اوبنٹو آفیشل چائنیز ورژن اور ہم )؛

asakpke

محفلین
جب بندہ خود کمزور ہو تو اسے چاہیے کہ کسی بڑے سسٹم کے ساتھ جڑ جائے۔ لینکس کے حساب سے دیکھا جائے تو اوبنٹو عام یوزر میں مقبول ہے اور ہم اردو لینکس ڈسٹرو بھی عام یوزر کے لیے بنانا چاہ رہے ہیں تو اوبنٹو کے ساتھ جڑنا بہتر ہے۔

ابھی میں چیک کیا ہے کہ اوبنٹو نے آفیشل چائنیز ورژن شروع کیا ہوا ہے۔ سوچا جائے کیسے؟ انھوں نے ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کے ساتھ ساتھ ان کو اوبنٹو لانچ پیڈ پر بھی لوڈ لیا۔ اردو کے لیے بھی میرے زہن میں یہی خیال ہے کہ جتنی چیزوں کا ترجمہ ہو چکا ہے سب سے پہلے ان کو ہم اوبنٹو لانچ پیڈ میں ڈال دیں اور باقی ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز ترجموں کو کرتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی ڈالتے جائیں۔ اسطرح کام تو زیادہ ہو جائے گا مگر ایک سسٹم بھی بن جائے گا اور سسٹم سے جڑنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ ترجمے خودبخود اوبنٹو کے نئے ورژن میں شامل ہو جائیں‌ گے یا کچھ نئی چیزوں کے ہمیں‌ترجمے کرنے پڑیں‌ گے۔ اسطرح‌ اوبنٹو آفیشل اردو ورژن بھی آ ہی جائے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کو اکٹھا کر کے ہماری اپنی مرضی کی اردو لینکس بھی بن جائے گی جس کے لیے ہم اتنے عرصے سے ٹوٹی پھوٹی کوشش کر رہے ہیں۔

بندے کم ہیں اور کام زیادہ ہے بلکے اگر میری تجویز پر چلیں‌ تو کام اور بھی زیادہ ہو جائے گا مگر فائدہ بھی ہو گا۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ اس کے لیے اردو فنڈ اکھٹا کیا جائے اور کام کروایا جائے۔
 
دوست

محفلین
اس کے لیے ایک مستقل ٹیم چاہیے، جو ہر چھ ماہ کہ بعد نئی ریلیز کے ساتھ ترجمے کو بھی اپڈیٹ کرتی رہے۔ ایک بار کیا ترجمہ ایک سال بھی نہیں چلے گا۔
 
پیارے بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ اور الحمد للہ اردو لیکنس کے لئے کام ہو بھی رہا ہے۔ حال ہی میں ہم نے اس حوالے سے فنڈ ریزنگ بھی کی تھی جو بہت زیادہ تو نہیں پھر بھی مایوس کن نہیں رہی۔ فی الحال اردو لیکنس کا نام طے پا گیا ہے اور اس کے لئے ڈومین نیم بھی رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ نیز یہ کہ جس لینکس پر کام ہو رہا ہے وہ اوبنٹو سے ہی متاثر ہے۔ :)
 
asakpke

محفلین
اس کے لیے ایک مستقل ٹیم چاہیے، جو ہر چھ ماہ کہ بعد نئی ریلیز کے ساتھ ترجمے کو بھی اپڈیٹ کرتی رہے۔ ایک بار کیا ترجمہ ایک سال بھی نہیں چلے گا۔

شاکر بھائی، میرے خیال میں ایسے نہیں ہے۔ نئی ریلیز پر نئے شامل شدہ پروگرامز کا ہی ترجمہ کرنا پڑھے گا یا کسی پرانے پروگرام کی اپڈیٹ والے ترجمے کرنے پڑھیں گے۔ ہاں جو پروگرام وہ نئی ریلیز سے نکال دیں گے وہ کام ضائع جائے گا۔
 
asakpke

محفلین
پیارے بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ اور الحمد للہ اردو لیکنس کے لئے کام ہو بھی رہا ہے۔ حال ہی میں ہم نے اس حوالے سے فنڈ ریزنگ بھی کی تھی جو بہت زیادہ تو نہیں پھر بھی مایوس کن نہیں رہی۔ فی الحال اردو لیکنس کا نام طے پا گیا ہے اور اس کے لئے ڈومین نیم بھی رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ نیز یہ کہ جس لینکس پر کام ہو رہا ہے وہ اوبنٹو سے ہی متاثر ہے۔ :)

سعود بھائی، یہ تو بہت خوش آئند بات ہے۔
 
asakpke

محفلین
سعود بھائی، کتنا کام ہو چکا ہے، کتنا رہتا ہے؟ ترجمہ فائلیں کس جگہ ہیں؟ اور کیا یہ کام اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی آپلوڈ ہو رہا ہے یا ہو سکتا ہے؟
 
