فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے کافی عرصہ قبل اپنے رفیق کار منتظمین کی مدد سے فورم کے ناظمین کے لیے ایک گائیڈ لائن تشکیل دی تھی۔ میں نے اسے آج دوبارہ پڑھا ہے اور میری دانست میں یہ ابھی بھی کافی حد تک مکمل ہے۔ اس گائیڈ لائن کو میں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں اور اس تھریڈ کو چسپاں کر رہا ہوں۔ آپ دوستوں کی آراء کی نظر میں اس میں ضرور ترمیم یا اضافہ کیا جاتا رہے گا اور یہ تمام ناظمین کے لیے بھی ایک ریفرینس کے طور پر کام دے گا۔ فورم کے نئے ناظمین کی تقرری کے سلسلے میں میں انشاء اللہ ایک علیحدہ دھاگے میں مشاورت کا آغاز کروں گا۔

جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اردو ویب کا تشخص ایک علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا جائے۔ محفل فورم کے منتظمین کا انتخاب بھی اسی نکتہ نظر سے کیا جاتا ہے کہ وہ اردو ویب کے اس تشخص کو ارتقاء دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ محفل فورم کے مختلف زمرہ جات کو منظم کرنے اور اس کے علمی اور ادبی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ محفل فورم کی انتظامی ذمہ داریوں کو سنبھالنے اور اس پر مختلف تعمیری سلسلوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہم ایڈمنز اور موڈریٹرز کا تقرر کرنا چاہتے۔ آپ میں سے جو دوست یہ ذمہ داری سنبھالنا چاہیں وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں ذیل میں محفل فورم کے منتظمین کی ذمہ داریوں کے بارے میں مختصرا بیان کر رہا ہوں۔

محفل فورم کے ایڈمنسٹریٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ فورم پر کچھ عرصہ سے موجود ہوں اور اس کے ارکان کے مزاج کو جانتے ہوں۔ فورم کے انتظامی معاملات کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہر منتظم (ایڈمن اور موڈریٹر) کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ فورم پر کسی تعمیری سلسلے کو بھی باقاعدگی سے چلائے۔

ایڈمنسٹریٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ روز فورم کو کم از کم ایک گھنٹہ وقت دے سکے۔ اگر کوئی ایڈمنسٹریٹر کسی وجہ سے کچھ عرصے تک فورم پر نہ آ سکے تو اسے اس کی پیشگی اطلاع کرنا ہوگی۔ بغیر اطلاع اور طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے والے ناظمین کو ان کی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ ایڈمن کی ذمہ داریوں میں ذیل کے نکات شامل ہوں گے:

- نئے زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی تشکیل
- منتخب زمرہ جات کی رسائی مخصوص یوزرگروپس تک محدود کرنا
- نئے یوزگروپس کی تشکیل اور یوزر گروپس کے پرمیشن سیٹ اپ کرنا
- یوزرز کو مختلف یوزرگروپس میں شامل کرنا یا ان سے نکالنا
- فورم کے رابطہ فارم سے اکثر یوزرز کی لاگ ان یا رجسٹر ہونے میں مشکلات کی شکایات بذریعہ ای میل موصول ہوتی ہیں۔ ان شکایات کو دیکھنا اور ان کو رفع کرنا بھی ایڈمن کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
۔ فورم میں مختلف ایڈ آن شامل کیے جاتے ہیں۔ ان ایڈ آنز کا اردو ترجمہ کرنا بھی ایڈمن کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ایڈمن سیکشن میں ایک انٹرفیس مہیا کر دیا گیا ہے جس میں اردو ایڈیٹر شامل ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ محفل فورم کی انتظامیہ کا رکن ہونے کے ناطے آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ فورم کی نظامت میں غیر جانبداری سے کام لیں گے اور کسی کی دوستی کی وجہ سے طرفداری نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں فورم کے کچھ پرائیویٹ زمرہ جات میں فورم کی نظامت سے متعلق سٹریٹجی طے کی جاتی ہے۔ آپ ان فیصلوں کی رازداری کے بھی پابند ہیں اور آپ اس انفارمیشن کو باہمی مشورے کے بغیر آگے نہیں پھیلا سکتے۔

