اینڈرائیڈ میں نستعلیق

جی

منہ ہی تکیے، صبر نہیں ہو پا رہا ہو تو اللہ کا نام لے کر روٹ کر ڈالیے
اور اس کی بات کی کیا گارنٹی ہے کہ روٹ کرنے کے بعد کام ہو جائے گا؟ اگر پھر بھی نہ ہوا تو۔۔۔

میں نے کچھ سرچنگ کی تھی جس سے معلوم ہوا کہ مونوٹائپ والوں کی فلپ فانٹ نامی کوئی ٹیکنالوجی ہے جو کہ کوئی بھی تھرڈ پارٹی فانٹ انسٹال نہیں ہونے دیتی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا پتہ چلا کر اس کے ساتھ کوئی دو ہاتھ کیے جائیں۔ کیا کسی کو معلوم ہے فلپ فانٹ ٹیکنالوجی کے بارے میں؟
 
سیمسنگ کے جدید اسمارٹ فونز میں اب تک یہ دشواری پیش آرہی تھی کہ جب کسٹم فونٹ انسٹال کرکے اپلائی کرتے تو لکھا آتا " فونٹ ناٹ سپورٹیڈ، اَن انسٹال" میں نے سیمسنگ کے چھ، سات موبائلوں میں یہ ٹرائی کیا تو سب میں یہی دشواری۔۔ لیکن شاید اب اس کا حل آچکا ہے، کچھ دن پہلے میں نے انھیں فونز میں فونز میں ہائی فونٹ نامی ایپ انسٹال کیا، اوپن کرکے جمیل نستعلیق منتخب کیا، ایپ نے سیمسنگ فونٹ اسٹائل جنریٹ کرنے سے قبل آٹومیٹک ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جس کا نام کسی عجیب سی زبان میں تھا، پھر فونٹ کی اے پی کے فائل انسٹال ہوئی، اور جب میں نے جمیل نوری نستعلیق منتخب کیا تو بلا دشواری فونٹ اپلائی ہوگیا۔ پھر میں نے کئی فونز پر اس کا تجربہ کیا، کامیابی ہوئی اور ان میں فونٹ بخوبی چل رہا ہے۔ ہائی فانٹ والوں نے اس پریشانی کا حل نکالا ہے جس کا تذکرہ محمد شکیل عطاری صاحب نے کیا ہے۔

تو نستعلیقیوں کے لیے خوش خبری ہے۔ کوشش کیجیے، آپ کے من کی مراد بھی پوری ہوسکتی ہے۔ میرا تجربہ تو کامیاب رہا۔
 
سام سنگ جے 5 میں میں نے گوگل ایپ سٹور سے ہائی فانٹ نامی ایپ انسٹال کر کے اردو ویب فانٹ سرور سے ڈاؤنلوڈ کردہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کیا اور جب سیٹنگز میں جا کر ڈن کیا تو وہی سابقہ ڈائیلاگ سامنے۔ یا تو آپ ایپ سٹور سے ہائی فانٹ ایپ کا لنک دے دیں۔
 
آخری تدوین:
Top