نصابی مصروفیات کے باعث پچھلے چند ہفتوں میں ہمارا رابطہ مکی بھائی سے کم کم رہا اس لئے پیش رفت کی درست معلومات فراہم کر پانے سے قاصر ہوں۔ شاید مکی بھائی، شاکر بھائی اور سعد بھائی اس کے بارے میں بہتر بتا سکیں۔ :)
 
دوست

محفلین
مکی کا یاہو آئی ڈی مکی باکس ہے۔ سپیس کے بغیر، انگریزی میں۔ ایڈ کرلیں اور رابطے میں رہیں۔ :)
 
مکی

معطل
سعود بھائی، کتنا کام ہو چکا ہے، کتنا رہتا ہے؟ ترجمہ فائلیں کس جگہ ہیں؟ اور کیا یہ کام اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی آپلوڈ ہو رہا ہے یا ہو سکتا ہے؟

کتنا کام ہو چکا ہے، کتنا رہتا ہے؟
جو ہمارا منصوبہ ہے اس کا نوے فیصد ہوچکا ہے دس فیصد رہتا ہے.

ترجمہ فائلیں کس جگہ ہیں؟
فی الحال نظرِ ثانی کے لیے مترجمین کے پاس ہیں.

کیا یہ کام اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی آپلوڈ ہو رہا ہے یا ہو سکتا ہے؟
یہ کام ابنٹو کے لانچ پیڈ پر نا تو اپلوڈ ہو رہا ہے اور نا ہی اپلوڈ ہوسکتا ہے اس کی تین وجوہات ہیں اول تو یہ کہ ابنٹو کے گنوم میں اور گنوم پروجیکٹ کے گنوم میں فرق ہے، یہ اس کی فائلیں قبول نہیں کرتا اور وہ اس کی فائلیں قبول نہیں کرتا، دوم یہ کہ لانچ پیڈ والوں کا ترجمہ قبول کرنے کا عمل کافی پیچیدہ ہے اور اس کے لیے ان کے دس نخرے اٹھانے پڑتے ہیں، سوم یہ کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں لانچ پیڈ کے طریقہ کار سے اختلاف ہے جن میں اتفاق سے یہ احقر وعاصی بھی شامل ہے.. مجھے لانچ پیڈ سے نفرت ہے.. :mad:
 
مکی بھائی، جواب دینے کا شکریہ۔

کیا اردو لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر ہو گا؟

کچھ عرصہ پہلے اسکا ترجمہ لانچ پیڈ پر مکمل ہوا ہے۔ اس ربط سے اسکا اردو ترجمہ اتار سکتے ہیں۔

اگر آپ اس کے لئے کام کرنا چاہیں، میرا مطلب ہے کام کریں تو شاید ہو جائے۔ :)
 
asakpke

محفلین
کتنا کام ہو چکا ہے، کتنا رہتا ہے؟
جو ہمارا منصوبہ ہے اس کا نوے فیصد ہوچکا ہے دس فیصد رہتا ہے.

ترجمہ فائلیں کس جگہ ہیں؟
فی الحال نظرِ ثانی کے لیے مترجمین کے پاس ہیں.

کیا یہ کام اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی آپلوڈ ہو رہا ہے یا ہو سکتا ہے؟
یہ کام ابنٹو کے لانچ پیڈ پر نا تو اپلوڈ ہو رہا ہے اور نا ہی اپلوڈ ہوسکتا ہے اس کی تین وجوہات ہیں اول تو یہ کہ ابنٹو کے گنوم میں اور گنوم پروجیکٹ کے گنوم میں فرق ہے، یہ اس کی فائلیں قبول نہیں کرتا اور وہ اس کی فائلیں قبول نہیں کرتا، دوم یہ کہ لانچ پیڈ والوں کا ترجمہ قبول کرنے کا عمل کافی پیچیدہ ہے اور اس کے لیے ان کے دس نخرے اٹھانے پڑتے ہیں، سوم یہ کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں لانچ پیڈ کے طریقہ کار سے اختلاف ہے جن میں اتفاق سے یہ احقر وعاصی بھی شامل ہے.. مجھے لانچ پیڈ سے نفرت ہے.. :mad:

مکی بھائی، اگر فرصت ملے تو بتائیں کہ کام کی تازہ صورت حال کیا ہے؟
 
asakpke

محفلین
اردو اوبنٹو آفیشل ورژن نکالنے پر کتنی رقم لگ سکتی ہے؟:confused: تقریبا پونے چار لاکھ انگریزی جملوں کو اردو میں ترجمہ کرنا ہے :skull:۔ ان میں سے کچھ نہ کچھ چیزوں کا ترجمہ مختلف جگہوں پر موجود ہو گا، مثلا گنوم کا اردو ترجمہ وغیرہ ۔

میرے پاس کچھ رقم اردو فنڈ کے حساب میں پڑی ہوئی ہے :cool:، مشورہ اور مدد درکار ہے۔ اگر آپ کو لانچ پیڈ پسند نہیں پھر بھی اس کام کو کرنے کی تجویز دیں :grin:۔
 
Top