محفل فورم کے موڈریٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر روز فورم پر کچھ دیر وقت صرف کریں اور اپنے زیر انتظام زمرہ جات میں ضروری موڈریشن کریں۔ اگر کوئی موڈریٹر کسی وجہ سے کچھ عرصے تک فورم پر نہ آ سکے تو اسے اس کی پیشگی اطلاع کرنا ہوگی۔ بغیر اطلاع اور طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے والے ناظمین کو ان کی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔

موڈریٹر کی ذمہ داریوں میں ذیل کے نکات شامل ہوں گے:
- اس بات کا خیال رکھنا کہ کسی زمرہ میں غیر متعلقہ تھریڈ پوسٹ نہ ہوں۔ غلط زمرے میں تھریڈ پوسٹ ہونے کی صورت میں انہیں متعلقہ زمرے میں منتقل کردیا جانا چاہیے اور اگر ضروری ہو تو اسے حذف کر دیا جانا چاہیے۔
- موڈریٹرز اپنے زیر انتظام زمرہ جات میں پوسٹ ہونے والے تھریڈز میں مناسب ٹیگز کا اضافہ کر دینا چاہیے اور یوزرز کو اس کی نشاندہی بھی کر دینی چاہیے کہ وہ بھی اس بات کا خیال رکھیں
- اپنے زیر انتظام زمروں کے تھریڈز میں گفتگو کو تعمیری رکھنے کی کوشش کرنا اور جو پوسٹس موضوع سے زیادہ ہٹنے لگیں انہیں علیحدہ یا ڈیلیٹ کر دینا۔
موڈریٹرز، ناظم خاص اور ایڈمن سب کی ذمہ‌داری:
- محفل کو اچھے طریقے سے چلانے کے لئے ضروری اقدام لینے کے ساتھ ساتھ ارکان کی پرائیویسی کا خیال رکھنا۔
- خود سے فوری اور بہتر رابطے کی کوئ صورت بتانا یعنی فون، انسٹینٹ میسنجر یا ای‌میل جو وہ باقاعدگی سے چیک کرتے ہوں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ابھی آپ محفل میں کچھ عرصہ گزاریں، اس کے مختلف زمرے دیکھیں، اس کے ماحول کو سمجھیں اور اردو محفل کے کیا اغراض و مقاصد ہیں، ان کو جانیں، پھر بات کریں گے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نوٹ: نئی فورم میں فی الحال ٹیگ شامل کرنے کی سہولت شامل نہیں ہے، اس لیے میں اس سے متعلقہ سطر پر حاشیہ پھیر دیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ یہ سہولت اب میسر ہے۔۔۔ سو سطر سے حاشیہ ہٹا لیا جائے۔۔۔ وہ بھی کہہ رہی ہے کہ یہ منتظم تو لکیر مار کر ربر ہی گما بیٹھا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
میرا خیال ہے کہ یہ سہولت اب میسر ہے۔۔۔ سو سطر سے حاشیہ ہٹا لیا جائے۔۔۔ وہ بھی کہہ رہی ہے کہ یہ منتظم تو لکیر مار کر ربر ہی گما بیٹھا ہے۔ :)
نین بھائی آپ کی یہاں موجودگی اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ کچھ نیا آنے والا ہے۔۔۔:laugh:
 
عاطف مرزا

محفلین
کسی بھی ادبی فورم کی نظامت، تدوین، سلسلوں، دھاگوں اور زمروں کو حذف کرنا، بدلنا یا منتقل کرناانتہائی دقیق اور توجہ طلب ذمہ داری ہے۔ تمام منتظمین کے لیے دعائے استقامت۔
 
گویا یو ں کہیے کہ :
ناظمین کے جانبدارانہ رویے کی شکایت آپ کی شکایات کے زمرے میں ناظمین ہی سے کی جا سکتی ہے ۔ :)
دوسری ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے پبلک فورم میں واویلا مچائیں اور اپنے ساتھ مزید ہاں میں ہاں ملانے والوں کی بھیڑ شامل کر لیں، جس کی مثال محفل کی تاریخ میں کئی دفعہ درج ہے، لیکن اس کا نتیجہ کبھی بھی خوشگوار نہیں رہا۔ :) :) :)
اور تیسرا طریقہ کار یہ ہے کہ انتظامیہ پر چار حرف بھیجیں اور اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر بذات خود "انتظامیہ" بن جائیں، اس کی مثالیں بھی موجود ہیں اور اس میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ :) :) :)

