اردو فنڈ

asakpke

محفلین
یہ بات اردو محفل کے اس ربط سے شروع ہوئی۔

تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں اور اردو کے مختلف پراجیکٹس پر کام کریں۔ جو لوگ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ میری اردو محفل سے درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

پروجیکٹ تو بہت ہیں مثلا مختلف سافٹ ویئر کا اردو ترجمہ، لینکس کا اردو ترجمہ، گوگل مترجم بھی ابھی تک الفا یا ٹیسٹنگ درجے میں ہے۔ میں خود بھی ان چیزوں پر کام کرنا چاہتا ہوں‌مگر مصروفیت حائل ہے۔ اس لیے سوچہ کہ فنڈ اکٹھا کر کے کچھ بندوں کو رکھ لیا جائے جو یہ کام کریں۔ ترجمے کے کام کے لیے عام بندے بھی کام پر رکھے جا سکتے ہیں جو پیسے بھی کم لیں گے۔
 
برادرم آپ کا مشورہ معقول ہے لیکن منصوبہ غیر مکمل اور دھندلا ہے۔ ویسے ایسی چیزیں اپنے آپ میں ایک بڑا پروجیکٹ بن جاتی ہیں۔ کون مینیج کرے گا، رقم کی ترسیل اور اس لا لیکھا جوکھا کون رکھے گا، کسی پر کتنا اعتبار کیا جا سکتا ہے اور کن بنیادوں پر، کاموں کی اجرت کون اور کیسے طے کرے گا اور ان کی ادائیگی کون کرے گا، کون افرادی قوت کو جمع کرے گا اور درکار رسورسیز کا انتظام کون کرے گا، پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اضافی رسورسیز کی مینٹینینس کیوں کر کی جائے گی۔ وغیرہ وغیرہ۔ کیا آپ نے ان باتوں پر بھی کچھ سوچ رکھا ہے؟ اگر ہاں تو اپنا ان پٹ ضرور دیں۔ :)
 

asakpke

محفلین
مفت کام ہو رہا ہے، پر آہستہ۔ مفت کام کرنا آسان بھی نہیں‌ہے۔ فنڈ کے ساتھ تو کام ضرور ہو گا، بلکہ جلدی ہو گا۔

سعود بھائی، آپ کو جواب کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔
 
"فنڈ کے ساتھ کام ضرور ہوگا" والا مفروضہ تجربات کی روشنی میں سو فیصد درست ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

اور ہاں ہمیں کوئی عجلت نہیں ہے برادرم۔ آپ اطمینان سے ہر طرح سے مثبت و منفی پہلوؤں کا جائزہ لیکر مفصل رپورٹ پیش کیجئے گا۔
 

asakpke

محفلین
نوٹ () میں سوالات ہیں اور ان کے نیچے جوابات ہیں۔

(منصوبہ غیر مکمل اور دھندلا ہے)
منصوبہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی سے فنڈ لیے جائیں یا عوام میں آس پاس صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی جائے۔

(رقم کی ترسیل اور اس لا لیکھا جوکھا کون رکھے گا)
سب سے پہلے فنڈ کے لیے میں خود کو پیش کرونگا، انشا اللہ ہر مہینہ کچھ رقم۔ اپنے بھائی سے بات کی، انھوں نے مثبت جواب دیا ۔ پھر کوشش ہو گی کہ اپنے قریبی لوگوں سے کہوں۔ امید ہے سب کے ذہن میں سوالات ہونگے جیسے آپ نے کیے۔ ان سوالات کے تسلی بخش جواب کی صورت میں لوگ فنڈ دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

آپ لوگوں سے بھی اسی ترتیب سے کوشش کرنے کی درخواست ہے۔ مطلب یہ کہ فنڈ میں اور آپ سب لوگوں نے اکٹھا کرنا ہے۔ اور جمع اردو محفل کے کسی قابل اعتبار شخص کے پاس کرنے ہے۔

بہتر ہے کہ فنڈ جمع ہونے کی تفصیل نیٹ پر رکھ دی جائے کہ فلاں شخص نے اتنی رقم دی، مثلا گوگل ڈاکومنٹ پر رکھ دی جائے، جیسے کہ یہ تفصیل ہے

اگر کوئی شخص اپنا اصلی نام نہ دینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی کوڈ نام رکھ دیا جائے۔

(کون مینیج کرے گا، کسی پر کتنا اعتبار کیا جا سکتا ہے)
اردو محفل سے درخواست ہے کہ چند قابل اعتبار بندے اس کام کے لیے متنخب کرے جن کے پاس یہ فنڈ جمع کیا جائے۔ اور پھر یہ زمہ دار بندے اس چیز کا انتخاب کریں کہ یہ رقم کس پروجیکٹ پر استعمال کی جائے۔

