خدا زمیں سے نہیں گیا ہے ۔ از : ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کہا جو تم نے
جہان بھر میں
مکیں کے اندر، مکاں کے اندر
زمین اور آسماں کے اندر
خدا کہیں بھی نہیں رہا ہے
بجا کہا ہے
یہاں جوظلم و ستم ہے جاری
کہ عشقِ گُل پر بھی سنگ باری
بھرے ہیں طوفان چشمِ نم میں
بہے ہے انسان سیلِ غم میں
زمانے بھر میں کہیں جو وہ دِکھ نہیں رہا ہے
بجا کہا ہے
مگر ذرا تم
ٹھہر تو جاؤ
کہ دو مجھے بھی تو یہ اجازت
عقیدتوں کو زبان دے لوں
حقیقتوں کا بیان دے لوں
یقیں کو بڑھ کر دوام دے لوں
خدا کا تم کو پیام دے لوں
کہ امن و انس و سلام دے لوں
اگر ہے تم کو تلاش اس کی
تو اپنے اندر نگاہ ڈالو
وجود اس کا جو ڈھونڈنا ہے
تو اپنے دل کو ٹٹول کر تم
چہار اکناف اپنے دیکھو
یہ خلق اس کی جو زندگی بھر
محبتوں اور نفرتوں کے ہے کھیل کھیلے
یہ لوحِ محفوظ میں اسی نے تو لکھ رکھا ہے
یہاں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو
محبتوں کا یقین توڑیں
کسی کو یونہی بلکتے روتے
کسی بھی انجانی رہ پہ چھوڑیں
مگر اسی ایک راہ پر ہی
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
تو مہرباں ہیں خدا کی صورت
جو دل کے اندر ترے غموں کو
سمیٹ لیں گے خدا کی صورت
ازل سے لے کر ابد تلک جو
زمین اور آسماں کے اندر
محبتوں کی جو صورتیں ہیں
خدا بھی ان میں ہی دِکھ رہا ہے
خدا زمیں سے نہیں گیا ہے
خدا تمہارا بھی آسرا ہے
خدا ہمارا بھی آسرا ہے


از : ناعمہ عزیز

عزیز ترین ہستی کے نام۔۔۔
 
آخری تدوین:
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
بہت عمدہ اور خوبصورت تحریر ۔ محترم بہن
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کلاسیک
ردھم سے بھرپور ہے لفظوں کی بنت ۔۔۔۔۔ بلاشبہ
سچی حقیقت جیسے خود سے بول رہی ہو ۔۔۔
جذب کی خوشبو پھیل رہی ہو ۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد بٹیا جی
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
زبردست ۔ ۔۔بہت خوبصورت انداز میں بہت حقیقت بیان کی آپ نے بہنا ۔ ۔سدا خوش رہیے اور یونہی اپنے قلم سے موتی پروتی رہیے ۔ ۔ :)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔ آمین
جزاک اللہ خیر
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
بہت عمدہ اور خوبصورت تحریر ۔ محترم بہن

بہت شکریہ ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کلاسیک
ردھم سے بھرپور ہے لفظوں کی بنت ۔۔۔ ۔۔ بلاشبہ
سچی حقیقت جیسے خود سے بول رہی ہو ۔۔۔
جذب کی خوشبو پھیل رہی ہو ۔۔۔ ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد بٹیا جی

بہت شکریہ نایاب لالہ آپ کی دعائیں ہی درکار ہیں ۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہ واہ واہ
واہ واہشاباش بیٹی واہ واہ
تو تو ہم بوڑھوں سے بازی لے ’گیا‘
واہ۔۔ بہت اچھی نظم ہے


خداا خیر کرے بابا ، آپ سے کیا بازی لینی ہے ! یہ تو چھوٹی سی کوشش کی تھی آپ کو پسند آئی آپ کا کہہ دینا ہی سند ہے ۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اسے پسند کیا ۔
شکر گزار ہوں آپکی :)
 
Top