ویب سائٹ کے لیے نام کی تجویز

ٹرومین

محفلین
السلام علیکم!
میرے ایک دوست نے آن لائن شاپنگ کی www.daraz.pk کی طرز پر ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس میں کچھ سروسز اور کچھ تجارتی اشیاء فری ہوم ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ فروخت کی جائیں گی۔
اب ان کو نام رکھنے کا مرحلہ درپیش ہے۔ جو چند نام ذہن میں آئے، وہ پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔
اس سلسلے میں آپ لوگوں سے بھی رہنمائی درکار ہے، شاید کسی کے ذہن میں کوئی اچھوتا نام آجائے اور دوست کا کام بن جائے۔
نام تجویز کرنے میں انگلش یا اُردو کی کوئی قید نہیں ہے لیکن نام مختصر اور ویب سائٹ کے مواد سے میل کھاتا ہو۔
مدد کے لیے پیشگی شکریہ:):):)
 

ٹرومین

محفلین
سارے ہی نام نہایت موزوں اور بہترین ہیں۔ دوست کو ارسال کرتا ہوں، دیکھیں قرعۂ فال کس نام کا نکلتا ہے۔:)
تمام احباب کا بہت شکریہ
 

فرقان احمد

محفلین
نام وہی موزوں ہوتا ہے جو فوراً ذہن میں آ جائے۔ مشکل نام ہرگز نہ رکھا جائے۔ اگر ہمیں کوئی نام رکھنا پڑے تو یہ ہو گا۔

'لے جاؤ' ڈاٹ کام

www.LeJao.com
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
نام وہی موزوں ہوتا ہے جو فوراً ذہن میں آ جائے۔ مشکل نام ہرگز نہ رکھا جائے۔ اگر ہمیں کوئی نام رکھنا پڑے تو یہ ہو گا۔

'لے جاؤ' ڈاٹ کام

www.LeJao.com.com

pktijarat.com دستیاب بھی ہے۔
ناموں کی فہرست میں دو مزید بہترین اضافے :)
 

ٹرومین

محفلین
السلام علیکم!
آپ تمام دوستوں کی آراء کا بہت شکریہ!:)
دوست نے مجھے بھی اس میں شامل کرلیا ہے۔ مذکورہ بالا تمام ناموں پر مشاورت ہوئی تاہم بعض نام دستیاب نہ ہونے اور بعض باہمی مشاورت میں کسی معقول وجہ کی بناء پر طے نہ ہونے کے باعث ان میں سے کسی نام کا انتخاب نہ ہوسکا۔:)
فی الحال ویب سائٹ کی یہ شکل سامنے آئی ہے تاہم ابھی اس پر بہت کام باقی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ہوتا رہے گا۔ اس سلسلہ میں آپ تمام ساتھیوں سے عموماً اور ابن سعید ، محمد وارث ، آواز دوست ، @کنعان ، دوست ، جاسمن آپی ، یاز ، زیک ، فرقان احمد ، محمد تابش صدیقی اور محمد خلیل الرحمن ، لئیق احمد ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، سید عمران ، فلک شیر سے خصوصاًمشاورت وراہنمائی درکار ہے۔ :)
ویب سائٹ کا ربط یہ ہے:
https://www.dunyatradehub.com
 

اکمل زیدی

محفلین
نام وہی موزوں ہوتا ہے جو فوراً ذہن میں آ جائے۔ مشکل نام ہرگز نہ رکھا جائے۔ اگر ہمیں کوئی نام رکھنا پڑے تو یہ ہو گا۔

'لے جاؤ' ڈاٹ کام

www.LeJao.com
فرقان بھائی ۔ ۔۔۔ میری تجویز ۔۔۔منگالو۔۔۔آپ کا لے جاؤ دیکھ کر ہی ذہن میں آیا تھا۔ ۔ ۔ اب یہ آنلائن ہے اس میں لے کر کوئی جائینگے منگوائینگے ہی ۔ ۔ ۔ :D
 
Top