Recent content by کاشفی

  1. کاشفی

    عظیم قائد عظیم لیڈر - پرویز مشرف سید

    اللہ رب العزت پرویز مشرف سید صاحب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
  2. کاشفی

    جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرح - والی آسی

    غزل (والی آسی - لکھنؤ) جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرح وہ ہمیں بھول گئے ایک کہانی کی طرح دوستو ڈھونڈ کے ہم سا کوئی پیاسا لاؤ ہم تو آنسو بھی جو پیتے ہیں تو پانی کی طرح غم کو سینے میں چھپائے ہوئے رکھنا یارو غم مہکتے ہیں بہت رات کی رانی کی طرح تم ہمارے تھے تمہیں یاد نہیں ہے شاید...
  3. کاشفی

    مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے - عبدالرفیق

    غزل (عبدالرفیق - علیگڑھ) مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے آواز ہے جرس کی...
  4. کاشفی

    اللّہ تعالیٰ کی شان میں اشعار

    اوج کمال شعر ہے حمد و ثنا گری مجھ کو سکھا گئی ہے یہی کچھ سخنوری (جگن ناتھ آزاد)
  5. کاشفی

    آج کا شعر -6

    تیری آہیں بھی پہنچ جائیں گی رب تک اک دن آہوں میں اپنی وہ دل دوز اثر پیدا کر (رام چندر ورما ساحل)
  6. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر بشر تجھ کو نظر آنے لگے اپنی طرح اپنے اندر تو وہ ہی قلب و نظر پیدا کر (رام چندر ورما ساحل)
  7. کاشفی

    آج کا شعر -6

    کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میں کاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی (خالد سہیل)
  8. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اک گھڑی وصل کی بے وصل ہوئی ہے مجھ میں کس کے آنے کی خبر قتل ہوئی ہے مجھ میں (سلیم کوثر)
  9. کاشفی

    آج کا شعر -6

    بے مقصد محفل سے بہتر تنہائی بے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی (عین عرفان)
  10. کاشفی

    آج کا شعر -6

    منزلیں راہ میں تھیں نقش قدم کی صورت ہم نے مُڑ کر بھی نہ دیکھا کسی منزل کی طرف (غلام ربانی تاباں)
  11. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایسی بیگانگی نہیں دیکھی اب کسی کا کوئی یہاں نہ رہا (باقر مہدی)
  12. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں ہی مومن میں ہی کافر میں ہی کعبہ میں ہی دیر خود کو میں سجدے کروں گا دل میں تم ہو دل میں تم (احمد حسین مائل)
  13. کاشفی

    آج کا شعر -6

    مسلماں کافروں میں ہوں مسلمانوں میں کافر ہوں کہ قرآں سر پہ بت آنکھوں میں ہے زنار پہلو میں (احمد حسین مائل)
Top