آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

علی صہیب

محفلین
ابھی کچھ دن قبل limit less نامی فلم دیکھی! اس فلم کا مرکزی خیال انسان کا اپنی لامحدود ذہانت پر قابو پانے کی کوشش پر مبنی تھا! دکھایا گیا کہ اگر انسان مصنوعی طریقے سے اپنے دماغ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے تو کیا نتائج نکل سکتے ہیں! مووی دیکھ کر سوچنے کا موقع ملا کہ اگر انسان اپنی اوقات سے بڑھنا چاہے تو کیا کیا دشواریاں پیش آئیں گی!
 

سعادت

تکنیکی معاون
پہلی بات یہ کہ اس فلم کا ربط سابقہ فلمز میں کس سے جوڑا جائے۔ قریب تر ایکس مین ڈے آف فیوچر پاسٹ سے جوڑا جاسکتا ہے۔
’لوگن‘ کی کہانی ’X-Men: Days of Future Past‘ کے آخر میں دکھائے جانے والے مستقبل کے چھ سال بعد کی ہے۔ (گو اس وضاحت میں بھی کچھ جھول موجود ہیں، تفصیل کے لیے یہاں دیکھیے۔)
لیکن کہیں وضاحت نہیں ملتی کہ اچانک ایسا کیا ہوا کہ باقی ایکس مین کہاں گئے۔
کامِک سیریز ’اولڈ مین لوگن‘، جو اس فلم کی انسپریشن ہے، میں خود لوگن ہی ایکس-مینشن کے کئی میوٹنٹس کی موت کا ذمہ‌دار تھا۔ البتہ فلم میں ایک مقام پر ریڈیو پر ایک خبر سنائی دیتی ہے کہ سال پہلے چارلس ایگزیوئیز کے دماغی دورے کے باعث چند میوٹنٹس مارے گئے تھے۔ عین ممکن ہے کہ دیگر میوٹنٹس کی موت بھی اسی طرح واقع ہوئی ہو۔
اور لوگن کی بوڑھا نہ ہونے اور زخم فوراً ٹھیک ہونے والی طاقت کیوں ختم ہوگئی؟
اس کے جسم میں موجود ایڈامینٹیئم کی وجہ سے، جو انسانی جسم کے لیے زہر ہے۔ لوگن کا جسم ایک عرصے تک اپنی طاقت کے باعث اِس دھات کے زہر کا مقابلہ کرتا رہا، لیکن وہ طاقت بھی بتدریج کمزور ہوتی گئی۔ (فلم کا یہ ڈائیلاگ بھی دیکھیے۔)
2009 والی ولورین میں ولیم اسٹرائیکر لوگن کو ایڈامینٹیئم کی گولی سے شوٹ کرتا ہے۔ لیکن وہ جانتا ہے کہ اس سے وہ مرے گا نہیں صرف اس کی یاداشت ختم ہوجائے گی۔
اور ہوتا بھی یہی ہے کہ ہیڈ شاٹ کے باوجود وہ زندہ رہتا ہے۔

لیکن اس لوگن میں بتایا گیا ہے کہ لوگن اس گولی سے ہلاک ہوسکتا ہے۔ اور ایسا ہی لوگن کے کلون ایکس 24 کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ ایڈامینٹئیم کی گولی سے ختم ہوجاتا ہے۔
یہ بات واقعی کچھ عجیب ہے۔ اس بارے میں یہاں بھی پڑھیے۔
 

زیک

مسافر
لوگن کی بوڑھا نہ ہونے اور زخم فوراً ٹھیک ہونے والی طاقت کیوں ختم ہوگئی؟
بالکل واضح انداز میں نہیں بتایا گیا لیکن فلم کے ہنٹس اور کامکس سے پتا چلتا ہے کہ ایڈامینٹیئم جو لوگن کے اندر ہے وہ آہستہ آہستہ زہر کی طرح اس کی طاقت ختم کر رہا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
باس بے بی دیکھی۔ بے حد مزہ آیا۔ فلم کے شروع میں بچوں کی پیدائش کے وقت چھان پٹک کا جو طریقہ دکھایا گیا ہے وہ انتہائی مزاخیہ ہے کہ کون سا بچہ میجنمنٹ کا بندہ ہے کونسا فیملی ٹائپ ہو گا اور کون سا کس شعبے میں جائے گا۔ بے بی کارپ سے آیا ہوا باس بے بی سب سے پہلے آتے ہی بڑے بھائی سے والدین کا پیار چھینتا ہے اور پھر چلاتا ہے اپنے شیطانی چکر۔ لیکن اصل میں تو وہ دنیا میں ایک خاص مشن لے کر آیا ہے۔

The_Boss_Baby_poster.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
افسوس رہا کہ Exam دودن میں ختم کی،اگر ایک ہی نشست میں ختم کرلیتا تو شاہد زیادہ مزادیتی۔اس امتحان میں سرخرو ہونے کی پوری کوشش کی لیکن میرے لیے بھی جواب ڈھونڈنا کافی مشکل رہا۔
 

