بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پوسٹ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے۔
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے ویب صفحات میں اشعار کو بہتر انداز میں فارمیٹ کرنے کے سلسلے میں تحقیق کا ذکر کیا تھا۔ مجھے ایک جاوا سکرپٹ پر مبنی لائبریری ملی تھی جس کے ذریعے نظموں کی فارمیٹنگ کی جاتی ہے۔ لیکن یہ سکرپٹ صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لیے کام کرتی تھی۔ میں نے اس سکرپٹ کو باقی براؤزرز کے ساتھ کمپیٹیبل بنانے کے لیے کام کیا جس میں مجھے جزوی کامیابی حاصل ہوئی۔ میں اس پوسٹ میں بلاگر ڈاٹ پر اس سکرپٹ کے استعمال کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ کا طریقہ پیش کر رہا ہوں۔

نوٹ کریں کہ یہ تکنیک فی الحال مکمل طور پر درست کام نہیں کرتی ہے۔ اس کا رزلٹ کچھ فونٹس اور کچھ براؤزرز کے لیے درست نہیں آتا ہے۔ اس تکنیک کو بلاگر پر اپنی پوسٹس میں استعمال کرتے ہوئے اس بات کو مد نظر رکھیں۔

ٹیمپلیٹ میں تبدیلی

بلاگر ڈاٹ کام پر اپنے بلاگ میں مذکورہ بالا سکرپٹ کا استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں <head> ٹیگ کے نیچے ذیل کا کوڈ شامل کریں:

[SYNTAX="javascript"]<script src='http://dev.urduweb.org/poem/toolbox.js' type='text/javascript'/>
<script type='text/javascript'>
poem_init("http://dev.urduweb.org/poem/");
</script>[/SYNTAX]

اشعار پوسٹ کرنا

بلاگر کے بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے اس سکرپٹ کے استعمال کے لیے کچھ ایچ ٹی ایم ایل میں کام کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ فارمیٹنگ کے اس طریقے کو استعمال کرنے کے لیے اشعار کو ایک مخصوص طریقے سے لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ہر شعر کو ایک سطر میں اس طرح لکھا جاتا ہے کہ شعر کے دونوں مصرعوں کے درمیان = کی علامت شامل کی جاتی ہے۔ ذیل میں اس کی ایک مثال دکھائی گئی ہے:

آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے=اس کے بعد آئے جو عذاب آئے

اسی طرح تمام غزل یا نظم لکھی جائے گی۔ اس طرح لکھی گئی نظم کو ایک DIV کنٹنیر میں رکھنا ہوگا۔ اس کو ذیل کی مثال میں واضح کیا گیا ہے:

PHP:
<DIV id="poem1" style="DISPLAY: none"><BR>
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے=اس کے بعد آئے جو عذاب آئے

بامِ مینا سے مہتاب اترے=دستِ ساقی میں آفتاب آئے

ہر رگِ خوں میں پھر چراغاں ہو=سامنے پھر وہ بے نقاب آئے

عمر کے ہر ورق پہ دل کو نظر=تیری مہر و وفا کے باب آئے

کر رہا تھا غمِ جہاں‌ کا حساب=آج تم یاد بے حساب آئے

نہ گئی تیرے غم کی سرداری=دل میں‌ یوں روز انقلاب آئے

جل اٹھے بزم غیر کے در و بام=جب بھی ہم خانماں خراب آئے

اس طرح اپنی خامشی گونجی=گویا ہر سمت سے جواب آئے

فیض تھی راہ سر بسر منزل=ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے</DIV>

جیسا کہ اوپر کی مثال میں دکھایا گیا ہے، اس DIV ایلیمنٹ کے لیے ایک منفرد ID منتخب کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اس کے لیے DISPLAY اٹریبیوٹ کو NONE پر سیٹ کرنا بھی ضروری ہے۔ یہاں تک کام مکمل کرنے کے بعد اس DIV ایلیمنٹ کے نیچے doPoem فنکشن کال کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ کے مختلف انداز سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ذیل میں اسے ایک مثال سے واضح کیا گیا ہے:

PHP:
<DIV id="poem1" style="DISPLAY: none"><BR>
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے=اس کے بعد آئے جو عذاب آئے

بامِ مینا سے مہتاب اترے=دستِ ساقی میں آفتاب آئے

ہر رگِ خوں میں پھر چراغاں ہو=سامنے پھر وہ بے نقاب آئے

عمر کے ہر ورق پہ دل کو نظر=تیری مہر و وفا کے باب آئے

کر رہا تھا غمِ جہاں‌ کا حساب=آج تم یاد بے حساب آئے

نہ گئی تیرے غم کی سرداری=دل میں‌ یوں روز انقلاب آئے

جل اٹھے بزم غیر کے در و بام=جب بھی ہم خانماں خراب آئے

اس طرح اپنی خامشی گونجی=گویا ہر سمت سے جواب آئے

فیض تھی راہ سر بسر منزل=ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے</DIV>
    <SCRIPT>doPoem('font="Jameel Noori Nastaleeq,5,purple,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage="" border="0" type=0 line=0 align=center use=sp num="0,black"', 0)</SCRIPT>

اس مثال میں غزل کو فارمیٹ کرنے کے لیے مختلف پیرامیٹر استعمال کیے گئے ہیں۔ میں علیحدہ سے ان تمام پیرامیٹرز کی تفصیل فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہاں صرف اہم پیرامیٹرز کے بارے میں بتا دیتا ہوں۔ ایک اہم پیرامیٹر font ہے جس میں فونٹ اور اس کے سائز کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ دوسرا اہم پیرامیٹر type ہے۔ type پیرامیٹر کی ویلیوز 0,1,2 اور 3 ہو سکتی ہیں۔ اس پیرامیٹر کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ کا انداز منتخب کیا جاتا ہے۔ بالا کے متن کو پوسٹ کرنے سے ذیل کی تصویر کے مطابق نتیجہ حاصل ہوتا ہے:

poem1.gif

ذیل میں type پیرامیٹر کی مختلف قدروں کے استعمال کے نتائج کو دکھایا جا رہا ہے۔

پوسٹ کا متن (type=1)

