کوائف نامے

سید عمران

محفلین
بہت اچھی پیش رفت ہورہی ہے...
امید ہے آہستہ آہستہ معاملات سلجھتے جائیں گے...
اور سب پھر ہنسی خوشی رہنے لگیں گے!!!
(y)(y)(y)
 
کچھ غلط فہمیاں ہیں ۔ان شاءاللہ بہت جلد دور ہو جائے گئی۔:)
محفلین سے میری بھی یہی گزارش ہے کہ نبیل بھائی کی بات پر غور فرماتے ہوئے اپنے گلے شکوے دور کرنے کے لیے اس لڑی میں نبیل بھائی سے بات کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جن ارکان فورم کی فعالیت محدود کر دی گئی تھی، ان پر سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ سب محفلین ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی ایک رکن کے غیر محتاط رویے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا اثر دوسرے کئی ارکان پر بھی پڑ سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
جن ارکان فورم کی فعالیت محدود کر دی گئی تھی، ان پر سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ سب محفلین ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی ایک رکن کے غیر محتاط رویے کسے پیدا ہونے والی صورتحال کا اثر دوسرے کئی ارکان پر بھی پڑ سکتا ہے۔
یہ تو آپ نے اچھا کیا نبیل بھائی!! کچھ اچھے محفلین کے ساتھ بھی زیادتی ہو گئی تھی۔ اور کسی ایک رکن کے غیر محتاظ رویے کا دوسروں پہ کیوں اثر پڑے گا؟؟ جو لوگ محفل کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں ان کے خلاف ہی ایکشن لیا جانا چاہیے۔ ہر انسان کا اپنا نکتہ نظر ہے۔ جنہوں نے پر امن طریقے سے کالی ڈی پی کو اپنایا ہوا ہے وہ ان کی اپنی مرضی ہے۔ کسی ایک کے فعل کا اثر دوسرے لوگوں پر نہیں پڑنا چاہیے۔
 

با ادب

محفلین
جن ارکان فورم کی فعالیت محدود کر دی گئی تھی، ان پر سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ سب محفلین ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی ایک رکن کے غیر محتاط رویے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا اثر دوسرے کئی ارکان پر بھی پڑ سکتا ہے۔
السلام علیکم.
محترم.نبیل صاحب آپکے مثبت رویے کی بے حد خوشی ہے. لچک ہر دو طرفہ ہوتی ہے ... امید ہے مثبت رویے مثبت رویوں کو جنم دیں گے انشاءاللہ
 
محترم نبیل صاحب یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ آپ نے محدود فعالیت کو مکمل فعالیت سے بدل دیا ہے یہ بہت مثبت قدم ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ اپنے مقام اور مرتبے کا لحاظ کرتے ہوئے ایک قدم اور آگے بڑھائیے اور جن افراد کو @ڈاکٹر عامر شہزاد ساتھ اور بعد میں چھوٹی چھوٹی باتوں کی بنا پر معطل کر دیا گیا ان کو بحال کر دیجئے۔ اگر میں تفصیل میں جاؤں گا تو تکلیف دہ پرانی باتیں بہت پھیل جائیں گی جن کی مجھے اور آپ سمیت اکثر لوگوں کو خوشی نہیں ہوگی۔ ان افراد کو بحال کرنے سے اس تاریخی مقام رکھنے اردو محفل فورم کی تاریخ میں ایک مثبت باب کا اضافہ ہوگا۔
 

با ادب

محفلین
میں لئیق بھائی کی بات کا اعادہ کرنا چاہوں گی محترم عامر شہزاد نہایت نفیس طبع شخصیت ہیں محفلین انکے حسن سلوک سے خوش تھے اسی طرح بہت اور اہم شخصیات جنکی وجہ سے محفل کی رونق بحال تھی اگر نبیل صاحب اپنے مقام کو پہچانتے ہوئے ان سب کی معطلی ختم.کر کے واپس لے آئیں تو یہ انکے بڑے پن کا ثبوت ہوگا اور لیڈر کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ انانیت جیسے منفی رویوں سے شدت پسندی کو جنم.دیا جائے ... امید ہے بات کے مثبت پہلو کو مد نظر رکھا جائے گا.
 

