دعا دعا کی درخواست

اسلام و علیکم پیارے دوستو۔
بعد از سلام عرض ہے کہ میں انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔اپنی مشکلات کو میں احاطہ تحریر میں نہیں لا پا رہا۔ خاص طور پر میں اپنی صحت کے حوالے سے بہت ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں۔تمام احباب سے دعا کی درخواست۔
 

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام!! یہ کیفیت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے کہ انسان کچھ کہنا چاہے اور اسے الفاظ نہ سوجھ رہے ہوں۔
اس بے نیاز مالک سے دعا ہے کہ وہ آپ کی تمام تر پریشانیوں اور مشکلات کو دور فرمائے۔ آپ کی آزمائشوں کو ختم کرے اور آپ کو قلبی سکون عطا کرے۔ آمین
 
اللہ تعالی آپکو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران، خوش و خرم اور پُر سکون رکھے اور جسمانی و روحانی صحت سے نوازے۔
آمین!!!
 
و علیکم السلام
اللہ تعالیٰ ہر طرح کے مصائب و مشکلات سے جلد از جلد نجات عطا فرمائے۔ اور آپ کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے۔ آمین۔
اور آپ کو اس مشکل وقت میں صبر عطا فرمائے۔ یاد رکھیے کہ ان مع العسر یسرا۔ (ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے)
رب یسر ولا تعسر و تمم بالخیر۔ آمین
 
اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ، عاجلہ، مستمرہ عطا فرمائے۔ ساری پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے، اپنے فضل سے خوشحال زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
 

آصف اثر

معطل
اللہ تعالیٰ آپ کو تمام مصائب و پریشانیوں سے نجات دے۔ اور آپ کے ہر مشکل کو آسان فرمائے۔
فجر کی اذان سے کچھ پہلے اٹھ کر اللہ سے دعامانگتے رہیے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر مسئلہ رفع ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے خود اس وقت کی اہمیت قرآن میں ذکر فرمائی ہے۔
صحت کے حوالے سے یہ اوراد ہر روز صبح پانی پر دم کرکے پی لیا کر یں۔
3 بار: بسم اللہ
7 بار: أعوذُ بِعِزَّةِ اللهِ مِنْ شَرِّ ما أَجِدُ وَأُحاذِرُ
4 قل سورتیں ایک ایک بار۔
اور یااللہ، یا حکیم، یا علیم 3 تین بار پڑھنے کے ساتھ ایک بار درود شریف۔
 

loneliness4ever

محفلین
احباب کی دعا آپ کی ہمسفر رہے گی
آپ صدقہ کا اہتمام کریں، ہاتھ کی ہر گرہ کھول دیں
خالق کائنات کے مبارک نام " یا مقیت " کے ورد کا اہتمام فرمائیں
کثرت سے ورد کرکے پانی پر دم فرمائیں اور پی جائیں
مالک سے لو لگائیں اور پھر قدرت کی عطا کا نظارہ یقینا آپ کریں گے
مالک فقیر کی لاج رکھے گا

اللہ پاک صحت مند و خوشحال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا یہ جان کر ظہیر صاحب۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں اور آپ کی مشکلات دُور فرمائیں، آمین۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالی ساری پریشانیاں دور کرے۔خوشیاں،آسانیاں،صحت کامل اور کامیابیاں عطا فرمائے۔سب حالات ٹھیک کر دے۔ہر بری شے کے شر سے پناہ دے۔آمین!
 

با ادب

محفلین
اسلام و علیکم پیارے دوستو۔
بعد از سلام عرض ہے کہ میں انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔اپنی مشکلات کو میں احاطہ تحریر میں نہیں لا پا رہا۔ خاص طور پر میں اپنی صحت کے حوالے سے بہت ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں۔تمام احباب سے دعا کی درخواست۔
اللہ ہر مشکل سے نجات دے اور ہر تکلیف دور فرمائے. آمین.
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ تعالی آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زندگی میں تمام مشکلات دور ہوں اور آسانیاں عطا ہوں، آمین
 
Top