PHP:
<DIV id="poem1" style="DISPLAY: none"><BR>
    نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا=کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

کاوکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ=صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا

جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے=سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا

آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے=مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا

بس کہ ہوں غالب، اسیری میں بھی آتش زیِر پا=موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا
</DIV>
    <SCRIPT>doPoem('font="Jameel Noori Nastaleeq,5,purple,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage="" border="0" type=1 line=0 align=center use=sp num="0,black"', 0)</SCRIPT>

رزلٹ:

poem4.gif

پوسٹ کا متن (type=2)

PHP:
<DIV id="poem1" style="DISPLAY: none"><BR>
جس سر کو غرور آج ہے یاں تاج وری کا=کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا

آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت=اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا

زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی=اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا

ہر زخمِ جگر داورِ محشر سے ہمارا=انصاف طلب ہے تری بیداد گری کا

اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو=آئینے کو لپکا ہے پریشاں نظری کا

صد موسمِ گُل ہم کو تہِ بال ہی گزرے=مقدور نہ دیکھا کبھی بے بال و پری کا

اس رنگ سے چمکے ہے پلک پر کہ کہے تو=ٹکرا ہے ترا اشک، عقیقِ جگری کا

لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام=آفاق کی اس کارگہِ شیشہ گری کا

ٹک میر جگرِ سوختہ کی جلد خبر لے=کیا یار بھروسہ ہے چراغِ سحری کا</DIV>
    <SCRIPT>doPoem('font="Jameel Noori Nastaleeq,5,purple,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage="" border="0" type=2 line=0 align=center use=sp num="0,black"', 0)</SCRIPT>

رزلٹ:

poem3.gif

پوسٹ کا متن (type=3)

PHP:
<DIV id="poem1" style="DISPLAY: none"><BR>
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں=کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں‌میری جبین نیاز میں 

طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو=وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں 

تو بچا بچا کہ نہ رکھ سے، ترا آئنہ ہے وہ آئنہ=کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں 

دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن=نہ تری حکایت سوز میں، مہ میری حدیث گداز میں 

نہ کہیں جہاں میں اماں ملی، جو اماں ملی تو کہاں ملی=مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں 

نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں=نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں 

جو میں سربسجدہ ہوا کبھی، تو زمیں سے آنے لگی صدا=ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں</DIV>
    <SCRIPT>doPoem('font="Jameel Noori Nastaleeq,5,purple,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage="" border="0" type=3 line=0 align=center use=sp num="0,black"', 0)</SCRIPT>

رزلٹ:

poem2.gif

اشعار کی فارمیٹنگ کو اس ٹیسٹ بلاگ پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے:

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، ابھی ویب صفحات میں اشعار کی فارمیٹنگ کی تکنیک میچیور نہیں ہے اور اس کو کافی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بہرحال میرے خیال میں اردو دان طبقہ کے لیے اس سکرپٹ کا استعمال دلچسپ ثابت ہو سکتا ہے۔
بلاگر پر اشعار کی فارمیٹنگ کے سلسلے میں تبصروں اور سوالات کے لیے اسی تھریڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
میرے بلاگ میں کام نہیں کر رہا
کیا ٹیمپلیٹ کا مسئلہ ہو سکتاہے ؟
یہ ایرر آ رہا ہے

ERROR

Your HTML cannot be accepted: Tags cannot enclose tags <

Stop showing HTML errors for the body of this post
 

مغزل

محفلین
اس کی تنصیب کیسے ممکن ہے ، بلاگرز ڈاٹ کا م پر ، کیا تھیم میں تبدیلی کرنی پڑے گی ، یا ایچ ٹی ایم ایل پری ویو میں یہ تبدیلیاں کی جایئں؟
 

مغزل

محفلین
میں نے اسکرپٹ ایڈ کیا ، کچھ تو بلاگ نے ٹھیک کام کیا ، بعد میں ،ایرر آرہا ہے ، بلاگ کھل ہی نہیں رہا۔جانے کیوں؟
 

دوست

محفلین
ہاں جی۔ اور اس کو استعمال کرنے والے انگلیوں پر گننے سے بھی کم پڑ جائیں گے۔ لوگ پھر بھی وہی گرافکس والی شاعری پیسٹ کرتے چلے جاتے ہیں۔
 

عمر ثالث

محفلین
جزاک اللہ نبیل بھائی!
فریم کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ اگر اشعار کے گرد فریم بھی ہو جائے تو چپڑی اور اور وہ بھی دد دو والا کام ہو جائے گا۔ جیسا کہ آپ نے ورڈ پریس کے لیے یہاں پیش کیا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اشعار کی فارمیٹنگ کے پلگ انز پر میں نے کافی عرصہ قبل کام کیا تھا۔ فی الحال اسے اپڈیٹ کرنے کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے۔ لیکن اسے میں ذہن میں رکھوں گا اور جب کبھی ممکن ہوا، اسے اپڈیٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

عمر ثالث

محفلین
اشعار کی فارمیٹنگ کے پلگ انز پر میں نے کافی عرصہ قبل کام کیا تھا۔ فی الحال اسے اپڈیٹ کرنے کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے۔ لیکن اسے میں ذہن میں رکھوں گا اور جب کبھی ممکن ہوا، اسے اپڈیٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
بہتر جناب!
میں منتظر رہوں گا۔
 
Top