متوقع وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

arifkarim

معطل
پاکستان کیوں بنا؟۔۔۔ اس ویڈیو میں اسی سوال کا جواب ہے

پاکستان نریندر مودی جیسے لوگوں کی وجہ سے نہیں بنا۔ ہندو مسلم فسادات تو تخلیق پاکستان سے بہت پہلےسے ہورہے ہیں۔ ان کا آغاز ہندو اکثریت بھارت میں مسلمانوں کی آمد کے بعد ہندوؤں پر مذہب کے نام پر بے جا مظالم کیوجہ سے ہوا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Persecution_of_Hindus#Persecution_by_Muslim_Rulers
http://en.wikipedia.org/wiki/Iconoclasm#Iconoclasm_against_Hindus

جب مسلمان حکمران نہتے ہندوؤں کے گلے کاٹ رہے تھے تو ہم مسلمان جہاد کے نام پر خاموش رہے۔ آج یہی کچھ وہ ہمارے ساتھ کر رہے ہیں تو ہم شور مچا رہے ہیں۔ کیا یہ تاریخی تضاد نہیں؟
 
آخری تدوین:
10155743_760847450601141_2890785005681481385_n.jpg
 
سید ذیشان

محفلین

یہ تو ایسی ہی جزباتی قسم کی باتیں ہیں۔ اور جاوید چوہدری ایسی بے سر و پا باتیں کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

دہلی کیوں جائیں، پاکستان میں آپ پاڑہ چنار، گلگت یا پھر بلوچستان میں کہیں پر چلے جائیں۔ حقیقت آپ پر آشکار ہو جائے گی۔
 
عارف کریم بھائی آپ جب ایسی بات کارتے ہیں تو en.wikipedia.org کے علاوہ بھی کچھ دیکھیں ،اگر ایسا ہوتا تو ۱۰۰۰ سال مغلوں کے ہی کافی تھے ایک بھی ہندو نظر نہ آتا
 
پھر بھی اجمالی طور پر پاکستان میں اور انڈیا میں مسلمانوں کے حالات و واقعات میں زمیں اسمان کا فرق ہے -
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ جب ایسی بات کارتے ہیں تو en.wikipedia.org کے علاوہ بھی کچھ دیکھیں ،اگر ایسا ہوتا تو ۱۰۰۰ سال مغلوں کے ہی کافی تھے ایک بھی ہندو نظر نہ آتا

جیسے آجکل پاکستان میں ہندو نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارت میں تو پھر بہت سے مسلمان بستے ہیں۔ آج جہاں پاکستان ہے وہاں کسی زمانہ میں ہندوؤں کی اکثریت تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جیسے آجکل پاکستان میں ہندو نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارت میں تو پھر بہت سے مسلمان بستے ہیں۔ آج جہاں پاکستان ہے وہاں کسی زمانہ میں ہندوؤں کی اکثریت تھی۔

یہ غالباً اُس وقت کا ذکر ہے جب برِ صغیر میں اسلام نہیں آیا تھا۔ ورنہ پاکستان کی ریاست تو بنی ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں تھی۔
 
یہ غالباً اُس وقت کا ذکر ہے جب برِ صغیر میں اسلام نہیں آیا تھا۔ ورنہ پاکستان کی ریاست تو بنی ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں تھی۔
ہا ہا ہا ہا کیا نہلے پہ دہلا ماراہے۔
دونوں حضرات ہی علامہ ہیں اب میں کم علم درمیان میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
ویسے لاہور میں ہندو کبھی تھے ہی نہیں اسی طرح شیخوپورہ اور فیصل آباد وغیرہ وغیرہ میں
اسی طرح پشاور میں کبھی تھے ہی نہیں ویسے ہی کچھ علاقوں کے نام انڈیا سے محبت کی وجہ سے بٹوارے کے بعد رکھ لیئے گئے جیسے پشاور میں رام داس کا علاقہ جیسے صدر میں کالی باڑی۔
اسی طرح صوابی مردان میں کبھی ہندو اور سکھ تھے ہی نہیں اسی طرح چارسدہ کے پاس پورا ایک چھوٹا شہر مفت میں بٹوارے کے بعد ہری چند کے نام سے مشہور ہے اسی طرح ایک اڈہ جس کا نام شیو ہے یعنی شیو دیوتا کا اڈو وغیرہ
اسی طرح ہزارہ کی طرف ہری پور اور مان سہرہ شہروں کے نام بٹوارے کے بعد ہندوؤں سے محبت میں رکھے گئے۔
تفصیل میں جاؤنگا تو پھر پورا پاکستان کھنگالنا پڑے گا اور بلوچستان میں تو جگہ جگہ ہندو تہذیب کا اثر ہے اور کئی جگہ تو راکھشش راون جو سیتا کو اٹھا کر لے گیا تھا اس کے شیطانی مندر بھی ہیں۔
 