محمد وارث

لائبریرین
میری بھی ناظمین اور برادرم نبیل سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عامر، اکمل زیدی اور عارف کریم کی دائمی معطلی کو اب ختم کر دینا چاہئیے۔ بقول سودا، ہوا سو ہوا۔ :)
 
ماشاءاللہ۔ محفل کے ماحول میں مثبت پیش رفت کے لیے محفلین اچھا کردار نبھا رہے ہیں۔ منتظمین سے گزارش ہے کہ اس نیک عمل میں اب اپنا حصہ ڈال کر اخلاقی بڑے پن کا ثبوت دیں۔ ہماری بہنا @squarned بھی اس عمل سے متاثر ہوئی ہیں لہذا اس کار خیر میں ان کا نام بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
میری نیک خواہشات منتظمین و محفلین کے ساتھ ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
نبیل بھائی نے جس طرح وسعت قلبی سے کام لیا اور بلا کسی شرط کے محفلین کی محدود فعالیت ختم کی اسے یقینا سرعام سراہنا چاہئے...
ان کے اس اقدام نے سب کے دلوں میں ان کی قدر مزید بڑھائی ہے...
امید ہے کہ ہماری نہیں تو محمد وارث بھائی کی استدعا پر غور کرکے مزید بڑا قدم بھی اٹھائیں گے... :):):)
 

سین خے

محفلین
میری بھی ناظمین اور برادرم نبیل سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عامر، اکمل زیدی اور عارف کریم کی دائمی معطلی کو اب ختم کر دینا چاہئیے۔ بقول سودا، ہوا سو ہوا۔ :)

عارف کریم سے اختلافات ایک طرف پر مجھے باقی سب کے ساتھ عارف کریم کے جانے کا بھی افسوس ہے۔ عارف کریم کا محفل میں بے انتہا contribution ہے۔ ان کے ٹائپوگرافی کے دھاگے جب بھی نظر آتے ہیں تو ان کی محنت اور لگن دیکھ کر دائمی معطلی پر بہت دکھ ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
کیا وہ لوگ جنہیں پابندیوں سے گزرنا پڑا وہ رائی برابر بھی اپنی کوئی غلطی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ؟ یا سب اب تک اسی پر مصر ہیں کہ "حق و باطل" کے اس معرکہ میں وہ "حق" پر ہیں۔ اگر اپنے رویے پر نظر ثانی کی گنجائش نہیں تو یہ توقع بیکار ہے کہ آئیندہ ماحول مختلف ہوگا۔
اینی وے۔۔گڈ لک!
 

با ادب

محفلین
کیا وہ لوگ جنہیں پابندیوں سے گزرنا پڑا وہ رائی برابر بھی اپنی کوئی غلطی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ؟ یا سب اب تک اسی پر مصر ہیں کہ "حق و باطل" کے اس معرکہ میں وہ "حق" پر ہیں۔ اگر اپنے رویے پر نظر ثانی کی گنجائش نہیں تو یہ توقع بیکار ہے کہ آئیندہ ماحول مختلف ہوگا۔
اینی وے۔۔گڈ لک!
پیارے بھائی نہ تو یہاں کوئی گھمسان کی جنگ لگی تھی نہ ہی جہاد ہو رہی تھی بس اختلاف رائے تھا اور تمام انسان اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں اسلیے اسے اتنا ہوا بنا لینا کچھ زیادہ اچھی بات نہیں ... محفل نے اپنی پالیسی کے مطابق اسلیے انھیں معطل کیا کہ کہیں یہ اختلاف ذاتیات پہ نہ اترے ... اور ویسے بھی معطلین محفل ایسء لڑاکا طیارے بھی نہیں تھے کہ ہمہ وقت آمادہ بہ جنگ رہا کرتے ... ہوتا ہے حالات میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں .. ہم مثبت سوچ سے ایک بات کر رہے ہیں امید ہے سب مثبت راہ اختیار کریں گے معطلین و غیر معطلین .. اور اگر کوئی منفی رویے کا حامل ہوتا ہے تو فیصلے کا اختیار ارباب اختیار کے پاس ہی ہے ... شکریہ
 
Top