تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے پر میرا ایک مراسلہ موجود ہے لیکن جب اس دھاگے کا پری ویو دیکھا جائے تو میری تصویر نہیں دکھائی دیتی کہ میرا مراسلہ بھی شامل ہے اس میں۔ جیسے آپ کسی زمرے کو دیکھیں تو ہر دھاگے کے شروع کرنے والے رکن کی تصویر کے ساتھ اگر آپ نے کوئی مراسلہ بھیجا ہو اس دھاگے میں تو آپ کی تصویر بھی دکھائی دیتی ہے۔ وہ نہیں آ رہی :(
 
اب آیا کرے گی، کیوں کہ تھمب نیل پر ننھا تھمب نیل زین فورو کا فیچر ہے جو ریٹرو ایکٹیو نہیں ہے اور نہ ہی لائیو ہے۔ یعنی پرفارمینس کو ذہن میں رکھتے ہوئے جب پہلی دفعہ کسی لڑی میں کوئی جواب پوسٹ کیا جاتا ہے تو اس شخص کے لیے ایک فلیگ سیٹ ہو جاتا ہے کہ اس میں فلاں شخص کے جوابات موجود ہیں۔ آپ کا جواب زین فورو کے دور سے پہلے کا رہا ہوگا اس لیے اس وقت وہ فلیگ سیٹ نہیں تھا۔ :) :) :)
 
کاشف اختر

لائبریرین
ابن سعید بھائی کو محفل پر خوش آمدید ! 2008 میں اگر میں نیٹ صارف ہوتا تو ضرور آپ کو خوش آمدید کہتا ۔ اب کیا کریں ! اپنی حرماں نصیبی کہ اس وقت غیرموجود رہے ۔ گو مصلحتاً یہ بھی سہی ہے کہ یہ دور میری تعلیم کے لحاظ سے شباب کا دور سمجھا جاتا ہے ۔اس زمانے مین نیٹ تو کیا چھوٹا سا موبائل فون بھی طبیعت پر بار تھا !خیر تاخیر ہی سہی پر آپ کو محفل پر خوش آمدید اور بہت بہت دلی مبارکباد ۔ آپ کا تفصیلی تعارف ،تعلیم کیلئے ترک وطن ، ادبی ذوق اور اردو دوستی کی روئداد پڑھ دل کو نہ جانے کیوں ایک انجانی سی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ویسے میرا خیال تھا کہ آپ کی اردو بھی محفل ہی کی رہین منت رہی ہوگی مگر یہ قطعی غلط ثابت ہوا کیون کہ اول ہی سے آپ کا ذوق ادبی انتہائی حساس معلوم ہوتا ہے ۔ خدا کرے یہ ذوق سلامت رہے ۔ آمین
 
Top