ہاں اگر انتظامیہ کے خلوص پر اعتماد تو ہے، لیکن لگتا ہے کہ انسانی فطرت، ذاتی ترجیحات، اور عدم توجہ کے باعث کہیں ایسا کچھ ہو رہا ہے جو نہیں ہونا چاہیے تو خوبصورت طریقہ کار وہی ہے جس کا ذکر ہم نے پہلے کیا، بشرطیکہ شکایت کرنے والے بھی مخلص ہوں اور اپنی محفل کے ماحول کو بہتر بنانا چاہتے ہوں۔ اس زمرے میں ارسال کیے گئے مراسلے محض محفل کے عملے اور صاحب لڑی کو نظر آتے ہیں اس لیے دیگر احباب ملوث نہیں ہوتے اور گفتگو کہیں کی کہیں نہیں جاتی ہے۔ ہاں اگر مقصد فقط الزام تراشی ہو تو اس کے لیے راہیں کھلی ہیں۔ لوگ تو محفل اور محفل کی انتظامیہ کے خلاف اپنے بلاگ اور سوشل میڈیا سائٹوں پر بھی اپنی بھڑاس نکالنے سے باز نہیں آتے۔ :) :) :)
 
زرقا مفتی

میرے خیال میں ایک شکایات کا ڈبہ ہونا چاہیئے جسے ناظمین اعلی ہی دیکھ سکیں اور شکایت کا ازالہ کر دیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ابن سعید صاحب میری رائے میں (صحیح ) طریقہ پہلا ہی ہے ۔اگر کوئی شکایت واقعی ہے تو اس کی کوئی بنیاد بھی ہو گی ۔اس بنیاد کی صحت پر ہی انتظامیہ کو مطلّع کیا جائے اور اسی پرانہیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔
باقی انداز محلّ ِحسن ِاتفاق (یا شاید سوء اتفاق )سے مزاحیہ ہو گیا ۔ اس پر استہزاء کا تاثر (اِف اینی) پیدا ہوجانے پر میں شرمندہ ہوں۔
 
میرے خیال میں ایک شکایات کا ڈبہ ہونا چاہیئے جسے ناظمین اعلی ہی دیکھ سکیں اور شکایت کا ازالہ کر دیں
ذیل میں ایسے ہی ایک زمرے کا ذکر ہے۔ :) :) :)
اس کے علاوہ ذاتی مکالموں کا بھی سہارا لیا جا سکتا ہے، لیکن زیادہ تر معاملات میں شکایات کے زمرے میں بات کرنا بہتر رہتا ہے۔ :) :) :)

واضح رہے کہ انتظامیہ کسی شکایت کے جواب میں شکایت کنندہ کے حسب توقع اقدام اٹھائے یہ ضروری نہیں۔ کئی معاملات میں انتظامیہ کا موقف احباب سے مختلف ہو سکتا ہے، اور غالب امکان ہے کہ جتنی باتیں اور سیاق و سباق منتظمین کے علم میں ہوں وہ دیگر محفلین کے علم میں نہ ہوں۔ :) :) :)
 
ابن سعید صاحب میری رائے میں (صحیح ) طریقہ پہلا ہی ہے ۔اگر کوئی شکایت واقعی ہے تو اس کی کوئی بنیاد بھی ہو گی ۔اس بنیاد کی صحت پر ہی انتظامیہ کو مطلّع کیا جائے اور اسی پرانہیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔
باقی انداز محلّ ِحسن ِاتفاق (یا شاید سوء اتفاق )سے مزاحیہ ہو گیا ۔ اس پر استہزاء کا تاثر (اِف اینی) پیدا ہوجانے پر میں شرمندہ ہوں۔
نہیں برادرم، ہمیں آپ کے خلوص پر شک نہیں اور آپ کے شگفتہ انداز میں چست سے مذاق سے محظوظ بھی ہوئے، لیکن بر وقت صفائی اس لیے دے دی کیونکہ خطرہ تھا کہ دیگر احباب آپ کی بات کو سنجیدہ مگر منفی انداز میں لے اڑیں گے اور بات کہیں کی کہیں چل نکلے گی۔ :) :) :)
 
Top