سامی موسیقی

قیصرانی

لائبریرین
روایتی سامی موسیقی، یہ ناروے سے ہے۔ میں ابھی تک لیپ لینڈ کو یاد کرتا ہوں جہاں سورج مہینوں تک افق سے نہیں ابھرتا۔ ایسے میں اس طرح کا میوزک حقیقتاً سانسیں تھما دیتا ہے
اگر میری طرح آپ کا تخیل بھی کافی طاقتور ہے تو ایسی جگہ کا تصور کیجئے جہاں تاحد نگاہ کوئی درخت دکھائی نہ دے، ہر طرف سفید برف کی چادر تنی ہو، ملگجا سا اندھیرا ہو کہ یہ معلوم نہ ہو کہ یہ اندھیرا اگر سیاہی ہوتا ہے تو یہاں سفیدی کیوں اور اگر یہ اجالا ہے تو کچھ صاف کیوں نہیں دکھائی دیتا؟ کبھی کبھار پس منظر میں بھیڑیئے کی تان سنائی دے یا رینڈیئر کے گلے کی گھنٹی بج اٹھے، درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سے نیچے ہو، ہر چیز درحقیقت جمی ہوئی ہو اور ایسے میں یہ موسیقی آپ کے کانوں سے ہوتی ہوئی آپ کے دل تک کو پگھلا دے، تب جا کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی لیکن پھر بھی یہ ایک زبان ہوتی ہے
https://www.youtube. com/watch?v= 46WW3D5a_TU
 

arifkarim

معطل
بہت خوبصورت سامی موسیقی! شیرنگ کا شکریہ۔ کہتے ہیں کہ نارویجن ساز اور بلوچی ساز آپس میں بہت مماثلت رکھتے ہیں۔ یہ بلوچی فولک گانا نارویجن ساز Hardanger fiddle کیساتھ کوک اسٹوڈیو میں بجایا گیا ہے: او لیلیٰ او لیلیٰ
http://en.wikipedia.org/wiki/Hardanger_fiddle
 
Top