عارف کریم بھائی آپ جب ایسی بات کارتے ہیں تو en.wikipedia.org کے علاوہ بھی کچھ دیکھیں ،اگر ایسا ہوتا تو ۱۰۰۰ سال مغلوں کے ہی کافی تھے ایک بھی ہندو نظر نہ آتا
یہ حضرت علامہ ہیں ان کی کیا بات ہے۔
ویسے سب لوگوں کی خدمت میں عرض ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں کسی مسلمان بادشاہ کا مطمع نظر کبھی بھی کسی بھی صورت میں اسلام پھیلانا نہ تھا بلکہ اپنی بادشاہت کا فروغ اور اسکا پھیلاؤ تھا ورنہ اگر ایسا ارادہ ہوتا جیسا کہ سپین میں یعنی ہسپانیہ جہاں مسلمانوں نے سات سو سال حکومت کی بعد میں ان کی نسلوں تک کو شدھی(کنورٹ) کردیا ایسا کرنا مسلمانوں کے لیئے بہت آسان تھا کیونکہ متعدد بار مسلمان پورے انڈیا پر بھرپور طاقت سے اقتدار میں آئے یا چھائے۔
1۔ التمش کے بعد جب اس کا سسر غالبا غیاث الدین بلبن تخت پر بیٹھا ۔
2۔ علاؤالدین خلجی بیٹھا تو پورے انڈیا کو زیر نگین کرچکا تھا اور کسی کی مجال نہیں تھی کہ اس کے سامنے سراٹھاتا۔
3۔ جب اکبر اعظم، مہا بلی تخت پر بھرپور قوت کے ساتھ بیٹھا اس وقت یہ ممکن تھا۔
4۔ جب شاہجان تخت نشین تھا۔
5۔ جب اورنگزیب عالمگیر تخت پر بیٹھا۔
اگر یہ لوگ چاہتے تو ہندؤں کی نسل کشی ان کے لیئے بہت آسان تھی کیونکہ سپین کے مقابلے میں یہ لوگ بہت تن آسان اور انتہائی ڈرپوک بزدل اور دبنے والے مزاج اور فطرت کے مالک تھے۔
 
آخری تدوین:
متفق۔ پاکستان کے حالات انڈیا کے حالات سے کئی گنا زیادہ خراب ہیں۔
آپ کی تلخیاں بجا ، لیکن پتا آپ کو بھی ہے کہ کیا بہتر ہے اور کیا حقیقت ہے، ٹھیک ہے امن نہیں،سکون نہیں ،بے روزگاری سہی ،غربت سہی لیکن اس کا ذمہ دار کون ہے؟ہم اور آپ، پاکستان اللہ کی نعمت، بے قدری ہم خود کریں تو پاکستان کا کیا قصور-
 
پاکستان ہے کیا چیز؟ اگر تو پہاڑوں دریاوں اور وادیوں، جو کہ پاکستانی حدود میں آتی ہیں، کو پاکستان کہا جائے گا تو یہ سب تو کروڑہا برس سے یہی موجود ہیں۔ اور تب سے ہیں جب کہ اس دنیا میں انسان کا وجود بھی نہیں تھا۔ پاکستان کی عوام کے علاوہ پاکستان اور کیا ہے؟ پاکستانیوں سے ہی پاکستان کا وجود ہے۔ اگر پاکستانی نہیں رہیں گے تو اس زمین کے ٹکڑے میں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے کہ اس کی اہمیت ہو۔ اب جو پاکستانیوں میں خرابیاں ہیں وہی پاکستان کی خرابیاں ہیں۔ میں تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ہوں۔ تنقید اسی لئے کرتا ہوں کہ ہمیں مسائل کا تو کم از کم ادراک ہو، تب جا کر اس کا کوئی حل نکال سکیں گے۔ اگر تو شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبائیں رہیں گے اور دوسروں پر انگلیاں اٹھائیں گے اور اپنا گریبان نظر نہیں آئے گا تو ہم یونہی خوار رہیں گے کبھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
دل کو دہلانے دینے والی وڈیو ۔۔۔ لیکن افسوس پھر بھی کچھ لوگ اپنی محدود سوچ کے تحت پتا نہیں کیا کچھ بک دیتے ہیں ۔۔
اللہ ہم کو معاف فرمائے اور ہم پر رحم فرمائے پڑھے لکھے جاہلوں کو ہدایت عطا فرمائے اور انسانیت کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
یہود و ہنود کبھی کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ۔۔
 
سنا ہے کہ کانگرسی ملا جس طرح 47 میں پاکستان بنتے وقت مسلمانوں کو گمراہ کیا تھا اب دوبارہ پینترا بدل کر اس مرتبہ ہندوستانی مسلمانوں کو مزید گمراہ اور اب کی بار مکمل ہندواتا کے حصول کے سرگرم عمل ہیں اور اپنی مساجد ضرار میں یہ فتویٰ دے رہے ہیں کہ اس مرتبہ ووٹ بھارتی جتنا پارٹی کو دیں ۔
نیچے ایک ویڈیو دی جارہی ہے اس میں بی جے پی کی کامیابی کی صورت میں مسلمانوں کا مستقبل آپکو صاف نظر آئے گا
 
Top