لاریب مرزا

محفلین
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ ہماری چھٹیاں ابھی جاری ہیں۔ :)
آپ لوگوں کی جاب اور یونیورسٹی کیسی جا رہی ہے۔ :)
جاب بہت اچھی جا رہی ہے۔ پھر آپ تو چھٹیوں کے باعث مزے میں ہیں۔ ویسے ہمیں بھی گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی ہیں۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
سرکاری اسکول تو یکم جون سے بند ہو جائے گے۔نجی اسکول لیٹ بند ہوتے ہیں۔
ہم بھی نجی اسکول میں ہی بحثیت معلمہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں تو رمضان المبارک کی وجہ سے جلد چھٹیاں ہو رہی ہیں۔ ہمیں نہیں لگتا کہ کوئی سکول ایسا بھی ہو گا کہ جو تعطیلات کا اعلان نہ کرے۔ ویسے سرکاری اسکولز کا سنا ہے کہ ان کی تعطیلات 23 مئی سے شروع ہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ کیسا سکول سسٹم ہے؟ بیٹی کے سکول ڈسٹرکٹ کا دو سال بعد کا کیلنڈر بھی اپروو ہو کر آن لائن دستیاب ہے۔
ویسے تو ہمارے سکول کا بھی سال کا کیلنڈر سیشن کے شروع میں ہی پلان ہو جاتا ہے لیکن اس میں بہت ہارڈ اینڈ فاسٹ اصول نہیں ہوتے۔ ہمیں بھی الجھن ہوتی ہے کہ اس میں ضرورت اور مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر لی جاتی ہیں۔ کیلنڈر میں تو 27 تاریخ درج ہے لیکن کچھ عجب نہیں کہ اس میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ہو جائے۔
 
Top