ابن توقیر

محفلین
باس بے بی دیکھی۔ بے حد مزہ آیا۔ فلم کے شروع میں بچوں کی پیدائش کے وقت چھان پٹک کا جو طریقہ دکھایا گیا ہے وہ انتہائی مزاخیہ ہے کہ کون سا بچہ میجنمنٹ کا بندہ ہے کونسا فیملی ٹائپ ہو گا اور کون سا کس شعبے میں جائے گا۔ بے بی کارپ سے آیا ہوا باس بے بی سب سے پہلے آتے ہی بڑے بھائی سے والدین کا پیار چھینتا ہے اور پھر چلاتا ہے اپنے شیطانی چکر۔ لیکن اصل میں تو وہ دنیا میں ایک خاص مشن لے کر آیا ہے۔

The_Boss_Baby_poster.jpg

کچھ دنوں سے یہ ’’ذخیرے‘‘ میں موجود تھی مگر ماحول نہیں بن پارہا تھا۔آپ کے تبصرے سے دلچسپی پیدا ہوئی تو شروع کردی ہے۔واقعی کافی دلچسپ ’’چیز‘‘ ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
Dunkirk_Film_poster.jpg


ڈنکرک۔

آئی‌میکس پر تو نہیں دیکھ سکا، کہ شہر میں کوئی آئی‌میکس سنیما ہی نہیں، لیکن مزا آیا۔ ڈاگ‌فائٹس کے مناظر تو واقعی بڑی سکرین پر دیکھے جانے کے قابل ہیں۔ فلم کا سٹرکچر جنگ پر بننے والی روایتی فلموں سے کافی مختلف ہے، اور اسی لیے دلچسپ بھی۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
فلم کے اشتہار تو کافی دیکھے، مگر جنگ پر بنی فلمیں عموماً حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں اور ڈرامائی انداز زیادہ۔ اس لیے دیکھنے کا دل نہیں کیا۔ آج کل نیٹ فلیکس پر جب بھی وقت ملے تو جنگلی حیات کے متعلق ڈاکومنٹریز دیکھ رہا ہوں
 

محمد وارث

لائبریرین
Dunkirk_Film_poster.jpg


ڈنکرک۔

آئی‌میکس پر تو نہیں دیکھ سکا، کہ شہر میں کوئی آئی‌میکس سنیما ہی نہیں، لیکن مزا آیا۔ ڈاگ‌فائٹس کے مناظر تو واقعی بڑی سکرین پر دیکھے جانے کے قابل ہیں۔ فلم کا سٹرکچر جنگ پر بننے والی روایتی فلموں سے کافی مختلف ہے، اور اسی لیے دلچسپ بھی۔
میرا بھی یہ فلم دیکھنے کا ارادہ ہے مگر ہمارے چھوٹے سے شہر میں ایسی فلمیں سینما میں دکھائی ہی نہیں جاتیں سو ڈی وی ڈی کا انتظار کر رہا ہوں۔ دوسری جنگ عظیم کے اہم ترینواقعات میں سے ہے یہ واقعہ۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
فلم کے اشتہار تو کافی دیکھے، مگر جنگ پر بنی فلمیں عموماً حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں اور ڈرامائی انداز زیادہ۔ اس لیے دیکھنے کا دل نہیں کیا۔
کرسٹوفر نولن کی فلم ہے، سو ڈرامائی انداز تو ہے ہی۔ :) فلم کی تاریخی صداقت کو ویسے سراہا گیا ہے۔ (خبردار: اس ربط میں سپائلرز ہیں!)

دوسری جنگ عظیم کے اہم ترینواقعات میں سے ہے یہ واقعہ۔ :)
مزے کی بات یہ ہے کہ فلم میں اس واقعے کے سیاسی منظرنامے کا ذکر نہیں ہے۔ نہ چرچل، نہ کسی وار رُوم میں بیٹھے جنرلز، حتّٰی کہ جرمن فوجی تک سکرین پر نظر نہیں آتے (چرچل کی مشہورِ زمانہ تقریر کا ذکر ہے، لیکن وہ بھی براہِ‌راست نہیں)۔ فلم کا مرکز ڈنکرک کے ساحل پر پھنسے سپاہی ہیں اور اس بات کا سسپنس کہ فلم کے آخر تک ان میں سے کون بچ پاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
'پھپھو کی بیٹی' اور 'ایک اور پھپھو بیٹی' کوئی پاکستانی ٹیلی فلم تھی، مزا آیا پنجابی اردو سن کے۔ اور اس سے پہلے گارجین آف دی گلیکسی کے دونوں پارٹ دیکھے گروٹ اور راکٹ دونوں بہت پسند آئے
 

قیصرانی

لائبریرین
بدقسمتی سے پرسوں پہلی مرتبہ نائٹ شفٹ تھی، اور آج بھی۔ پرسوں والی رات دو فلمیں دیکھیں، جو نام سے تو اچھی تھیں، مگر ان کی کوالٹی سے شک پڑا کہ ہو نہ ہو، سائی فائی کی پیش کش ہوں گی، اور بدقسمتی سے دونوں اسی چینل کی پیش کش تھیں۔ جو احباب سائی فائی کا پس منظر نہیں جانتے، انہیں چاہیے کہ شارک نیڈو دیکھ لیں
 
IMG_2082.png


نیل سائمن کے خوبصورت رومینٹک کامیڈی ڈرامے کی ریکارڈنگ وائس آف امریکا اور برٹش کونسل کے تعاون سے سنی جسے ایل اے تھئیٹر ورکس نے سن ۲۰۰۱ میں پیش کیا۔

عرصہ گزرا پی ٹی وی سے اس ڈرامے کی فلم بھی دیکھ چکے ہیں۔ عمدہ کامیڈی۔ اعلیٰ پیشکش۔
 
Top