسخ ھو جائے !!

یہ صدیوں سے ایک طے شدہ بات تھی جسے انسانی فطرت مکمل طور پر قبول کرتی چلی آ رھی تھی ،، اس لئے اسے قرآن نے خواہ مخواہ اپنا موضوع نہیں بنایا ،،

البتہ خنزیر میں چونکہ " ڈبل کِٹ " لگی ھوئی تھی ،، یہ گھاس بھی بڑے شوق سے کھاتا تھا یوں بہیمہ جانوروں ،بکری بھیڑ کے ساتھ شمار ھوتا تھا ،، دوسری جانب یہ گوشت کا بھی بڑا اعلی ذوق رکھتا تھا ،، اور ھر قسم کا گوشت کھا جاتا تھا ،،لہذا کتے اور بھیڑیئے کے مشابہ تھا ،، اس کے بارے میں انسان ھمیشہ "ڈبل مائینڈڈ اور کنفیوزڈ " رھا لہذا ھر آسمانی کتاب میں اللہ پاک نے اس کا نام ذکر کر کے اسے حرام کیا اور فائنل اتھارٹی میں اسے بھیڑیئے اور کتے کے گروہ میں شمار کیا !

صرف یہ وجہ ھے اس کا نام لینے اور کتے کا نام نہ لینے کی !

اور جہاں بھی اس کا ذکر کیا ھے " لحمَ خنزیر " خنزیر کا گوشت حرام کیا گیا ھے ' کا جملہ استعمال فرمایا ھے ،، کیوں کہ مسئلہ ھی اس کا گوشت کھانے نہ کھانے کا درپیش تھا ،میڈیکل تحقیق موضوع ھی نہیں تھا !

باقی کمی اب کمنٹس والے پوری کر دیں گے !
سنجیدہ موضوع پر ایسی بے تُکی اور بے ہنگم تحریر، سبحان اللہ
 
Top