گیم آف تھرونز

زیک

مسافر
ڈریگن مارنے کا انتظام تو کیا کوئی فائر بریگیڈ بھی فوج کے ساتھ کر دیتے تو بہتر تھا
 

زیک

مسافر
آج اس چھوٹے سیزن کی آخری قسط ہے۔

پچھلی قسط کافی بیکار تھی۔ سیزن کے اچھے آغاز کے بعد معاملہ کچھ ٹھپ ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں آج کیا ہوتا ہے
 

زہیر عبّاس

محفلین
ساتواں سیزن بالکل ہی پھس ہے۔ ابھی تک سیزن فنالے نہیں دیکھا۔ لیکن صرف اسپوئل آف وار کا آخری منظر ہی کچھ بہتر تھا۔ خاص طور پر جیمی کا ڈینی کو مارنے کی کوشش والا سین۔ باقی اس سیزن کی تمام اقساط کچھ خاص نہیں۔ ٹیرین، لٹل فنگر، ویریزسب کے کردار بالکل ہی پھس کردئیے۔
آریا کا کردار ضرورت سے زیادہ طاقت ور بنا دیا۔ چلو مان لیا کہ دوسرے کا فیس لگا کر آپ اس کی آواز میں بات کرسکتے ہیں تاہم اس کا ڈیل ڈول کیسے حاصل ہوجاتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
چونکہ کل دنیا اس کی مداح ہے اس لیے ہم نے بھی ایچ بی او کی سبسکرپشن لے کر یہ شو دیکھنا شروع کیا ہے۔ ابھی تک پہلے سیزن پر ہوں اور اوسط درجہ کا شو لگ رہا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
چونکہ کل دنیا اس کی مداح ہے اس لیے ہم نے بھی ایچ بی او کی سبسکرپشن لے کر یہ شو دیکھنا شروع کیا ہے۔ ابھی تک پہلے سیزن پر ہوں اور اوسط درجہ کا شو لگ رہا ہے۔
شکر ہے کوئی اس کو بھی 'اوسط درجہ' کا کہنے والا ملا وگرنہ میں تو 'بلاسفمی' کے خیال سے چپ ہی تھا! :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
چونکہ کل دنیا اس کی مداح ہے اس لیے ہم نے بھی ایچ بی او کی سبسکرپشن لے کر یہ شو دیکھنا شروع کیا ہے۔ ابھی تک پہلے سیزن پر ہوں اور اوسط درجہ کا شو لگ رہا ہے۔

مجھے تو لگتا ہے یہ اوسط سے بھی کم درجے کا ہے۔آپ دوسرا اور تیسرا سیزن دیکھ کر بتائیں لیکن یاد رہے کہ یہ ایک افسانوی تاریخ ہے۔ اس حوالے سے مزید اس آرٹیکل میں دیکھ سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
آخری سیزن شروع ہو گیا۔اس سیزن کی پہلی قسط میں اکثر کردار ونٹرفیل میں ہیں جیسا کہ پہلے سیزن کے آغاز میں تھے
 

زیک

مسافر
آخری سیزن کی پہلی دو قسطیں دیکھ لیں۔ کہانی اس سیزن بہت سست رفتاری سے چل رہی ہے۔ صرف چار اقساط باقی ہیں لگتا ہے آخر میں تیزی آئے گی
 

یاسر حسنین

محفلین
آخری سیزن کی پہلی دو قسطیں دیکھ لیں۔ کہانی اس سیزن بہت سست رفتاری سے چل رہی ہے۔ صرف چار اقساط باقی ہیں لگتا ہے آخر میں تیزی آئے گی
مجھے لگتا ہے کہ آخری معرکے کے لیے ایک بنیاد تیار کی جا رہی تھی جو کافی حد تک ہو چکی۔
ساتویں سیزن کے اختتام کا سب کو معلوم ہے اس لیے اسے سپوائلر نہ سمجھا جائے۔
 
Top