اردو لغت 22 جلدیں-درکار

آصف اثر

معطل
مجھے اردو لغت بورڈ کی اردو لغت کا مکمل 22جلدوں کا مجموعہ خریدنا ہے۔ اس کو کہاں کہاں سے حاصل کیا جاسکتاہے اور اس کی موجودہ قیمت کیا ہوسکتی ہے؟
اگر احباب میں کسی کو علم ہو تو ضرور آگاہ کیجیے۔

دوست فاتح محمد وارث ودیگر ۔
 
وصی اللہ

محفلین
فی الحال تو یہ لغت تو "اُردو لغت بورڈ " کے پاس بھی مکمل نہیں۔۔۔۔ آج کل اس کی بائیس کی بائیس جلدوں کی نستعلیق فانٹ میں ٹائپنگ اور پروفنگ دھڑا دھڑ ہو رہی ہے دیکھیں یہ منصوبہ کب تکمیل کو پہنچتا ہے۔۔۔ لاہور میں ایک صاحب کے پاس مکمل سیٹ برائے فروخت ہے۔۔۔ لیکن وہ قیمت بہت زیادہ مانگ رہا ہے۔۔۔
 
آصف اثر

معطل
جزاک اللہ۔ وہ کتنی قیمت بتارہاہے؟
آج کل اس کی بائیس کی بائیس جلدوں کی نستعلیق فانٹ میں ٹائپنگ اور پروفنگ دھڑا دھڑ ہو رہی ہے دیکھیں یہ منصوبہ کب تکمیل کو پہنچتا ہے۔
کیا یہ واقعی ہورہاہے کیوں کہ یہاں تو کسی کام کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ابھی ایک ڈیڑھ ماہ پہلےاس کی ڈیجیٹائزیشن کی خبریں آئی تھیں لیکن یہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا یقین نہیں ۔
 
وصی اللہ

محفلین
جزاک اللہ۔ وہ کتنی قیمت بتارہاہے؟

کیا یہ واقعی ہورہاہے کیوں کہ یہاں تو کسی کام کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ابھی ایک ڈیڑھ ماہ پہلےاس کی ڈیجیٹائزیشن کی خبریں آئی تھیں لیکن یہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا یقین نہیں ۔
بس ہو رہا ہے۔۔۔ موجودہ پیش رفت کے بارے میں جو اطلاعات ہیں اُس سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ہر حال میں معیار پر سمجھوتہ ہوگا۔۔ کیونکہ محض تین ساڑھے تین ماہ میں بائیس جلدوں کی ٹائپنگ، پروفنگ اور ایپ بننا۔۔۔ خیالی پلاو اور ہوائی قلعے بنانے سے آگے کی باتیں لگتی ہیں لیکن عقیل عباس جعفری صاحب تو یہی فرما رہے ہیں کہ مئی کے آخر میں ایپ دستیاب ہوگی۔۔۔۔ لاہور میں ایک "انٹیک بکس " والا ہے۔۔۔ وہ پچاس ہزار کا پورا سیٹ دے رہا تھا۔۔۔میں کوشش کروں گا کہ اُس کا رابطہ نمبر مل جائے۔۔۔۔
 
وصی اللہ

محفلین
جو ربط آپ نے دیا ہے وہ تو کرلپ کا کام ہے جو آج کل سی ایل ای پر ہے۔۔۔ اُردو لغت بورڈ بائیس جلدیں مع اسناد وغیرہ یونی کوڈ میں ٹائپ کرو رہا ہے۔۔۔۔ اور بقول شخصے اس کی ایپ بھی آخری سانسیں میرا مطلب ہے کہ آخری مراحل میں ہے۔۔۔
 
دوست

محفلین
کرلپ کے ذمہ داران کے مطابق یہ لغت وہی بائیس یا تب جتنی بھی دستیاب تھیں والی ہی ہے. باقی واللہ اعلم
 
محمد وارث

لائبریرین
۔ لاہور میں ایک "انٹیک بکس " والا ہے۔۔۔ وہ پچاس ہزار کا پورا سیٹ دے رہا تھا۔۔۔میں کوشش کروں گا کہ اُس کا رابطہ نمبر مل جائے۔۔۔۔
لاہور میں پرانی اور نئی انار کلی کے سنگم یعنی مال روڈ کی طرف سے شروع ہی میں آٹھ دس کتابیں بیچنے والے ہیں اور عام طور پر پرانی اور اہم کتابیں ہی بیچتے ہیں لیکن بہت مہنگے ہیں۔ پچاس ہزار روپے، بائیس جلدوں کے، پاکستانی معیار سے کافی زیادہ رقم ہے۔
 
جی بجا کہا آپ نے واقعی قیمت زیادہ ہے۔۔۔ ہال روڈ لاہور کی نکڑ پر "کلاسک" کے نام سے ایک ناشر ہیں اس سے دو ایک دکانیں چھوڑ کر پرانی کتابوں کی دکان (انٹیک بکس)ہے اُ س کے پاس بائیس جلدیں رکھی ہیں۔۔۔۔
 
squarened

معطل

محمد وارث

لائبریرین
اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ جناب عقیل عباس جعفری نے فیس بُک پر اطلاع دی ہے کہ اردو لغت کی مکمل 22 جلدیں آن لائن ہو گئی ہیں اور ساتھ میں موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔ روابط یہ رہے:

-ویب پیچ
-گوگل پلے موبائل کے لیے

میں نے ایک دو الفاظ تلاش کیے ہیں، فی الحال تو نتائج درست آ رہے ہیں :)
 
اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ جناب عقیل عباس جعفری نے فیس بُک پر اطلاع دی ہے کہ اردو لغت کی مکمل 22 جلدیں آن لائن ہو گئی ہیں اور ساتھ میں موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔
کیا موبائل ایپ آف لائن بھی کام کرتی ہے؟
 
آصف اثر

معطل
اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ جناب عقیل عباس جعفری نے فیس بُک پر اطلاع دی ہے کہ اردو لغت کی مکمل 22 جلدیں آن لائن ہو گئی ہیں اور ساتھ میں موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔ روابط یہ رہے:

-ویب پیچ
-گوگل پلے موبائل کے لیے

میں نے ایک دو الفاظ تلاش کیے ہیں، فی الحال تو نتائج درست آ رہے ہیں :)
اطلاع دینے کا بہت شکریہ۔
نتائج زبردست ہے۔ البتہ ویب سائٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی باقی ہے۔ رسپانس تیز رفتار نہیں۔
 
وصی اللہ

محفلین
اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ جناب عقیل عباس جعفری نے فیس بُک پر اطلاع دی ہے کہ اردو لغت کی مکمل 22 جلدیں آن لائن ہو گئی ہیں اور ساتھ میں موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔ روابط یہ رہے:

-ویب پیچ
-گوگل پلے موبائل کے لیے

میں نے ایک دو الفاظ تلاش کیے ہیں، فی الحال تو نتائج درست آ رہے ہیں :)
ذرا لفظ" آتش" تلاش کر کے دیکھیے۔۔۔ اور نتائج شیئر کیجیے۔۔۔۔
 
Top