(کن بنیادوں پر، کاموں کی اجرت کون اور کیسے طے کرے گا، اور ان کی ادائیگی کون کرے گا، کون افرادی قوت کو جمع کرے گا اور درکار رسورسیز کا انتظام کون کرے گا)
امید ہے کہ شروع میں اتنا فنڈ ہو جائے گا کہ ایک بندہ پورے وقت کے لیے رکھا جا سکے۔ یہ بندے بھی اوپر والے زمہ دار بندے رکھیں گے۔ نگرانی کا کام کوئی اور بھی کر سکتا ہے۔ کام کا طریقہ کار نیٹ پر بھی ہو سکتا ہے یا اگر کوئی زمہ دار یا نگران انٹرنیٹ کلب کا مالک ہے تو وہ کام کرنے والے بندے کے لیے ایک کمپیوٹر مخصوص کر سکتا ہے اور اسکا خرچہ بھی لے سکتا ہے بلکہ ضرور لے۔ یا پھر کسی کمپنی سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔زمہ دار بندے ہی فنڈ سے رقم دیں گے۔

("فنڈ کے ساتھ کام ضرور ہوگا" والا مفروضہ تجربات کی روشنی میں سو فیصد درست ثابت نہیں ہو سکا ہے۔)
فنڈ کے ساتھ بہتر انتظامیہ بھی شامل کر لیں تو یہ مفروضہ درست ثابت ہو سکتا ہے
 

asakpke

محفلین
جو بندے فی سبیل اللہ یا مفت کام کر رہے ہیں، وہ عظیم کام کر رہے ہیں۔ وقت کی کمی کے باعث بہت سے کام بروقت پورے نہیں ہوتے یا ادھورے رہ جاتے ہیں۔ یہ کوشش اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔

کیا اس سلسلے میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے یا خاموشی ہی بہتر ہے۔
 
تحریک بالکل جاری رہنی چاہئیے پر لوگ اپنی فرصت اور ترجیحات کے مطابق ہی شرکت کر سکتے ہیں اس سلسلے میں پھر وہ منتظمین ہوں یا دیگر محفلین۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے کوئی پراجیکٹ بتا دیا جائے اور پیسے بھی ، اگر کر سکتا ہوا تو کام پہلے کروں گا، پیسے بعد میں ادا کیجیے۔
 

asakpke

محفلین
مجھے کوئی پراجیکٹ بتا دیا جائے اور پیسے بھی ، اگر کر سکتا ہوا تو کام پہلے کروں گا، پیسے بعد میں ادا کیجیے۔

آپ کی آفر کا بہت بہت شکریہ

میری خواہش ہے کہ یہ کام اردو محفل کرے، میں خود کو فنڈ دینے یا جمع کرنے کی حد تک محدود رکھنا چاہتا ہوں، ورنہ یہ کام 'ون مین شو' ہو جائے گا۔ بندہ ختم، کام ختم :grin:

اردو محفل کی توجہ کا انتظار ہے۔ مزید پیش رفت تب ہی ہو سکتی ہے :rolleyes:
 

asakpke

محفلین
قابل قدر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے خود ہی کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

میرے بلاگ پر آ کر کام کے بارے میں تبصرہ کریں۔ سب کے سامنے کام ہو گا تو باقی لوگوں کو بھی رغبت ہو گی اور لوگ کام سیکھ بھی سکیں گے۔

وقت کم ہے میں نومبر 2010 کی 7 تاریخ کو حج کے لیے جا رہا ہوں اور واپسی 28 کو ہو گی، انشااللہ- 7 سے پہلے ہی کام شروع ہو جا ئے تو بہتر ہے۔

اگر بعد میں اردو محفل پر بھی پیش رفت ہوئی تو یہاں ہی/بھی کام شروع کر دیا جائے گا، انشااللہ
 
حج کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کی دعاؤں سے ہم سب کو فیض یاب کرے۔ آمین۔
 

dxbgraphics

محفلین
حج میں اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے اور تمام مسلمانوں کی عافیت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
 

asakpke

محفلین
حج کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کی دعاؤں سے ہم سب کو فیض یاب کرے۔ آمین۔
مبارک باد اور دعا دینے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کے لیے نام لے کر دعا کی، اللہ کی مدد ہر وقت آپ کے ساتھ شامل حال رہے، آمین۔
 

asakpke

محفلین
حج میں اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے اور تمام مسلمانوں کی عافیت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
پاکستان، اسلام اور مسلمانوں کے لیے ویسے بھی دعا کرنی تھی، مگر آپ کے کہنے کی وجہ سے خصوصی دعا کی، اللہ ہم سب کی مدد کرے، آمین
 
Top