آج کی تصویر

یاز

محفلین
عبداللہ محمد بھائی! کیا کہتے ہیں جی؟
19511592_1552587181428967_9209585658691439291_n.jpg
 
آپ نے درست نوٹ کیا ہے، انتہا پسندی ہمارے رویوں میں در آئی ہے، شعوری اور لاشعوری طور پر تحریروں میں بھی آ بسی ہے!
ہم کوئی بھی شکایت یا مقدمہ درج کراتے ہیں، تو اس کا فیصلہ بھی طے کر لیتے ہیں۔ اور اپنے ذہن میں طے کیے گئے فیصلہ کے علاوہ کسی فیصلے کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ زندگی کے تمام معاملات میں ایسا ہی ہے۔
 
آخری تدوین:
آپ نے درست نوٹ کیا ہے، انتہا پسندی ہمارے رویوں میں در آئی ہے، شعوری اور لاشعوری طور پر تحریروں میں بھی آ بسی ہے!
شایدانتہا پسندی کی ایک وجہ مذہبی تعلیمات کی درست آگہی نہ ہونا بھی ہے۔
 
صرف مذہب ہی نہیں اپنی ہر رائے، خیال اور نظرئیے میں انتہا پسندی ہے۔۔۔
اور یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا ہے!!!
بھائی اس انتہاپسندی کی کوئی تو وجہ ہو گی ۔اس کا سدباب کرنے کا کوئی علاج تو کرنا ہوگا۔
 
سید عمران

اجتماعی بگاڑ اجتماعی سدھار سے دور ہوگا۔۔۔
انسان نے تعلیم تو بہت حاصل کرلی لیکن تربیت ندارد ۔۔۔
جب تک کردار سازی اور اعلیٰ اخلاق کی عملی تربیت حاصل نہیں کریں گے کیسے سدھریں گے؟؟؟
 
ہمارا پیارا دین اسلام ہی واحد مذہب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کر کے انسان اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار کو اچھا کرسکتا ہے۔ہمیں دنیادی تعلیمات کے ساتھ مذہب کی تعلیم کو بھی حاصل کرنا ہو گا۔
 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اخلاق کی عملی تربیت کس نے دی ہے؟؟؟
غیر مسلموں نے گالیاں کی بوچھاڑ کردیا تو جواب میں ایک گالی بھی نہیں دی۔۔۔
انہوں نے تھپڑوں پتھروں کی برسات کی تو پلٹ کر کسی کو ایک تھپڑ تک نہ مارا۔۔۔
لوگوں نے اعتراض اور نکتہ چینی کی انتہاء کردی تو بھی کسی بے کار بات کا جواب نہیں دیا۔۔۔
بڑے بڑے مصائب میں خاموشی اور درگزر سے کام لیا۔۔۔
المیہ ہے کہ ہم نے آپ کے اخلاق میں سے ایک فیصد بھی نہ لیا!!!
 
بے شک بھائی آپﷺ کا حسن اخلاق ہمارے لیے بہترین ماڈل ہے مگر افسوس کے ہم نے آپﷺ کی سیرت حیات کو بیان کرنے کی حدتک رکھا ہے اس پر عمل نہیں ہے۔
 
"اپنے مذہبی احترام کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتی ہے"
گو کہ کہا غلط ہی سہی لیکن ایسے کہنے میں وہ حق بجانب ہیں۔ جب ہم کسی کو کوئی گنجائش دینے کو تیار ہی نہیں اور بیچ چوراہے کوئی بھی خود اپنی عدالت لگائے گا، تو اتنا کہنا بھی بڑی بات ہے کہ کرنے سے پہلے کم از کم وارننگ تو دی۔۔۔۔ اور کیوں کوئی اور نہ بولا ابھی تک!!
 
Top