گیم آف تھرونز

زیک

مسافر
دلچسپ پہلی قسط مگر کچھ زیادہ نہیں ہوا۔ خاص طور پر جون سنو کا معاملہ ابھی بھی کھٹائی میں ہے۔ فینز کی تھیوری کہ وہ ٹارگیرین ہے کا اب کیا ہو گا؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
ہمیں تو بہرحال کل رات ساڑھے نو بجے تک پہلی قسط دیکھنے کا انتظار کرنا ہوگا ۔ بڑی کوشش کررہا ہوں کہ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر کوئی ایسی چیز نہ پڑھوں جس سے قسط دیکھنے کا مزہ کرکرا ہوجائے۔

جون اسنو (حرام زادہ) مرا ہے تاہم جون اسٹارک (حلال زادہ) زندہ ہوسکتا ہے (کسی تجزیے میں پڑھا تھا)۔
 
زیک

مسافر
ہمیں تو بہرحال کل رات ساڑھے نو بجے تک پہلی قسط دیکھنے کا انتظار کرنا ہوگا ۔ بڑی کوشش کررہا ہوں کہ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر کوئی ایسی چیز نہ پڑھوں جس سے قسط دیکھنے کا مزہ کرکرا ہوجائے۔
سپائلرز کے لئے اس لڑی میں سرگوشی کا استعمال بہتر رہے گا۔
 
زیک

مسافر
What is dead may never die

دس منٹ کی تاخیر کے ساتھ آج کی قسط دیکھی۔

آخر اس قسط میں وہ ہو ہی گیا جس کا انتظار تھا۔
 
جارج آر آر مارٹن کی مشہور فینٹسی بکس A Song of Ice and Fire کی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کا چوتھا سیزن اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔ اس سیزن میں تیسری کتاب A Storm of Swords کا دوسرا حصہ دکھایا جائے گا۔

میں اس سیریز کی پانچوں کتب پڑھ چکا ہوں اور چھٹی اور ساتویں کے انتظار میں ہوں۔ ٹی وی پر بھی پہلے تین سیزن دیکھے تھے جو بہترین تھے۔

آپ میں سے کسی نے کتابیں پڑھیں یا ٹی وی سیزیر دیکھی؟

میں نے اس کی پانچویں سیریز مکمل دیکھی ہے ڈاونلوڈ کر کے۔ مناظر تو بہت خوبصورت اور دلچسپ ہیں لیکن کہانی کا کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اس کا مختصر خلاصہ بتا سکتے ہیں آپ کہ لڑائی کن لوگوں کے درمیان ہورہی ہے؟ وہ مافوق الفطرت مخلوق کیا ہے ؟ چینجنگ فیس گاڈ والی بات تو بالکل سمجھ نہیں آئی۔
 
پہلے سیزن سے شروع کریں۔ درمیان میں دیکھنے سے تو کچھ پلے نہیں پڑے گا
 
زیک

مسافر
اور یوں سیزن ختم ہوا۔ اوورآل اچھا سیزن تھا۔

آخری قسط میں کئی سرپرائز کی کوشش تھی مگر اکثر کے بارے میں فینز کو اندازہ تھا۔
 
اوشو

لائبریرین
آخری قسط کچھ خاص نہیں لگی. لگتا تھا جیسے کہانی کو زیادہ ہی بکھیر دیا گیا ہے اور اب جلدی میں اسے سمیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
 
Top