انستھیزیا کے زیر اثر محبت کا اظہار

نبیل

تکنیکی معاون
غالب نے کہا تھا کہ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔ لیکن بعض اوقات دماغ کا خلل اظہار محبت کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں اس کا بازو ٹوٹنے پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسے سکون آور دوا کا انجکشن لگا ہوا ہے۔ یہ سکون آور دوا اس لڑکی کے حواس کو اس طرح تہہ و بالا کرتی ہے کہ وہ طبی امداد دینے والے عملے کے رکن سے محبت کا اظہار کرتی ہے، حتی کہ اسے پروپوز بھی کر دیتی ہے۔ :)

جاسمن

لائبریرین
مجھے یاد ہے کہ میری نند نیم بے ہوشی میں دعائیں مانگ رہی تھیں۔اللہ میرے بھائیاں نوں۔۔۔میری بھابھی نوں۔۔۔
مجھے خوشی ہوئی کہ اس حالت میں بھی اللہ کا نام ان کی زبان پہ جاری تھا اور انہوں نے مجھے بھی یاد رکھا دعاوں میں۔
 
جاسمن

لائبریرین
میری نیم بے ہوشی تھوڑے ہوش میں بدلی تو میں نے خود کو کہتے سنا۔
"پیارے اللہ! پیارے اللہ! درد ہو رہا ہے۔"
"پیارے اللہ ! درد ہو رہا ہے۔"
پھر میں نے اپنے بیٹے کو روتے سنا۔
"پیارے اللہ!درد ہو رہا ہے۔پیارے اللہ میرا بیٹا رو رہا ہے۔"
اب یاد آتا ہے تو اللہ کو شعر سنانے پہ ہنسی بھی آتی ہے۔اور اللہ پہ پیار بھی آتا ہے کہ جس نے خود کو یاد کرنے یاد رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔
اللہ کا شکر ہے۔
اللہ کا بہت شکر ہے۔
 
رانا

محفلین
غالب نے کہا تھا کہ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔ لیکن بعض اوقات دماغ کا خلل اظہار محبت کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں اس کا بازو ٹوٹنے پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسے سکون آور دوا کا انجکشن لگا ہوا ہے۔ یہ سکون آور دوا اس لڑکی کے حواس کو اس طرح تہہ و بالا کرتی ہے کہ وہ طبی امداد دینے والے عملے کے رکن سے محبت کا اظہار کرتی ہے، حتی کہ اسے پروپوز بھی کر دیتی ہے۔ :)

نبیل بھائی یہ والا انستھیزیا کہاں سے ملتا ہے؟ :)
سرگوشی شامل نہیں ہورہی لہٰذا نیچے لکھی گئی لائن کو سرگوشی سمجھیں:)
اس ملک سے امپورٹ پر پابندی لگانی ہے ورنہ ہمارے سڑکوں پر بیٹھے ہوئے عامل پروفیسروں نے وہاں آرڈرز کی لائن لگادینی ہے۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
میرا آپریٹ ہوا تھا دو سال پہلے رسولی کا۔ جب اسٹیچنگ کررہے تھے تو مجھے ہوش آگیا ۔۔۔ ڈاکٹر کو دیکھا دھندلی سی آنکھوں۔۔۔ تب میں نے بہت کلمہ پڑھا۔۔ جب پوری طرح ہوش آئی تو ڈاکٹر صاحب ہنس رہے تھے کہ آپ نے بہت کلمہ پڑھا نیم بے ہوشی میں۔ میں نے کہا آپ سب نے چہرہ کور کیا ہوا تھا اور حلیہ ایسا تھا مجھے لگا موت کے فرشتے کھڑے ہیں پاس:D
 
لاریب مرزا

محفلین
اللہ!! مریضہ بےچاری کو پتا بھی نہیں کہ وہ کیا کیا بولے جا رہی ہے اور کسی نے ویڈیو بنا لی۔ شاید انگریز لوگ ان چیزوں کی اتنی پرواہ بھی نہیں کرتے۔ طبی امداد دینے والے کے تاثرات نے لطف دیا۔
:p
 
نبیل

تکنیکی معاون
انستھیزیا، یعنی سکون آور دواؤں کے استعمال کے علاوہ کچھ لوگ تیز بخار کی کیفیت میں بھی الٹا سیدھا بولتے ہیں۔
کچھ لوگوں کی تو مستقل کیفیت یہی ہوتی ہے۔ :)
ہمارے ایک دوست کو بخار ہوا تو معلوم ہوا کہ وہ ساری رات پریٹی وومن والا گانا گاتے رہے۔ :)
 
