اکھر، اردو ہندی پنجابی ورڈ پروسیسر معہ او سی آر

الف عین

لائبریرین
پٹیالہ یونیورسٹی ہند نے اکھر رلیز کر دیا ہے۔ آج بلکہ ابھی جب ہندی سے اردو کنورژن کے لئے یہ سائٹ کھولی تو یہ خوش گوار خبر منتظر تھی۔
داؤن لوڈ کر رہا ہوں۔ استعمال کر کے بعد میں اطلاع دوں گا۔ احباب بھی استعمال کر کے دیکھیں بطور خاص او سی آر۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
ڈونلوڈ کرکے انسٹال بھی کرلیا لیکن Akhar کی ایکزی فائل ہی نہیں ہے۔ دو مرتبہ انسٹال کیا لیکن وہی ایرر ریپیٹ ہورہا ہے۔
 
سروش

محفلین
زہیر عبّاس بھائی انکو ایک میل کریں ، میں نے بھی کردی ہے ۔
اگر تھوڑی ہمت کرکے اسکو اپلوڈ کردیں تو سب کا بھلا ہوجائے گا کہیں تو آپ کو ایف ٹی پی کا لنک بھیجوں؟؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
اگر تھوڑی ہمت کرکے اسکو اپلوڈ کردیں تو سب کا بھلا ہوجائے گا کہیں تو آپ کو ایف ٹی پی کا لنک بھیجوں؟؟
آپ کا مطلب ہے ڈاؤن لوڈ شدہ فائل کو ؟ 1.25 جی بی کی ہے۔ مجھے ایف ٹی پی استعمال کرنا نہیں آتا۔ اگر استعمال آسان ہے تو لنک بھیج دیں میں اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
اسد

محفلین
میں نے انسٹال تو کر لیا ہے لیکن اردو ٹائپ رائٹر فونٹ اور انسانی نستعلیق کا او سی آر انتہائی ناقص (نا قابلِ استعمال) ہے۔ 300dpi نوری نستعلیق صفحات میرے پاس موجود نہیں ہیں۔

ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ای میل ایڈریس دینا ہوتا ہے جس پر وہ ایکٹیویشن کوڈ بھیجتے ہیں۔ پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان استعمال ہوا ہے۔ ویژؤل سی 2010 رن ٹائم مانگتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس بھی کل انسٹال نہیں ہو سکا۔ آج پھر کوشش کرتا ہوں۔ اصل میں یہ ٹیبلیٹ ہے، اس میں زیادہ سپیس بھی نہیں ہے سٹوریج۔
کاپی کر کے لیپ ٹپ میں انسٹال کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
سروش

محفلین
انسٹال بھی کرلیا ، اور استعمال بھی کرلیا ۔
بہت حوصلہ افزا نتائج ہیں او سی آر کے ۔ بہرحال بہتری کی گنجائش ہے ، اور اسکے ڈیولپرز بہت معاون و مددگار ہیں انکو جوبھی تجاویز دی جائیں ، وہ مشورہ قبول کرتے ہیں ۔
فائل سائز بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس ایف ٹی پی میں 13 حصوں میں اپلوڈ کردیا ہے ، جو بڑی فائل ڈاؤنلوڈ کرنے سے قاصر ہیں وہ حصوں میں ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں یہاں سے ۔ ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد آخری زپ فائل سے ایکسٹریکٹ کریں ۔
 
آصف اثر

معطل

کیا نتائج رہیں؟ کچھ نمونہ جات پوسٹ کردیجیے۔
 
سروش

محفلین
screenshot_7-jpg.19377

screenshot_4-jpg.19374

screenshot_5-jpg.19375

screenshot_6-jpg.19376
 
Top