میرے آپریشن والے دن کوئی پاکستان اور سری لنکا کا میچ چل رہا تھا۔ جب چار پانچ گھنٹے بعدآپریشن تھیٹر سے باہر آیا تو بھائی سے پہلا سوال یہی کیا کہ میچ کی کیا صورتِ حال ہے۔ سب خوش ہوئے کہ حواس بحال ہیں۔ :)
 
محمد وارث

بالکل درست ہے۔ میری طبیعت بھی جب کبھی بہت زیادہ خراب ہوتی تھی تو بیوی کو ایسے ایسے "راز" بھی بتا دیتا تھا کہ بعد میں خود ہی پریشانی اٹھانی پڑتی تھی لیکن اس کا فائدہ بھی بہت ہوا :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
انیستھیزیا کے بعد جذباتی ہونا خاصہ کامن ہے یہاں ، میں تو خود ملکہ جذبات بن جاتی ہوں اور اس کے بعد کیا کیا نہ دل زار کو یاد آتا ہے ، سکول کی سہیلیوں سے سسرال تک :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے آپریشن والے دن کوئی پاکستان اور سری لنکا کا میچ چل رہا تھا۔ جب چار پانچ گھنٹے بعدآپریشن تھیٹر سے باہر آیا تو بھائی سے پہلا سوال یہی کیا کہ میچ کی کیا صورتِ حال ہے۔ سب خوش ہوئے کہ حواس بحال ہیں۔ :)

ایک مرتبہ ایک قریبی عزیز کے والد صاحب کی وفات والے دن انہیں تعزیت کے لیے فون کیا تو کچھ دیر بات کرنے کے بعد پوچھنے لگے کہ ویسے نبیل بھائی آج میچ کا کیا بنا؟ میں نے بھی casually بتا دیا کہ بھائی پاکستان جیت گیا۔
اس دن پاکستان اور انڈیا کا ون ڈے میچ تھا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
جی، سکرین پر ایک ٹیکسٹ ایریا اور ڈالنا پڑے گا۔
پیشنٹ ریمارکس اباؤٹ اینستھیزسٹ
ہمارے ایک بھائی ریسکیو 1122 میں ہوتے ہیں۔ ابھی ہم نے ان کو ویڈیو دکھائی اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ ایسا حادثہ کبھی پیش آیا؟؟ تو فرماتے ہیں یہ نہ تھی ہماری قسمت :)
 
غالب نے کہا تھا کہ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔ لیکن بعض اوقات دماغ کا خلل اظہار محبت کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں اس کا بازو ٹوٹنے پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسے سکون آور دوا کا انجکشن لگا ہوا ہے۔ یہ سکون آور دوا اس لڑکی کے حواس کو اس طرح تہہ و بالا کرتی ہے کہ وہ طبی امداد دینے والے عملے کے رکن سے محبت کا اظہار کرتی ہے، حتی کہ اسے پروپوز بھی کر دیتی ہے۔ :)

میں ٹریننگ کے دوران گنگا رام ہسپتال میں آپریشنز میں حصہ لیتا رہا ہوں۔ گوکہ اصل چیر پھاڑ ڈاکٹرز ہی کرتے تھے لیکن آبذرور کے طور پر اتنا بھی کافی تھا کہ سٹیچنگ کر لوں ۔ آپریشن تھیٹر میں ایسے بہت سے مناظر دیکھے ہیں جب اینستھیزیا کے زیرِ اثر انسان کا لاشعور اس کے شعور پر غالب آجاتا ہے۔ اکثر نوجوان مرد و خواتین اپنے والدین کو پکارتے ہیں یا پھر اپنے منگیتر یا پھر محبوب کو پکارتے دکھائی دیتے ہیں۔ کئی تو اظہارِ محبت بھی کرتے ہیں اور یہ بھی جتلاتے ہیں کہ وہ کتنا پیار کرتے ہیں۔ جوان خواتین زیادہ تر شوہروں کو پکارتی ہیں اور بوڑھے لوگ اللہ تعالیٰ کو۔ویسے ہم سے تو مریضوں کی پرائیویسی کو پوشیدہ رکھنے کا حلف لیا جاتا تھا لیکن یہ نجانے کیسے لوگ ہیں جو ایسی ویڈیوز بنا کر عوام الناس میں پھینک دیتے ہیں۔
 
Top